ایوب اسپورٹس کمپلیکس میں فیفا ورلڈ کپ فائنل کی لائیو اسکریننگ

ایوب اسپورٹس کمپلیکس میں فیفا ورلڈ کپ فائنل کی لائیو اسکریننگ

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر محکمہ کھیل نے ایوب اسپورٹس کمپلیکس میں فیفا ورلڈ کپ فائنل کی لائیو اسکریننگ کا اہتمام کیا، جہاں فٹبال شائقین نے بڑی اسکرین پر میچ دیکھا۔ حکومت بلوچستان نے نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ، جدید اسپورٹس سہولیات اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر محکمہ کھیل حکومت بلوچستان نے ایوب اسپورٹس کمپلیکس میں فیفا ورلڈ کپ فائنل میچ کی لائیو اسکریننگ کا اہتمام کیا، جہاں فٹبال شائقین بڑی اسکرین پر ارجنٹائن اور اسپین کے درمیان ہونے والا فائنل میچ دیکھنے کے لیے جمع ہوئے۔

صوبائی مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان مینا مجید بلوچ کی ہدایت پر شائقین کے لیے سیکیورٹی، نشستوں، پارکنگ اور دیگر سہولیات کے جامع انتظامات کیے گئے، جبکہ ایوب اسپورٹس کمپلیکس میں پُرجوش اور پُرامن ماحول دیکھنے میں آیا۔

مینا مجید بلوچ نے کہا کہ فٹبال ایک عالمی کھیل ہے جو نوجوانوں میں نظم و ضبط، ٹیم ورک اور مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیفا ورلڈ کپ فائنل کی لائیو اسکریننگ کا مقصد نوجوانوں اور کھیلوں سے وابستہ افراد کو عالمی معیار کے کھیل سے جوڑنا اور ان میں کھیلوں کے رجحان کو مزید فروغ دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لانے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے، جبکہ حکومت صوبے میں اسپورٹس کلچر کو فروغ دینے کے لیے مختلف منصوبوں پر عمل پیرا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اپنے پیغام میں کہا کہ صوبے میں کھیلوں کے میدان آباد کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور نوجوانوں کو مثبت مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسپورٹس انفراسٹرکچر کی بہتری اور جدید سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کر سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صحت مند، باصلاحیت اور پُرامن بلوچستان کی تعمیر میں کھیلوں کا فروغ کلیدی کردار ادا کرے گا اور حکومت نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے مزید مواقع پیدا کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

 

 

Keywords : FIFA World Cup Final, Ayub Sports Complex, Balochistan Sports, Football Fans


Related News

Lyari Erupts in Celebration as Spain Clinch FIFA World Cup Title
Lyari Erupts in Celebration as Spain Clinch FIFA World Cup Title
Spain Beat Argentina in Extra Time to Win Second FIFA World Cup Title
Spain Beat Argentina in Extra Time to Win Second FIFA World Cup Title
Former World Boxing Champion Amir Khan Receives Warm Welcome at Lyari Football Stadium
Former World Boxing Champion Amir Khan Receives Warm Welcome at Lyari Football Stadium
France and Spain Reach FIFA World Cup 2026 Semi-Finals
France and Spain Reach FIFA World Cup 2026 Semi-Finals
Cristiano Ronaldo Confirms 2026 FIFA World Cup Was His Last
Cristiano Ronaldo Confirms 2026 FIFA World Cup Was His Last
Laiba Ishaq Khan Becomes Pakistan’s First Female International Basketball Official
Laiba Ishaq Khan Becomes Pakistan’s First Female International Basketball Official