وزیر اعلیٰ بلوچستان نے پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیا

 وزیر اعلیٰ بلوچستان نے پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیا

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے جمعہ کے روز پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ میں مکمل کیے گئے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا باضابطہ افتتاح کیا۔ وزیر اعلیٰ نے پولیس ٹریننگ کالج آمد پر شہدائے پولیس کی یادگار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے درجات کی بلندی اور ملک و صوبے کے امن و استحکام کے لیے دعا کی۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ نے جدید طرز پر تعمیر شدہ فٹ بال گراؤنڈ اور  نیو میس کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ٹریننگ کالج میں سہولیات کی بہتری کا مقصد پولیس جوانوں کو بہتر تربیتی ماحول، معیاری رہائش اور صحت مند سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ مستقبل میں اپنے فرائض پیشہ ورانہ انداز میں انجام دے سکیں۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ بلوچستان پولیس نے مشکل حالات میں ریاستی رِٹ کے قیام، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔ حکومت بلوچستان پولیس کی فلاح و بہبود، تربیت اور استعداد کار میں اضافے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ٹریننگ کالج میں مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبے نہ صرف ادارے کے انفراسٹرکچر کو مضبوط کریں گے بلکہ زیر تربیت اور حاضر سروس پولیس اہلکاروں کی جسمانی، ذہنی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں بھی بہتری لائیں گے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبائی حکومت وسائل کی دستیابی کے مطابق بلوچستان پولیس کو جدید سہولیات فراہم کرتی رہے گی تاکہ پولیس فورس کو ایک مضبوط، باصلاحیت اور مؤثر ادارہ بنایا جا سکے۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر خان، کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ شہزاد اکبر اور دیگر اعلیٰ پولیس افسران بھی موجود تھے۔

 وزیر اعلیٰ بلوچستان نے پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیا

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے جمعہ کے روز پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ میں مکمل کیے گئے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا باضابطہ افتتاح کیا۔
وزیر اعلیٰ نے پولیس ٹریننگ کالج آمد پر شہدائے پولیس کی یادگار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے درجات کی بلندی اور ملک و صوبے کے امن و استحکام کے لیے دعا کی۔
تقریب میں وزیر اعلیٰ نے جدید طرز پر تعمیر شدہ فٹ بال گراؤنڈ اور  نیو میس کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ٹریننگ کالج میں سہولیات کی بہتری کا مقصد پولیس جوانوں کو بہتر تربیتی ماحول، معیاری رہائش اور صحت مند سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ مستقبل میں اپنے فرائض پیشہ ورانہ انداز میں انجام دے سکیں۔
وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ بلوچستان پولیس نے مشکل حالات میں ریاستی رِٹ کے قیام، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔ حکومت بلوچستان پولیس کی فلاح و بہبود، تربیت اور استعداد کار میں اضافے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس ٹریننگ کالج میں مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبے نہ صرف ادارے کے انفراسٹرکچر کو مضبوط کریں گے بلکہ زیر تربیت اور حاضر سروس پولیس اہلکاروں کی جسمانی، ذہنی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں بھی بہتری لائیں گے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبائی حکومت وسائل کی دستیابی کے مطابق بلوچستان پولیس کو جدید سہولیات فراہم کرتی رہے گی تاکہ پولیس فورس کو ایک مضبوط، باصلاحیت اور مؤثر ادارہ بنایا جا سکے۔
اس موقع پر انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر خان، کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ شہزاد اکبر اور دیگر اعلیٰ پولیس افسران بھی موجود تھے۔

Related News

CM Bugti Urges Youth to Reject Terrorism During ISPR Summer Camp Session
CM Bugti Urges Youth to Reject Terrorism During ISPR Summer Camp Session
High-Level Committee Formed to Resolve Revenue and Land Issues in Kach Mangi
High-Level Committee Formed to Resolve Revenue and Land Issues in Kach Mangi
Government Schools and Police Stations in Ziarat to Be Renamed After Police Martyrs
Government Schools and Police Stations in Ziarat to Be Renamed After Police Martyrs
CM Balochistan Seeks Summary to Revise Compensation for Police Martyrs' Families
CM Balochistan Seeks Summary to Revise Compensation for Police Martyrs' Families
Digital Complaint Portal Ensures Swift Action on Public Grievances in Balochistan
Digital Complaint Portal Ensures Swift Action on Public Grievances in Balochistan
CM Balochistan Congratulates Women on Successful Completion of Entrepreneurship Program
CM Balochistan Congratulates Women on Successful Completion of Entrepreneurship Program