کوئٹہ میں عالمی یومِ ایڈز، بلوچستان ایڈز کنٹرول پروگرام کی جانب سے آگاہی تقریب، ماہرین کا احتیاطی تدابیر پر زور

کوئٹہ میں عالمی یومِ ایڈز، بلوچستان ایڈز کنٹرول پروگرام کی جانب سے آگاہی تقریب، ماہرین کا احتیاطی تدابیر پر زور

کوئٹہ: بلوچستان ایڈز کنٹرول پروگرام اور محکمۂ صحت حکومتِ بلوچستان کے زیراہتمام عالمی یومِ ایڈز کے موقع پر کوئٹہ میں ایک پروقار آگاہی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈاکٹرز، علمائے کرام، اساتذہ، یونیسیف اور ڈبلیو ایچ او بلوچستان کے نمائندگان، ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ ثاقب کاکڑ تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ رواں سال پاکستان میں ایچ آئی وی/ایڈز کے بڑھتے کیسز تشویشناک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ وائرس کسی بھی فرد کو متاثر کر سکتا ہے، اس لیے احتیاطی تدابیر اور بروقت علاج پر خصوصی توجہ دینا ضروری ہے۔ مقررین نے میڈیا، علمائے کرام، سول سوسائٹی اور صحت کے شعبے سے وابستہ افراد کی ذمہ داری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایڈز سے بچاؤ کے حوالے سے مسلسل عوامی آگاہی فراہم کریں۔عالمی یومِ ایڈز منانے کا مقصد بھی لوگوں کو وائرس، اس کے بچاؤ اور علاج کے طریقہ کار سے آگاہ کرنا ہے۔ تقریب میں ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد سے اظہارِ یکجہتی کے لیے کینڈل لائٹ تقریب کا اہتمام کیا گیا، جبکہ ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔ شرکاء نے اس طرح کے پروگراموں کو ایڈز کے بارے میں معلومات اور آگاہی بڑھانے کے لیے مؤثر اور مثبت قدم قرار دیا۔ تقریب کے اختتام پر ایچ آئی وی سے محفوظ رہنے کے حوالے سے تیار کی گئی کتاب کی رونمائی کی گئی۔ ڈاکٹر ثیرین نوشیروانی نے ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ ثاقب کاکڑ کو شیلڈ پیش کی، جبکہ مہمانِ خصوصی نے بھی منتظمین اور دیگر اہم شخصیات کو شیلڈز سے نوازا۔

کوئٹہ میں عالمی یومِ ایڈز، بلوچستان ایڈز کنٹرول پروگرام کی جانب سے آگاہی تقریب، ماہرین کا احتیاطی تدابیر پر زور

کوئٹہ: بلوچستان ایڈز کنٹرول پروگرام اور محکمۂ صحت حکومتِ بلوچستان کے زیراہتمام عالمی یومِ ایڈز کے موقع پر کوئٹہ میں ایک پروقار آگاہی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈاکٹرز، علمائے کرام، اساتذہ، یونیسیف اور ڈبلیو ایچ او بلوچستان کے نمائندگان، ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ ثاقب کاکڑ تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ رواں سال پاکستان میں ایچ آئی وی/ایڈز کے بڑھتے کیسز تشویشناک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ وائرس کسی بھی فرد کو متاثر کر سکتا ہے، اس لیے احتیاطی تدابیر اور بروقت علاج پر خصوصی توجہ دینا ضروری ہے۔
مقررین نے میڈیا، علمائے کرام، سول سوسائٹی اور صحت کے شعبے سے وابستہ افراد کی ذمہ داری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایڈز سے بچاؤ کے حوالے سے مسلسل عوامی آگاہی فراہم کریں۔عالمی یومِ ایڈز منانے کا مقصد بھی لوگوں کو وائرس، اس کے بچاؤ اور علاج کے طریقہ کار سے آگاہ کرنا ہے۔
تقریب میں ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد سے اظہارِ یکجہتی کے لیے کینڈل لائٹ تقریب کا اہتمام کیا گیا، جبکہ ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔
شرکاء نے اس طرح کے پروگراموں کو ایڈز کے بارے میں معلومات اور آگاہی بڑھانے کے لیے مؤثر اور مثبت قدم قرار دیا۔
تقریب کے اختتام پر ایچ آئی وی سے محفوظ رہنے کے حوالے سے تیار کی گئی کتاب کی رونمائی بھی کی گئی۔
ڈاکٹر ثیرین نوشیروانی نے ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ ثاقب کاکڑ کو شیلڈ پیش کی، جبکہ مہمانِ خصوصی نے بھی منتظمین اور دیگر اہم شخصیات کو شیلڈز سے نوازا۔

Related News

Funeral Prayers Offered for Ziarat Attack Martyrs, Policemen Laid to Rest with State Honours
Funeral Prayers Offered for Ziarat Attack Martyrs, Policemen Laid to Rest with State Honours
Balochistan Delegation Visits Sukkur Barrage to Secure Province's Water Share
Balochistan Delegation Visits Sukkur Barrage to Secure Province's Water Share
Two Health Facilities in Ziarat to Be Renamed After Martyred Police Personnel
Two Health Facilities in Ziarat to Be Renamed After Martyred Police Personnel
Koila Phatak Chowk Renamed as Shuhada-e-Ziarat Chowk in Tribute to Ziarat Police Martyrs
Koila Phatak Chowk Renamed as Shuhada-e-Ziarat Chowk in Tribute to Ziarat Police Martyrs
PDMA Issues Flash Flood Alert for Balochistan Until July 23
PDMA Issues Flash Flood Alert for Balochistan Until July 23
Balochistan Government, Dharna Committee Reach Agreement on Ziarat Martyrs' Demands
Balochistan Government, Dharna Committee Reach Agreement on Ziarat Martyrs' Demands