ایف سی بلوچستان کی بڑی کارروائی، انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 140 غیر قانونی افغان شہری گرفتار

ایف سی بلوچستان کی بڑی کارروائی، انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 140 غیر قانونی افغان شہری گرفتار

ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) تفتان رائفلز نے نوکنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ انسانی اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا کر 140 غیر قانونی افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا۔ حکام کے مطابق گرفتار افراد اور ضبط شدہ گاڑیاں قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دی گئی ہیں، جبکہ سرحدی علاقوں میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشنز جاری رہیں گے۔

نوکنڈی: ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) تفتان رائفلز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مبینہ انسانی اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی۔ مختلف مقامات پر قائم ناکہ بندیوں کے دوران 140 غیر قانونی افغان شہریوں کو گرفتار کیا گیا، جبکہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی متعدد گاڑیاں بھی تحویل میں لے لی گئیں۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق گرفتار افراد اور ضبط شدہ گاڑیوں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ ایک سنگین جرم ہے، جس کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے مطابق بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں غیر قانونی آمدورفت، انسانی اسمگلنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشنز تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ملکی سرحدوں کے تحفظ، قانون کی عملداری اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مشترکہ کارروائیاں آئندہ بھی مؤثر انداز میں جاری رکھی جائیں 

 

Keywords : Human Smuggling , FC Balochistan South, Illegal Afghan Nationals, Nokkundi Operation

 

Related News

Funeral Prayers Offered for Ziarat Attack Martyrs, Policemen Laid to Rest with State Honours
Funeral Prayers Offered for Ziarat Attack Martyrs, Policemen Laid to Rest with State Honours
Balochistan Delegation Visits Sukkur Barrage to Secure Province's Water Share
Balochistan Delegation Visits Sukkur Barrage to Secure Province's Water Share
Two Health Facilities in Ziarat to Be Renamed After Martyred Police Personnel
Two Health Facilities in Ziarat to Be Renamed After Martyred Police Personnel
Koila Phatak Chowk Renamed as Shuhada-e-Ziarat Chowk in Tribute to Ziarat Police Martyrs
Koila Phatak Chowk Renamed as Shuhada-e-Ziarat Chowk in Tribute to Ziarat Police Martyrs
PDMA Issues Flash Flood Alert for Balochistan Until July 23
PDMA Issues Flash Flood Alert for Balochistan Until July 23
Balochistan Government, Dharna Committee Reach Agreement on Ziarat Martyrs' Demands
Balochistan Government, Dharna Committee Reach Agreement on Ziarat Martyrs' Demands