نایاب معدنیات: اکیسویں صدی کی طاقت کا نیا مرکز

نایاب معدنیات: اکیسویں صدی کی طاقت کا نیا مرکز

مشہور فرانسیسی فلسفی مشل فوکو نے کہا تھا کہ “انسان ہمیشہ سے طاقت کا بھوکا رہا ہے۔ تاریخِ انسانیت گواہ ہے کہ بقاء کی جنگ کے بعد انسان نے ہمیشہ طاقت کے حصول کے لیے جدوجہد کی۔ وقت کے ساتھ طاقت کا مفہوم بدلتا گیا ۔  کبھی زمین طاقت کی علامت تھی، کبھی سرمایہ، اور آج کے دور میں نایاب معدنیات  نے طاقت کا نیا روپ دھار لیا ہے۔  زراعتی دور میں طاقتور وہ سمجھا جاتا تھا جس کے پاس زمین اور جاگیریں زیادہ ہوں۔ پھر صنعتی انقلاب آیا اور کارخانوں، مشینوں اور سرمایہ داری نے طاقت کا نیا معیار طے کیا۔بیسویں صدی میں تیل (Petroleum) نے دنیا کی معیشت اور سیاست پر قبضہ جما لیا۔ اسی لیے اسے “تیل کی صدی” کہا جاتا ہے۔ جس ملک کے پاس تیل کے ذخائر تھے، وہ عالمی سیاست، معیشت اور ٹیکنالوجی پر حاوی تھا۔ لیکن اب دنیا ایک نئے دور میں داخل ہو رہی ہے ،  اکیسویں صدی کا دور نایاب معدنیات کا دور ہے۔ نایاب معدنیات (Rare Earth Minerals) دراصل 17 دھاتوں کا ایک مخصوص گروہ ہیں جو زمین کی تہہ میں پائی جاتی ہیں۔ یہ معدنیات مقدار میں بہت کم اور حاصل کرنے میں مشکل ہوتی ہیں، اسی لیے انہیں “نایاب” کہا جاتا ہے۔ نایاب معدنیات میں  اہم عناصر یہ ہیں: لیمیتھینیم (Lanthanum)، سیریم (Cerium)، نیوڈیمیم (Neodymium)، پرسیوڈیمیم (Praseodymium)، یورپیئم (Europium)، ڈیسپروسیئم (Dysprosium)، ٹربیئم (Terbium) وغیرہ شامل ہیں۔  یہ دھاتیں بظاہر عام نظر نہیں آتیں، مگر جدید دنیا کی تقریباً ہر ٹیکنالوجی انہی پر چل رہی ہے۔ یہ دھاتیں اکیسویں صدی کی معیشت اور طاقت کا انجن بن چکی ہیں۔ الیکٹرک گاڑیاں (EVs) اور بیٹریز انہی معدنیات کے بغیر ممکن نہیں۔ ونڈ ٹربائنز اور سولر پینلز میں یہی عناصر توانائی پیدا کرنے کا بنیادی حصہ ہیں۔ موبائل فونز، لیپ ٹاپ، کمپیوٹر چپس، فائبر آپٹکس اور مصنوعی ذہانت (AI) کے نظام بھی ان دھاتوں پر انحصار کرتے ہیں۔ حتیٰ کہ فوجی ٹیکنالوجی  جیسے لڑاکا طیارے، میزائل سسٹمز اور ریڈار  میں بھی ان کا استعمال لازمی ہے۔ اسی لیے ماہرین کہتے ہیں کہ یہ معدنیات “اکیسویں صدی کا طاقت کا سہارا” بن چکی ہیں۔ دنیا بھر میں ان معدنیات کی پیداوار پر چند ہی ممالک کا کنٹرول ہے۔ ان میں چین، امریکہ، آسٹریلیا، اور افریقہ کے بعض ممالک شامل ہیں۔ فی الحال چین سب سے آگے ہے جو دنیا کی تقریباً 60 تا 70 فیصد پیداوار برآمد کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ چین اس میدان میں “طاقت کا مرکز” بن چکا ہے، جبکہ امریکہ اور مغربی ممالک کوشش کر رہے ہیں کہ وہ چین پر اپنا انحصار کم کریں۔ امریکہ سمجھتا ہے کہ اگر نایاب معدنیات کے شعبے میں برتری حاصل نہ کی گئی تو ٹیکنالوجی اور دفاع میں اس کی سپرمیسی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ حالیہ دنوں میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان نایاب معدنیات کے شعبے میں تعاون کے معاہدے ہوئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق پاکستان کے شمالی اور پہاڑی علاقوں میں ان قیمتی معدنیات کے ذخائر موجود ہوسکتے ہیں۔ اگر ان وسائل کو سائنسی اور پائیدار انداز میں دریافت کیا گیا تو پاکستان اس خطے میں معاشی و تکنیکی طاقت بن سکتا ہے۔ دنیا کی تاریخ ہمیشہ وسائل کے گرد گھومتی رہی ہے ۔ کبھی زمین، کبھی تیل، اور اب نایاب معدنیات۔ اگر بیسویں صدی تیل کی تھی تو اکیسویں صدی یقیناً نایاب معدنیات کی صدی ہوگی۔ آج جس کے پاس یہ وسائل ہیں، کل وہی دنیا کی معیشت، ٹیکنالوجی اور سیاست کی سمت متعین کرے گا۔

