وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ٹراما مراکز کی فعالی سے متعلق پیشرفت کا جائزہ اجلاس

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ٹراما مراکز کی فعالی سے متعلق پیشرفت کا جائزہ اجلاس

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں ٹراما مراکز کی فعالی سے متعلق پیشرفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ، چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان، سیکریٹری صحت مجیب الرحمن پانیزئی، سیکریٹری خزانہ لعل جان جعفر، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری عمران زرکون، سیکریٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان، مینیجنگ ڈائریکٹر ٹراما سینٹر ارباب کامران کاسی سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران سیکریٹری صحت نے کوئٹہ کے علاقے اسپینی روڈ پر نو تعمیر شدہ ٹراما سینٹر سے متعلق وزیر اعلیٰ کو تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر اعلیٰ نے نئے تعمیر ہونے والے ٹراما سینٹر کو فوری طور پر فعال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ نئے اسٹاف کی بھرتی میں ہر صورت میرٹ کو یقینی بنایا جائے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ نئے ٹراما سینٹر کی استعداد کار میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے اور فوری علاج و معالجے کی جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ٹراما سینٹر کے کلینیکل نیٹ ورک کو بھی وسعت دی گئی ہے، جبکہ مطلوبہ افرادی قوت اور بجٹ سے متعلق امور پر بھی اجلاس کو آگاہ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ عوامی خدمت صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور نئے ٹراما سینٹر کی فعالی سے عوام کو بہتر اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔ انہوں نے شیخ زید ہسپتال کے ٹراما سینٹر کی تکمیل کا کام بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ٹراما مراکز کی فعالی سے متعلق پیشرفت کا جائزہ اجلاس

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں ٹراما مراکز کی فعالی سے متعلق پیشرفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ، چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان، سیکریٹری صحت مجیب الرحمن پانیزئی، سیکریٹری خزانہ لعل جان جعفر، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری عمران زرکون، سیکریٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان، مینیجنگ ڈائریکٹر ٹراما سینٹر ارباب کامران کاسی سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران سیکریٹری صحت نے کوئٹہ کے علاقے اسپینی روڈ پر نو تعمیر شدہ ٹراما سینٹر سے متعلق وزیر اعلیٰ کو تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر اعلیٰ نے نئے تعمیر ہونے والے ٹراما سینٹر کو فوری طور پر فعال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ نئے اسٹاف کی بھرتی میں ہر صورت میرٹ کو یقینی بنایا جائے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ نئے ٹراما سینٹر کی استعداد کار میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے اور فوری علاج و معالجے کی جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ٹراما سینٹر کے کلینیکل نیٹ ورک کو بھی وسعت دی گئی ہے، جبکہ مطلوبہ افرادی قوت اور بجٹ سے متعلق امور پر بھی اجلاس کو آگاہ کیا گیا. وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ عوامی خدمت صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور نئے ٹراما سینٹر کی فعالی سے عوام کو بہتر اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔ انہوں نے شیخ زید ہسپتال کے ٹراما سینٹر کی تکمیل کا کام بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

Related News

Funeral Prayers Offered for Ziarat Attack Martyrs, Policemen Laid to Rest with State Honours
Funeral Prayers Offered for Ziarat Attack Martyrs, Policemen Laid to Rest with State Honours
Balochistan Delegation Visits Sukkur Barrage to Secure Province's Water Share
Balochistan Delegation Visits Sukkur Barrage to Secure Province's Water Share
Two Health Facilities in Ziarat to Be Renamed After Martyred Police Personnel
Two Health Facilities in Ziarat to Be Renamed After Martyred Police Personnel
Koila Phatak Chowk Renamed as Shuhada-e-Ziarat Chowk in Tribute to Ziarat Police Martyrs
Koila Phatak Chowk Renamed as Shuhada-e-Ziarat Chowk in Tribute to Ziarat Police Martyrs
PDMA Issues Flash Flood Alert for Balochistan Until July 23
PDMA Issues Flash Flood Alert for Balochistan Until July 23
Balochistan Government, Dharna Committee Reach Agreement on Ziarat Martyrs' Demands
Balochistan Government, Dharna Committee Reach Agreement on Ziarat Martyrs' Demands