بلوچستان بورڈ نے میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کردیا
بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کردیا۔ نویں جماعت میں کامیابی کا تناسب 73.56 فیصد جبکہ دسویں جماعت میں 89.32 فیصد رہا۔ بلوچستان ریذیڈینشل کالج لورالائی کے طالب علم احمد نے 1051 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ مطیع اللہ دوسرے اور یونس خان و محمد مدثر مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر رہے۔ نتائج کے اعلان کے بعد طلبہ اور والدین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے چیئرمین محمد اسحاق اور ڈاکٹر ضیاء الحق کاکڑ کنٹرولر امتحانات نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا ۔
رپورٹ: عروبہ
بورڈ اعلامیے کے مطابق نویں جماعت کے امتحان میں 68 ہزار 517 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 50 ہزار 400 امیدوار کامیاب قرار پائے، جبکہ کامیابی کا تناسب 73 اعشاریہ 56 فیصد رہا۔ دسویں جماعت کے امتحان میں 77 ہزار 251 امیدوار شریک ہوئے جن میں 69 ہزار 2 طلبہ و طالبات نے کامیابی حاصل کی، جبکہ کامیابی کا تناسب 89 اعشاریہ 32 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ میٹرک امتحانات میں بلوچستان ریذیڈینشل کالج لورالائی کے طالب علم احمد نے 1051 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ بی آر سی ژوب کے طالب علم مطیع اللہ نے 1050 نمبرز کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ بی آر سی لورالائی کے طلبہ یونس خان اور محمد مدثر نے 1046 نمبر حاصل کرکے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ نتائج کے اعلان کے بعد کامیاب طلبہ و طالبات اور ان کے والدین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، جبکہ مختلف تعلیمی حلقوں نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کی۔

key words: Balochistab Board result, Matric result, Quetta news, Balochistan news
Related News
International Seminar at LUAWMS Highlights Sustainable Agribusiness for Economic Growth
Balochistan Governor Announces Major Reforms in Medical Education, Targets 10,000 Skilled Professionals Annually
DigiBizz Program Celebrated for Empowering Balochistan Freelancers
Balochistan Education Department to Create 1,372 New Teaching and Non-Teaching Posts
Over 11,000 Students Receive Civic Education Training Under Balochistan Youth Development Program
Balochistan Finalizes PPP Framework to Improve Underperforming and Community Schools