نایاب معدنیات: اکیسویں صدی کی طاقت کا نیا مرکز

مشہور فرانسیسی فلسفی مشل فوکو نے کہا تھا کہ “انسان ہمیشہ سے طاقت کا بھوکا رہا ہے۔ تاریخِ انسانیت گواہ ہے کہ بقاء کی جنگ کے بعد انسان نے ہمیشہ طاقت کے حصول کے لیے جدوجہد کی۔ وقت کے ساتھ طاقت کا مفہوم بدلتا گیا ۔  کبھی زمین طاقت کی علامت تھی، کبھی سرمایہ، اور آج کے دور میں نایاب معدنیات  نے طاقت کا نیا روپ دھار لیا ہے۔ 
زراعتی دور میں طاقتور وہ سمجھا جاتا تھا جس کے پاس زمین اور جاگیریں زیادہ ہوں۔
پھر صنعتی انقلاب آیا اور کارخانوں، مشینوں اور سرمایہ داری نے طاقت کا نیا معیار طے کیا۔بیسویں صدی میں تیل (Petroleum) نے دنیا کی معیشت اور سیاست پر قبضہ جما لیا۔
اسی لیے اسے “تیل کی صدی” کہا جاتا ہے۔ جس ملک کے پاس تیل کے ذخائر تھے، وہ عالمی سیاست، معیشت اور ٹیکنالوجی پر حاوی تھا۔
لیکن اب دنیا ایک نئے دور میں داخل ہو رہی ہے ،  اکیسویں صدی کا دور نایاب معدنیات کا دور ہے۔ نایاب معدنیات (Rare Earth Minerals) دراصل 17 دھاتوں کا ایک مخصوص گروہ ہیں جو زمین کی تہہ میں پائی جاتی ہیں۔
یہ معدنیات مقدار میں بہت کم اور حاصل کرنے میں مشکل ہوتی ہیں، اسی لیے انہیں “نایاب” کہا جاتا ہے۔
نایاب معدنیات میں  اہم عناصر یہ ہیں:
لیمیتھینیم (Lanthanum)، سیریم (Cerium)، نیوڈیمیم (Neodymium)، پرسیوڈیمیم (Praseodymium)، یورپیئم (Europium)، ڈیسپروسیئم (Dysprosium)، ٹربیئم (Terbium) وغیرہ شامل ہیں۔ 
یہ دھاتیں بظاہر عام نظر نہیں آتیں، مگر جدید دنیا کی تقریباً ہر ٹیکنالوجی انہی پر چل رہی ہے۔
یہ دھاتیں اکیسویں صدی کی معیشت اور طاقت کا انجن بن چکی ہیں۔
الیکٹرک گاڑیاں (EVs) اور بیٹریز انہی معدنیات کے بغیر ممکن نہیں۔
ونڈ ٹربائنز اور سولر پینلز میں یہی عناصر توانائی پیدا کرنے کا بنیادی حصہ ہیں۔
موبائل فونز، لیپ ٹاپ، کمپیوٹر چپس، فائبر آپٹکس اور مصنوعی ذہانت (AI) کے نظام بھی ان دھاتوں پر انحصار کرتے ہیں۔
حتیٰ کہ فوجی ٹیکنالوجی  جیسے لڑاکا طیارے، میزائل سسٹمز اور ریڈار  میں بھی ان کا استعمال لازمی ہے۔
اسی لیے ماہرین کہتے ہیں کہ یہ معدنیات “اکیسویں صدی کا طاقت کا سہارا” بن چکی ہیں۔
دنیا بھر میں ان معدنیات کی پیداوار پر چند ہی ممالک کا کنٹرول ہے۔
