اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اور مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن

اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اور مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 5 کارروائیوں کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیوں میں 34 کروڑ 19 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 2301.8 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کے اطراف اور مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن کیا ہے۔ اے این ایف کی جانب سے کی گئی 5 مختلف کارروائیوں کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ 34 کروڑ 19 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 2301.8 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔
تعلیمی اداروں کے اطراف کی گئی کارروائی میں قیوم آباد کراچی میں ایک یونیورسٹی کے قریب ملزم کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے 3.6 کلوگرام چرس اور 1 کلوگرام افیون برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا۔

دیگر کارروائیوں میں موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ایک گاڑی سے 19.2 کلوگرام چرس برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ موٹر وے لنک روڈ اسلام آباد کے قریب ایک اور کارروائی میں گاڑی سے 4.4 کلوگرام چرس برآمد ہوئی اور 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔
اسی طرح انڈس ہائی وے کوہاٹ کے قریب گاڑی سے 9.6 کلوگرام افیون برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
بلوچستان کے علاقے نوکنڈی میں کی گئی بڑی کارروائی کے دوران 2242 کلوگرام افیون، 20 کلوگرام ہیروئن اور 2 کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق تمام کارروائیوں میں انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اے این ایف کا کہنا ہے کہ منشیات کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی، خصوصاً تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات کے ناسور سے بچانے کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Related News

Funeral Prayers Offered for Ziarat Attack Martyrs, Policemen Laid to Rest with State Honours
Funeral Prayers Offered for Ziarat Attack Martyrs, Policemen Laid to Rest with State Honours
Balochistan Delegation Visits Sukkur Barrage to Secure Province's Water Share
Balochistan Delegation Visits Sukkur Barrage to Secure Province's Water Share
Two Health Facilities in Ziarat to Be Renamed After Martyred Police Personnel
Two Health Facilities in Ziarat to Be Renamed After Martyred Police Personnel
Koila Phatak Chowk Renamed as Shuhada-e-Ziarat Chowk in Tribute to Ziarat Police Martyrs
Koila Phatak Chowk Renamed as Shuhada-e-Ziarat Chowk in Tribute to Ziarat Police Martyrs
PDMA Issues Flash Flood Alert for Balochistan Until July 23
PDMA Issues Flash Flood Alert for Balochistan Until July 23
Balochistan Government, Dharna Committee Reach Agreement on Ziarat Martyrs' Demands
Balochistan Government, Dharna Committee Reach Agreement on Ziarat Martyrs' Demands