ریکوڈک سے ملحقہ دیہات نوکچاہ میں 170 ونگ کے کمانڈر کا دورہ

ریکوڈک سے ملحقہ دیہات نوکچاہ میں 170 ونگ کے کمانڈر کا دورہ

170 ونگ کے کمانڈر لیفٹینیٹ کرنل علی محیدی نے ریکوڈک سے ملحقہ دیہات نوکچاہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مقامی عمائدین، کمیونٹی سربراہان اور قبائلی رہنماؤں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں امن و امان، عوامی تعاون اور تعلیم کی اہمیت پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

رپورٹ: سلیم ساسولی 

ریکوڈک سے ملحقہ دیہات نوکچاہ میں 170 ونگ کے کمانڈر لیفٹینیٹ کرنل علی محیدی نے دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے نوکچاہ کمیونٹی کے سربراہان اور علاقے کے معززین سے ملاقات کی اور علاقے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر لیفٹینیٹ کرنل علی محیدی نے کہا کہ علاقے میں پائیدار امن و امان کے قیام کے لیے عوام اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان باہمی تعاون انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ کسی بھی مشکوک یا غیر متعلقہ شخص کی موجودگی کی فوری اطلاع سیکیورٹی فورسز کو دی جائے تاکہ بروقت اقدامات کیے جا سکیں۔
دورے کے دوران ونگ کمانڈر نے بچوں سے بھی ملاقات کی اور تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہی بچے مستقبل میں ریکوڈک جیسے اہم قومی منصوبوں کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، اس لیے ان کی تعلیم اور تربیت پر خصوصی توجہ دی جانی چاہیے۔
بعد ازاں ونگ کمانڈر نے علاقے کے قبائلی و سیاسی رہنماؤں سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر قبائلی معتبرین کی جانب سے ان کے اعزاز میں ٹی پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں سیاہ ڈک پروجیکٹ کے سیکیورٹی و فیسلٹیز انچارج تاج بلوچ بجرانی بھی موجود تھے۔

Related News

Twin Earthquakes Hit Barkhan and Nearby Areas, Three Injured
Twin Earthquakes Hit Barkhan and Nearby Areas, Three Injured
International Camel Conference Concludes at LUAWMS, Experts Stress Research for Climate Resilience
International Camel Conference Concludes at LUAWMS, Experts Stress Research for Climate Resilience
CM Balochistan, Corps Commander Review Ashura Security Arrangements at CPO Quetta
CM Balochistan, Corps Commander Review Ashura Security Arrangements at CPO Quetta
Balochistan CM Reviews Muharram Security Arrangements, Orders Strict Implementation of Safety Plan
Balochistan CM Reviews Muharram Security Arrangements, Orders Strict Implementation of Safety Plan
Over 32,000 Security Personnel Deployed Across Balochistan for Ashura Processions
Over 32,000 Security Personnel Deployed Across Balochistan for Ashura Processions
Quetta Ashura Procession Held Under Tight Security with Aerial Surveillance and Robotic Monitoring
Quetta Ashura Procession Held Under Tight Security with Aerial Surveillance and Robotic Monitoring