ان میں چین، امریکہ، آسٹریلیا، اور افریقہ کے بعض ممالک شامل ہیں۔
فی الحال چین سب سے آگے ہے جو دنیا کی تقریباً 60 تا 70 فیصد پیداوار برآمد کرتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ چین اس میدان میں “طاقت کا مرکز” بن چکا ہے، جبکہ امریکہ اور مغربی ممالک کوشش کر رہے ہیں کہ وہ چین پر اپنا انحصار کم کریں۔
امریکہ سمجھتا ہے کہ اگر نایاب معدنیات کے شعبے میں برتری حاصل نہ کی گئی تو ٹیکنالوجی اور دفاع میں اس کی سپرمیسی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔
حالیہ دنوں میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان نایاب معدنیات کے شعبے میں تعاون کے معاہدے ہوئے ہیں۔
ماہرین کے مطابق پاکستان کے شمالی اور پہاڑی علاقوں میں ان قیمتی معدنیات کے ذخائر موجود ہوسکتے ہیں۔
اگر ان وسائل کو سائنسی اور پائیدار انداز میں دریافت کیا گیا تو پاکستان اس خطے میں معاشی و تکنیکی طاقت بن سکتا ہے۔

دنیا کی تاریخ ہمیشہ وسائل کے گرد گھومتی رہی ہے ۔ کبھی زمین، کبھی تیل، اور اب نایاب معدنیات۔
اگر بیسویں صدی تیل کی تھی تو اکیسویں صدی یقیناً نایاب معدنیات کی صدی ہوگی۔
آج جس کے پاس یہ وسائل ہیں، کل وہی دنیا کی معیشت، ٹیکنالوجی اور سیاست کی سمت متعین کرے گا۔

 


Related News

Kalat Peach Harvest Peaks, Boosting Local Economy in Balochistan
Kalat Peach Harvest Peaks, Boosting Local Economy in Balochistan
Artificial Intelligence in Education: Opportunity with Responsibility
Artificial Intelligence in Education: Opportunity with Responsibility
Nushki Grapes Reach Markets as Harvest Season Brings Livelihoods to Thousands
Nushki Grapes Reach Markets as Harvest Season Brings Livelihoods to Thousands
Scorching Heat and Global Warming: Small Actions, Big Impact
Scorching Heat and Global Warming: Small Actions, Big Impact
The Law of Assumption: Can Your Beliefs Shape Your Reality?
The Law of Assumption: Can Your Beliefs Shape Your Reality?
Barkhan’s Famous Gaja Apples Ready to Reach Markets Across Pakistan
Barkhan’s Famous Gaja Apples Ready to Reach Markets Across Pakistan