وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر سپنی روڈ ٹراما سینٹر کی جلد تکمیل کے احکامات

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر سپنی روڈ ٹراما سینٹر کی جلد تکمیل کے احکامات

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایات پر صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ اور سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے کوئٹہ کے سپنی روڈ پر زیرِ تعمیر ٹراما سینٹر کا دورہ کیا۔ حکام نے منصوبے کی پیش رفت، معیار اور بروقت تکمیل پر زور دیا جبکہ متعلقہ افسران نے منصوبے کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایات پر صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ اور سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے سپنی روڈ کوئٹہ پر زیرِ تعمیر ٹراما سینٹر کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کے موقع پر چیف انجینئر فیڈرل پروجیکٹس ڈاکٹر سجاد بلوچ، چیف انجینئر کوئٹہ زون عبدالرحیم بنگلزئی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹراما سینٹر ارباب کامران سمیت محکمہ مواصلات و تعمیرات کے دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ایگزیکٹو انجینئر آغا میرو خان نے منصوبے کی پیش رفت، تعمیراتی معیار اور تکمیل کے مختلف مراحل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ ٹراما سینٹر کی جلد از جلد تکمیل صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں حکومت بلوچستان روز اول سے صوبے کی ترقی اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، اور یہ ٹراما سینٹر صحت کے شعبے میں حکومتی سنجیدگی کا عملی ثبوت ہے۔
سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے منصوبے کی بروقت تکمیل اور اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ٹراما سینٹر ایک اہم عوامی فلاحی منصوبہ ہے جس کی تکمیل سے شہریوں کو فوری اور معیاری طبی سہولیات میسر آئیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ شفافیت، معیار اور رفتار پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا اور تمام کام مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں۔
متعلقہ حکام نے یقین دہانی کرائی کہ منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے اور اسے مقررہ وقت میں مکمل کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ٹراما سینٹر کی تکمیل سے نہ صرف کوئٹہ بلکہ گرد و نواح کے علاقوں کے عوام بھی جدید اور بہتر طبی سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے۔

Related News

Funeral Prayers Offered for Ziarat Attack Martyrs, Policemen Laid to Rest with State Honours
Funeral Prayers Offered for Ziarat Attack Martyrs, Policemen Laid to Rest with State Honours
Balochistan Delegation Visits Sukkur Barrage to Secure Province's Water Share
Balochistan Delegation Visits Sukkur Barrage to Secure Province's Water Share
Two Health Facilities in Ziarat to Be Renamed After Martyred Police Personnel
Two Health Facilities in Ziarat to Be Renamed After Martyred Police Personnel
Koila Phatak Chowk Renamed as Shuhada-e-Ziarat Chowk in Tribute to Ziarat Police Martyrs
Koila Phatak Chowk Renamed as Shuhada-e-Ziarat Chowk in Tribute to Ziarat Police Martyrs
PDMA Issues Flash Flood Alert for Balochistan Until July 23
PDMA Issues Flash Flood Alert for Balochistan Until July 23
Balochistan Government, Dharna Committee Reach Agreement on Ziarat Martyrs' Demands
Balochistan Government, Dharna Committee Reach Agreement on Ziarat Martyrs' Demands