بلوچستان میں پہلی مرتبہ آٹومیشن سافٹ ویئر پر مبنی بجٹ کی تیاری، کابینہ کا اصلاحات پر اظہارِ اطمینان

بلوچستان میں پہلی مرتبہ آٹومیشن سافٹ ویئر پر مبنی بجٹ کی تیاری، کابینہ کا اصلاحات پر اظہارِ اطمینان

بلوچستان کابینہ نے صوبے کی تاریخ میں پہلی بار آٹومیشن سافٹ ویئر کے ذریعے تیار کیے گئے بجٹ کو ایک اہم انتظامی اصلاح قرار دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے شفافیت، رفتار اور ڈیٹا بیسڈ نظام کو گڈ گورننس کی جانب بڑا قدم قرار دیتے ہوئے ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

 

 بلوچستان کابینہ نے صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آٹومیشن سافٹ ویئر پر مبنی بجٹ کی تیاری کو سراہتے ہوئے اسے انتظامی اصلاحات کی سمت ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی ڈیجیٹل تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پہلی بار بلوچستان کا بجٹ مکمل طور پر آٹومیشن سافٹ ویئر کے ذریعے تیار کیا گیا ہے، جس سے شفافیت، رفتار اور درستگی میں اضافہ ہوا ہے جبکہ انسانی مداخلت میں کمی آئی ہے۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری برائے ترقی و منصوبہ بندی زاہد سلیم نے کابینہ کو نئے نظام پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ طریقہ کار بجٹ سازی کو ڈیٹا بیسڈ اور زیادہ مؤثر بنا رہا ہے۔ ان کے مطابق اس اصلاحات سے نہ صرف درستگی یقینی ہوئی ہے بلکہ مالی نظم و نسق میں احتساب کے عمل کو بھی مضبوط کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے زاہد سلیم اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی اجتماعی محنت کا نتیجہ ہے اور ڈیجیٹل اصلاحات کی جانب ایک تاریخی قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ شفافیت، کارکردگی اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، جبکہ آٹومیشن پر مبنی بجٹ نظام گڈ گورننس کے فروغ اور عوامی وسائل کے بہتر استعمال میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Keywords : Balochistan Budget, Automation Software, Digital Governance, Transparency
 

Related News

CM Bugti Urges Youth to Reject Terrorism During ISPR Summer Camp Session
CM Bugti Urges Youth to Reject Terrorism During ISPR Summer Camp Session
High-Level Committee Formed to Resolve Revenue and Land Issues in Kach Mangi
High-Level Committee Formed to Resolve Revenue and Land Issues in Kach Mangi
Government Schools and Police Stations in Ziarat to Be Renamed After Police Martyrs
Government Schools and Police Stations in Ziarat to Be Renamed After Police Martyrs
CM Balochistan Seeks Summary to Revise Compensation for Police Martyrs' Families
CM Balochistan Seeks Summary to Revise Compensation for Police Martyrs' Families
Digital Complaint Portal Ensures Swift Action on Public Grievances in Balochistan
Digital Complaint Portal Ensures Swift Action on Public Grievances in Balochistan
CM Balochistan Congratulates Women on Successful Completion of Entrepreneurship Program
CM Balochistan Congratulates Women on Successful Completion of Entrepreneurship Program