وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا رکھنی میں عوامی اجتماع سے خطاب

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا رکھنی میں عوامی اجتماع سے خطاب

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے رکھنی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علاقے کی ترقی، میرٹ، نوجوانوں کے مستقبل اور ریاست کے استحکام سے متعلق اہم اعلانات کیے۔ انہوں نے رکھنی میں ہسپتال، ماڈل بازار، اسپورٹس کمپلیکس اور ڈیم کی مرمت سمیت متعدد ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے رکھنی میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ان کے لیے خواب کی تعبیر جیسا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اور ان کے والد نے ہمیشہ ظلم کے خلاف جدوجہد کی اور اس خطے نے انہیں ہمیشہ محبت، عزت اور اعتماد دیا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان کا خاندان کھیتران قوم کا مقروض رہا ہے اور وہ اپنے تمام وعدوں پر قائم رہیں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ بہت جلد رکھنی میں اپنا مکان تعمیر کریں گے۔ میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ رکھنی کو ڈویژن بنانے کا فیصلہ محض ایک انتظامی اعلان نہیں بلکہ عوام کے دیرینہ مطالبے کی تکمیل ہے۔

انہوں نے کوہِ سلیمان کو صرف پہاڑ نہیں بلکہ غیرت، مزاحمت اور قربانی کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوہِ سلیمان ڈویژن ہمیں سکھاتا ہے کہ سر کٹایا جا سکتا ہے مگر جھکایا نہیں جا سکتا۔ وزیر اعلیٰ نے یقین دلایا کہ کوہِ سلیمان ڈویژن میں میرٹ کو اولین ترجیح دی جائے گی۔
خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان آج ایک تاریخی موڑ سے گزر رہا ہے اور بلوچ نوجوانوں کو پروپیگنڈے کے ذریعے لاحاصل جنگ کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریاست ایک منظم ریاست ہے، گنہگار نہیں، اور دشمنوں کے دانت کھٹے کیے جا چکے ہیں۔
میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچ نوجوان پیچھے جا رہا ہے جسے آگے لانے کے لیے مثبت سوچ اور تعلیم کی ضرورت ہے۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ بلوچ قوم نے پاکستان میں ہی رہنا ہے اور ہم پاکستان کے لیے مر مٹیں گے، ہمیں کسی سے بھیک مانگنے کی ضرورت نہیں۔
ترقیاتی اعلانات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے رکھنی میں 50 بیڈز پر مشتمل ہسپتال، ماڈل بازار، اسپورٹس کمپلیکس کے قیام، بی آر سی لورالائی کی جلد تکمیل، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹیوں کے قیام اور نہار کورٹ ڈیم کی مرمت کا اعلان کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ رکھنی کی میونسپل کمیٹی کا نام تبدیل کر کے ڈیرہ کھیتران رکھا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت بلوچستان عوام کی فلاح و بہبود اور علاقے کی پائیدار ترقی کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی۔

Related News

Funeral Prayers Offered for Ziarat Attack Martyrs, Policemen Laid to Rest with State Honours
Funeral Prayers Offered for Ziarat Attack Martyrs, Policemen Laid to Rest with State Honours
Balochistan Delegation Visits Sukkur Barrage to Secure Province's Water Share
Balochistan Delegation Visits Sukkur Barrage to Secure Province's Water Share
Two Health Facilities in Ziarat to Be Renamed After Martyred Police Personnel
Two Health Facilities in Ziarat to Be Renamed After Martyred Police Personnel
Koila Phatak Chowk Renamed as Shuhada-e-Ziarat Chowk in Tribute to Ziarat Police Martyrs
Koila Phatak Chowk Renamed as Shuhada-e-Ziarat Chowk in Tribute to Ziarat Police Martyrs
PDMA Issues Flash Flood Alert for Balochistan Until July 23
PDMA Issues Flash Flood Alert for Balochistan Until July 23
Balochistan Government, Dharna Committee Reach Agreement on Ziarat Martyrs' Demands
Balochistan Government, Dharna Committee Reach Agreement on Ziarat Martyrs' Demands