بلوچستان میں نوجوانوں کے لیے 25 ہزار سے زائد سرکاری نوکریوں کا اعلان

بلوچستان میں نوجوانوں کے لیے 25 ہزار سے زائد سرکاری نوکریوں کا اعلان

بلوچستان حکومت نے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے گریڈ 1 سے 15 تک 25 ہزار سے زائد خالی آسامیوں کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ گریڈ 16 اور 17 کی چار ہزار آسامیوں کی سمری پبلک سروس کمیشن کو ارسال کر دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے مطابق بھرتیاں خالص میرٹ اور شفاف نظام کے تحت کی جائیں گی۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

 بلوچستان میں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے صوبائی حکومت نے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے گریڈ 1 سے 15 تک 25 ہزار سے زائد خالی آسامیوں کو مشتہر کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بتایا کہ گریڈ 16 اور 17 کی چار ہزار خالی آسامیوں کی سمری بھی پبلک سروس کمیشن کو ارسال کر دی گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ جن محکموں میں ٹیسٹ اور انٹرویوز کا عمل مکمل ہو چکا ہے، وہاں جلد تعیناتی کے احکامات جاری کیے جائیں گے۔ جبکہ دیگر محکموں میں خالی آسامیوں پر محکمہ فنانس کی طرز پر آن لائن ٹیسٹنگ سسٹم متعارف کرایا جائے گا تاکہ بھرتیاں مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر ممکن بنائی جا سکیں۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ گڈ گورننس کا قیام میرٹ کے فروغ سے جڑا ہوا ہے اور وہ اس حوالے سے اپنے وعدے پر قائم ہیں۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کی کوئی نوکری فروخت نہیں ہونے دی جائے گی اور روزگار کے تمام مواقع شفاف طریقے سے فراہم کیے جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ کے مطابق ان اقدامات سے نہ صرف نوجوانوں کو روزگار ملے گا بلکہ صوبے میں شفافیت اور اعتماد کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔

Related News

Twin Earthquakes Hit Barkhan and Nearby Areas, Three Injured
Twin Earthquakes Hit Barkhan and Nearby Areas, Three Injured
International Camel Conference Concludes at LUAWMS, Experts Stress Research for Climate Resilience
International Camel Conference Concludes at LUAWMS, Experts Stress Research for Climate Resilience
CM Balochistan, Corps Commander Review Ashura Security Arrangements at CPO Quetta
CM Balochistan, Corps Commander Review Ashura Security Arrangements at CPO Quetta
Balochistan CM Reviews Muharram Security Arrangements, Orders Strict Implementation of Safety Plan
Balochistan CM Reviews Muharram Security Arrangements, Orders Strict Implementation of Safety Plan
Over 32,000 Security Personnel Deployed Across Balochistan for Ashura Processions
Over 32,000 Security Personnel Deployed Across Balochistan for Ashura Processions
Quetta Ashura Procession Held Under Tight Security with Aerial Surveillance and Robotic Monitoring
Quetta Ashura Procession Held Under Tight Security with Aerial Surveillance and Robotic Monitoring