وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی بغیر بلٹ پروف گاڑی سڑک کے راستے زیارت پہنچ گئے، دہشت گردی کے خلاف بھرپور کارروائی کا اعلان

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی بغیر بلٹ پروف گاڑی سڑک کے راستے زیارت پہنچ گئے، دہشت گردی کے خلاف بھرپور کارروائی کا اعلان

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی بغیر بلٹ پروف گاڑی کے سڑک کے راستے زیارت پہنچے، جہاں انہوں نے امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا اور شہداء کے اہلخانہ سے اظہارِ یکجہتی کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، حکومت عوام اور سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی بغیر بلٹ پروف گاڑی کے بذریعہ سڑک زیارت پہنچ گئے، جہاں وہ امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔

زیارت روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اور حکومت عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ جہاں بھی کوئی بلوچستانی مشکل میں ہوگا، وہ خود اس کے پاس پہنچیں گے، جبکہ موجودہ حالات مشکل ضرور ہیں لیکن حکومت اپنی ذمہ داریوں سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ وہ زیارت شہداء کے اہلخانہ سے اظہارِ تعزیت اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام دہشت گردی کے خلاف متحد ہو چکے ہیں اور پولیس کے بہادر جوانوں نے آخری سانس تک جرات و بہادری سے مقابلہ کیا۔وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ شہداء کے بچوں کی تعلیم، کفالت اور بہتر مستقبل کی ذمہ داری حکومت بلوچستان اٹھائے  او انہیں کبھی یتیمی کا احساس نہیں ہونے دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جب ان کے جوان بغیر بلٹ پروف گاڑیوں کے دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہے ہوں تو ان کا ضمیر انہیں بلٹ پروف گاڑی میں سفر کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ ان کا کہنا تھا کہ زندگی اور موت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے اور وہ دہشت گردی کے خلاف اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں۔میر سرفراز بگٹی نے سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ لاشوں پر سیاست کرنے کے بجائے دہشت گردی کے خلاف حکومت کا ساتھ دیں کیونکہ یہ پوری قوم کی جنگ ہے اور قومی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ زرقون اور ملحقہ علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ فرنٹیئر کور اور بلوچستان پولیس مشترکہ کارروائیاں کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کا خون بہانے والے دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

Keywords : Sarfraz Bugti, Ziarat Visit, Balochistan Security, Counterterrorism

Related News

CM Bugti Urges Youth to Reject Terrorism During ISPR Summer Camp Session
CM Bugti Urges Youth to Reject Terrorism During ISPR Summer Camp Session
High-Level Committee Formed to Resolve Revenue and Land Issues in Kach Mangi
High-Level Committee Formed to Resolve Revenue and Land Issues in Kach Mangi
Government Schools and Police Stations in Ziarat to Be Renamed After Police Martyrs
Government Schools and Police Stations in Ziarat to Be Renamed After Police Martyrs
CM Balochistan Seeks Summary to Revise Compensation for Police Martyrs' Families
CM Balochistan Seeks Summary to Revise Compensation for Police Martyrs' Families
Digital Complaint Portal Ensures Swift Action on Public Grievances in Balochistan
Digital Complaint Portal Ensures Swift Action on Public Grievances in Balochistan
CM Balochistan Congratulates Women on Successful Completion of Entrepreneurship Program
CM Balochistan Congratulates Women on Successful Completion of Entrepreneurship Program