بلوچستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور لائیوسٹاک سیکٹر کی مضبوطی کے لیے یورپی یونین کا اہم منصوبہ

بلوچستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور لائیوسٹاک سیکٹر کی مضبوطی کے لیے یورپی یونین کا اہم منصوبہ

بلوچستان میں یورپی یونین کی فنڈنگ سے سیلاب متاثرہ خاندانوں کی بحالی اور لائیوسٹاک سیکٹر کو مضبوط بنانے کے لیے ایک جامع منصوبہ جاری ہے، جو PPAF اور BRSP کے تعاون سے چھ اضلاع کی 120 یونین کونسلوں میں نافذ کیا جا رہا ہے۔ منصوبے کا مقصد زرعی و مالداری کے شعبے میں پائیدار ترقی، ویلیو چین کی بہتری اور کمیونٹیز کی لچک بڑھانا ہے۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

کوئٹہ: بلوچستان میں 2022 کے تباہ کن سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی بحالی اور لائیوسٹاک سیکٹر کی مضبوطی کے لیے یورپی یونین کے مالی تعاون سے ایک اہم منصوبہ جاری ہے۔ Post-floods Resilient Recovery and Strengthening of the Livestock Sector کے نام سے جاری اس منصوبے پر پاکستان پاورٹی الیویشن فنڈ (PPAF) اور بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام (BRSP) مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں۔
منصوبہ صوبے کے چھ اضلاع  پشین، لورالائی، ژوب، جعفرآباد، خضدار اور لسبیلہ  کی 120 یونین کونسلوں میں جاری ہے۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد سیلاب متاثرہ خاندانوں کی معاشی بحالی، لائیوسٹاک ویلیو چین کی مضبوطی، کسانوں کی تربیت و بااختیار بنانا، اور کمیونٹیز کو مستقبل میں ممکنہ موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے قابل بنانا ہے۔

اس منصوبے میں حکومتِ بلوچستان، پی ڈی ایم اے بلوچستان، اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ بلوچستان بھی بھرپور معاونت فراہم کر رہے ہیں۔ مختلف سرگرمیوں کے ذریعے نہ صرف متاثرہ خاندانوں کی فوری ضروریات پوری کی جا رہی ہیں بلکہ مالداری اور زراعت کے شعبوں میں پائیدار ترقی کی بنیاد بھی رکھی جا رہی ہے۔
یورپی یونین کے تعاون سے جاری یہ منصوبہ صوبے کی دیہی معیشت کو بحال کرنے اور لائیوسٹاک ویلیو چین کو عصری تقاضوں کے مطابق مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، جس سے متاثرہ علاقوں میں ترقی اور استحکام کی نئی راہیں ہموار ہو رہی ہیں

Related News

Funeral Prayers Offered for Ziarat Attack Martyrs, Policemen Laid to Rest with State Honours
Funeral Prayers Offered for Ziarat Attack Martyrs, Policemen Laid to Rest with State Honours
Balochistan Delegation Visits Sukkur Barrage to Secure Province's Water Share
Balochistan Delegation Visits Sukkur Barrage to Secure Province's Water Share
Two Health Facilities in Ziarat to Be Renamed After Martyred Police Personnel
Two Health Facilities in Ziarat to Be Renamed After Martyred Police Personnel
Koila Phatak Chowk Renamed as Shuhada-e-Ziarat Chowk in Tribute to Ziarat Police Martyrs
Koila Phatak Chowk Renamed as Shuhada-e-Ziarat Chowk in Tribute to Ziarat Police Martyrs
PDMA Issues Flash Flood Alert for Balochistan Until July 23
PDMA Issues Flash Flood Alert for Balochistan Until July 23
Balochistan Government, Dharna Committee Reach Agreement on Ziarat Martyrs' Demands
Balochistan Government, Dharna Committee Reach Agreement on Ziarat Martyrs' Demands