بلوچستان میں لکڑی اور جنگلاتی پیداوار کی نقل و حمل پر 90 روزہ پابندی عائد

بلوچستان میں لکڑی اور جنگلاتی پیداوار کی نقل و حمل پر 90 روزہ پابندی عائد

حکومت بلوچستان نے دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں لکڑی، شہتیروں اور دیگر جنگلاتی پیداوار کی ترسیل اور نقل و حمل پر 90 روز کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔ حکم نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو متعلقہ گاڑیاں ضبط کرنے کے اختیارات بھی دے دیے گئے ہیں۔

کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں لکڑی، شہتیروں اور دیگر جنگلاتی پیداوار کی غیر قانونی نقل و حمل کی روک تھام کے لیے فوجداری ضابطہ کار 1898 کی دفعہ 144 کے تحت 90 روز کے لیے ہر قسم کی لکڑی اور جنگلاتی پیداوار کی ترسیل، نقل و حمل اور آمدورفت پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ عوامی مفاد میں جنگلاتی وسائل کے تحفظ اور ان کی غیر قانونی نقل و حمل کی مؤثر نگرانی کے لیے کیا گیا ہے۔ پابندی کے دوران صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، پولیس، فرنٹیئر کور (ایف سی) اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اختیار حاصل ہوگا کہ وہ حکم نامے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لکڑی یا جنگلاتی پیداوار لے جانے والی گاڑیوں، ٹرکوں، ٹریلرز یا دیگر ذرائع نقل و حمل کو روک کر اپنی تحویل میں لے سکیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکم نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188 اور دیگر متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی، جبکہ پابندی کے دوران کسی بھی گاڑی یا ضبط شدہ لکڑی کو محض کسی اجازت نامے یا پاس کی بنیاد پر رہا نہیں کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق عوامی مفاد یا حکومتی ضروریات کے تحت غیر معمولی حالات میں متعلقہ انتظامی سیکریٹری محکمہ داخلہ کو تحریری درخواست کے ذریعے مخصوص استثنیٰ کی سفارش کر سکتے ہیں، تاہم محکمہ داخلہ کی جانب سے تحریری منظوری ملنے تک پابندی برقرار رہے گی۔

Keywords : Section 144, Timber Transportation Ban, Forest Protection, Balochistan Government

Related News

CM Bugti Urges Youth to Reject Terrorism During ISPR Summer Camp Session
CM Bugti Urges Youth to Reject Terrorism During ISPR Summer Camp Session
High-Level Committee Formed to Resolve Revenue and Land Issues in Kach Mangi
High-Level Committee Formed to Resolve Revenue and Land Issues in Kach Mangi
Government Schools and Police Stations in Ziarat to Be Renamed After Police Martyrs
Government Schools and Police Stations in Ziarat to Be Renamed After Police Martyrs
CM Balochistan Seeks Summary to Revise Compensation for Police Martyrs' Families
CM Balochistan Seeks Summary to Revise Compensation for Police Martyrs' Families
Digital Complaint Portal Ensures Swift Action on Public Grievances in Balochistan
Digital Complaint Portal Ensures Swift Action on Public Grievances in Balochistan
CM Balochistan Congratulates Women on Successful Completion of Entrepreneurship Program
CM Balochistan Congratulates Women on Successful Completion of Entrepreneurship Program