مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی

مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی

کئی روز تک مسلسل اضافے کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 1500 روپے سستا ہوا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی کمی آئی۔ دوسری جانب چاندی کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ کے رجحانات اور مقامی عوامل قیمتی دھاتوں کی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔

مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی 

رپورٹ : عروبہ شہزاد 

گزشتہ کئی دنوں سے ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا تھا، تاہم منگل کے روز سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 30 ہزار 562 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1286 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 54 ہزار 871 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔
دوسری جانب ملک بھر میں چاندی کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، چاندی فی تولہ 212 روپے اضافے کے بعد 11 ہزار 640 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ کے رجحانات اور مقامی عوامل سونے اور چاندی کی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہے ہیں، جبکہ سرمایہ کار صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

Related News

Bitcoin Price Drops Sharply, Falls Below $77,000
Bitcoin Price Drops Sharply, Falls Below $77,000
Loralai Olives: Pakistan’s First Olive Brand Recognized at NYIOOC World Olive Oil Competition
Loralai Olives: Pakistan’s First Olive Brand Recognized at NYIOOC World Olive Oil Competition
Significant Increase in Silver Prices Across Pakistan, Including Balochistan
Significant Increase in Silver Prices Across Pakistan, Including Balochistan
Balochistan in 2025: Government Reforms, Development Investment and Public Benefits
Balochistan in 2025: Government Reforms, Development Investment and Public Benefits
Balochistan’s 2025 Development: Health Improvements and Tech Initiatives
Balochistan’s 2025 Development: Health Improvements and Tech Initiatives
Karachi–Quetta–Chaman Highway to Be Completed Within Two Years: Aleem Khan
Karachi–Quetta–Chaman Highway to Be Completed Within Two Years: Aleem Khan