وزیر اعلیٰ بلوچستان کا ملٹری کالج سوئی میں معیاری تعلیم اور کردار سازی پر زور

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا ملٹری کالج سوئی میں معیاری تعلیم اور کردار سازی پر زور

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ملٹری کالج سوئی میں یومِ والدین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیاری تعلیم، نظم و ضبط اور کردار سازی قوموں کے روشن مستقبل کی بنیاد ہیں۔ انہوں نے طلبہ کو لیپ ٹاپ کی فراہمی، کالج کی سولرائزیشن اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا اعلان بھی کیا۔

رپورٹ:سیدہ نتاشا
 وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ معیاری تعلیم، مضبوط کردار اور ہمہ جہت تربیت ہی وہ عناصر ہیں جن پر قوموں کا مستقبل استوار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملٹری کیڈٹ کالجز نوجوانوں کو نہ صرف اعلیٰ تعلیمی معیار فراہم کرتے ہیں بلکہ نظم و ضبط، قیادت، حب الوطنی اور قومی ذمہ داری کا شعور بھی اجاگر کرتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملٹری کالج سوئی میں یومِ والدین کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ملٹری کالج سوئی جیسے ادارے بلوچستان کے نوجوانوں کو معیاری تعلیم کے ساتھ عملی تربیت، عسکری روایات اور مثبت اقدار سے ہم آہنگ کر رہے ہیں جو مستقبل کے ذمہ دار شہری بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

میر سرفراز بگٹی نے والدین کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی تعلیمی اور اخلاقی کامیابی میں والدین کی محنت، رہنمائی اور قربانیاں بنیادی حیثیت رکھتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یومِ والدین جیسی تقریبات والدین اور تعلیمی اداروں کے درمیان اعتماد اور تعلق کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کیڈٹس کی تعلیمی کارکردگی، نظم و ضبط اور ہم نصابی سرگرمیوں میں کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے، جسے درست سمت اور سازگار ماحول فراہم کر کے قومی اثاثہ بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت نوجوانوں کی تعلیم، تربیت اور شخصیت سازی کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے ملٹری کالج سوئی کے سالِ دوئم کے طلبہ کو لیپ ٹاپ فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ کالج کی سولرائزیشن، اندرونی سڑکوں کی تعمیر و مرمت، آؤٹ ڈور اسپورٹس کمپلیکس اور نئے پریڈ گراؤنڈ کی تعمیر کا بھی اعلان کیا گیا۔
تقریب سے قبل کمانڈنٹ ملٹری کالج سوئی بریگیڈیئر محمد عامر اعجاز نے وزیر اعلیٰ کو کالج کی مجموعی کارکردگی، تعلیمی معیار اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی اور صوبائی حکومت کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

Related News

Funeral Prayers Offered for Ziarat Attack Martyrs, Policemen Laid to Rest with State Honours
Funeral Prayers Offered for Ziarat Attack Martyrs, Policemen Laid to Rest with State Honours
Balochistan Delegation Visits Sukkur Barrage to Secure Province's Water Share
Balochistan Delegation Visits Sukkur Barrage to Secure Province's Water Share
Two Health Facilities in Ziarat to Be Renamed After Martyred Police Personnel
Two Health Facilities in Ziarat to Be Renamed After Martyred Police Personnel
Koila Phatak Chowk Renamed as Shuhada-e-Ziarat Chowk in Tribute to Ziarat Police Martyrs
Koila Phatak Chowk Renamed as Shuhada-e-Ziarat Chowk in Tribute to Ziarat Police Martyrs
PDMA Issues Flash Flood Alert for Balochistan Until July 23
PDMA Issues Flash Flood Alert for Balochistan Until July 23
Balochistan Government, Dharna Committee Reach Agreement on Ziarat Martyrs' Demands
Balochistan Government, Dharna Committee Reach Agreement on Ziarat Martyrs' Demands