بلوچستان پولیس کے شہداء پیکج میں نمایاں اضافہ

بلوچستان پولیس کے شہداء پیکج میں نمایاں اضافہ

انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محمد طاہر نے بلوچستان پولیس کے شہداء پیکج میں نمایاں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت شہداء کے لواحقین، دورانِ ڈیوٹی زخمی اہلکاروں، پولیس ملازمین کی شادی اور فوت ہونے والے اہلکاروں کی بیواؤں کے لیے مالی معاونت میں خاطر خواہ اضافہ کر دیا گیا ہے۔ آئی جی پولیس کے مطابق شہداء اور ان کے اہل خانہ پولیس فورس پر حق رکھتے ہیں۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

 بلوچستان پولیس کے شہداء پیکج کے تحت دی جانے والی مالی معاونت میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محمد طاہر نے اعلان کیا کہ شہداء کے خاندانوں کو دی جانے والی مالی امداد ایک لاکھ روپے سے بڑھا کر دو لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔
آئی جی پولیس کے مطابق دورانِ ڈیوٹی شدید زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو اب دس ہزار کے بجائے ایک لاکھ روپے جبکہ معمولی زخمی اہلکاروں کو پانچ ہزار کے بجائے پچیس ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ شہداء کی تدفین کے لیے دی جانے والی رقم کو چالیس ہزار سے بڑھا کر پچہتر ہزار روپے کر دیا گیا ہے، جبکہ صوبے سے باہر میت لے جانے پر مالی معاونت پچاس ہزار کے بجائے ایک لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس ملازمین کی شادی کے لیے دی جانے والی مالی امداد بارہ ہزار پانچ سو سے بڑھا کر پچاس ہزار روپے کر دی گئی ہے، جبکہ شہداء اور فوت ہونے والے اہلکاروں کی بیٹیوں کی شادی کے لیے امدادی رقم پچاس ہزار سے بڑھا کر دو لاکھ روپے مقرر کر دی گئی ہے۔
آئی جی پولیس کے مطابق گریڈ 1 سے 11 تک فوت ہونے والے ملازمین کی بیواؤں کو ماہانہ مالی معاونت بارہ ہزار روپے، گریڈ 12 سے 15 تک چودہ ہزار روپے، گریڈ 16 سے 17 تک سولہ ہزار روپے جبکہ گریڈ 18 تک کے فوت ہونے والے ملازمین کی بیواؤں کو بیس ہزار روپے دیئے جائیں گے۔
محمد طاہر کا کہنا تھا کہ شہداء، ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے بچوں کا پولیس فورس پر حق ہے، اور شہداء کی قربانیاں ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Related News

Funeral Prayers Offered for Ziarat Attack Martyrs, Policemen Laid to Rest with State Honours
Funeral Prayers Offered for Ziarat Attack Martyrs, Policemen Laid to Rest with State Honours
Balochistan Delegation Visits Sukkur Barrage to Secure Province's Water Share
Balochistan Delegation Visits Sukkur Barrage to Secure Province's Water Share
Two Health Facilities in Ziarat to Be Renamed After Martyred Police Personnel
Two Health Facilities in Ziarat to Be Renamed After Martyred Police Personnel
Koila Phatak Chowk Renamed as Shuhada-e-Ziarat Chowk in Tribute to Ziarat Police Martyrs
Koila Phatak Chowk Renamed as Shuhada-e-Ziarat Chowk in Tribute to Ziarat Police Martyrs
PDMA Issues Flash Flood Alert for Balochistan Until July 23
PDMA Issues Flash Flood Alert for Balochistan Until July 23
Balochistan Government, Dharna Committee Reach Agreement on Ziarat Martyrs' Demands
Balochistan Government, Dharna Committee Reach Agreement on Ziarat Martyrs' Demands