ڈرون کا مؤثر توڑ، چین نے مائیکروویو شعاعوں والا جدید ہتھیار تیار کر لیا

ڈرون کا مؤثر توڑ، چین نے مائیکروویو شعاعوں والا جدید ہتھیار تیار کر لیا

چین نے ڈرون حملوں کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ایک جدید ہتھیار تیار کر لیا ہے، جو مائیکروویو شعاعوں کے ذریعے بیک وقت کئی ڈرونز کو ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کی سرکاری اسلحہ ساز کمپنی نورینکو (NORINCO) نے اس جدید ہتھیار کو ہریکین 3000 کا نام دیا ہے۔ یہ ہتھیار ٹرک پر نصب کیا جاتا ہے اور تقریباً 3 کلومیٹر دور تک اڑنے والے ڈرونز کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس ہتھیار سے خارج ہونے والی طاقتور اور غیر مرئی مائیکروویو شعاعیں ڈرونز کے برقی نظام کو متاثر کر کے انہیں مکمل طور پر ناکارہ بنا دیتی ہیں۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ایک ہی وقت میں ڈرونز کے جھنڈ کو بھی تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ عسکری ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی جدید جنگی حکمتِ عملی میں ایک اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے، جبکہ مغربی دفاعی ماہرین بھی اسے ڈرون حملوں کے خلاف ایک مؤثر اور جدید حل قرار دے رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق مستقبل میں ایسے ہتھیار میدانِ جنگ میں ڈرون کے بڑھتے ہوئے استعمال کو روکنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

ڈرون کا مؤثر توڑ، چین نے مائیکروویو شعاعوں والا جدید ہتھیار تیار کر لیا

رپورٹ:اقصی بلوچ

چین نے ڈرون حملوں کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ایک جدید ہتھیار تیار کر لیا ہے، جو مائیکروویو شعاعوں کے ذریعے بیک وقت کئی ڈرونز کو ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کی سرکاری اسلحہ ساز کمپنی نورینکو (NORINCO) نے اس جدید ہتھیار کو ہریکین 3000 کا نام دیا ہے۔ یہ ہتھیار ٹرک پر نصب کیا جاتا ہے اور تقریباً 3 کلومیٹر دور تک اڑنے والے ڈرونز کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس ہتھیار سے خارج ہونے والی طاقتور اور غیر مرئی مائیکروویو شعاعیں ڈرونز کے برقی نظام کو متاثر کر کے انہیں مکمل طور پر ناکارہ بنا دیتی ہیں۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ایک ہی وقت میں ڈرونز کے جھنڈ کو بھی تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

عسکری ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی جدید جنگی حکمتِ عملی میں ایک اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے، جبکہ مغربی دفاعی ماہرین بھی اسے ڈرون حملوں کے خلاف ایک مؤثر اور جدید حل قرار دے رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق مستقبل میں ایسے ہتھیار میدانِ جنگ میں ڈرون کے بڑھتے ہوئے استعمال کو روکنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

Related News

New Research Explores Link Between Tourism and Health
New Research Explores Link Between Tourism and Health
Octopuses Show Mirror-Based Hunting Skills, New Study Reveals Signs of Advanced Intelligence
Octopuses Show Mirror-Based Hunting Skills, New Study Reveals Signs of Advanced Intelligence
UNICEF and EPI Balochistan Organize Training Workshop on Misinformation Management and Routine Immunization for Journalists
UNICEF and EPI Balochistan Organize Training Workshop on Misinformation Management and Routine Immunization for Journalists
A Unique Highlight of Artemis II Mission: “Rise” the Small Plush Toy Heads to Space
A Unique Highlight of Artemis II Mission: “Rise” the Small Plush Toy Heads to Space
aroba article
aroba article
Cold shower blood pressure
Cold shower blood pressure