گوگل کا رنگ برنگے قمقموں سے سجا تہواروں کا دلکش ڈوڈل

گوگل کا رنگ برنگے قمقموں سے سجا تہواروں کا دلکش ڈوڈل

گوگل نے یکم دسمبر 2025 کو Seasonal Holidays 2025 کے نام سے ایک رنگا رنگ ڈوڈل جاری کیا، جو دنیا بھر کے تہواروں جیسے کرسمس، ہنوکاہ، کوانزا اور نئے سال کی عکاسی کرتا ہے۔ برقی قمقموں سے سجا یہ ڈوڈل عالمی ہم آہنگی اور جشن کا پیغام دیتا ہے۔ گوگل ڈوڈلز کا سفر 1998 میں شروع ہوا تھا اور آج یہ دنیا بھر کی ثقافتوں، ہیروز اور تاریخی مواقع کو تخلیقی انداز میں پیش کرنے کی روایت بن چکا ہے۔

 

اقصی بلوچ 
02 دسمبر 2025


گوگل نے یکم دسمبر 2025 کو ایک خوبصورت اور دلکش ڈوڈل جاری کیا ہے، جو دسمبر میں ہونے والے عالمی تہواروں کی ترجمانی کرتا ہے۔ اس ڈوڈل کو گوگل نے Seasonal Holidays 2025 کا نام دیا ہے اور یہ کرسمس، ہنوکاہ، کوانزا اور سالِ نو جیسے عالمی تہواروں کو اجاگر کرتا ہے۔
ڈوڈل میں برقی قمقموں کا استعمال کیا گیا ہے تاکہ جشن منانے کا تاثر واضح ہو اور یہ کسی بھی مذہب کی ترجمانی کیے بغیر عالمی ہمہ گیریت اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے۔ یہ ڈوڈل عموماً پورے دسمبر کے دوران یا مختلف تہواروں کے موقع پر نظر آتا رہتا ہے۔


گوگل کا پہلا ڈوڈل 1998 میں سامنے آیا تھا جب بانی لیری پیج اور سرگی برن نے برننگ مین فیسٹیول کے دوران گوگل لوگو میں معمولی تبدیلی کی تھی۔ بعد میں گوگل ڈوڈلز نے وقت کے ساتھ ترقی کرتے ہوئے دنیا بھر کے ہیروز، ثقافتوں، واقعات اور تاریخی مواقع کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔
سنہ 2000 میں پہلا بین الاقوامی ڈوڈل باسٹیل ڈے کے موقع پر فرانس کے لیے جاری کیا گیا، اور ہالووین ڈوڈل میں پہلی بار اینیمیشن شامل کی گئی جو بعد میں گوگل ڈوڈلز کی مستقل خصوصیت بن گئی۔
اسی طرح گوگل نے Doodle for Google مقابلہ بھی شروع کیا تاکہ K-12 طلبا میں تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دیا جا سکے، جو اب دنیا کا سب سے طویل عرصے سے جاری رہنے والا گوگل مقابلہ بن چکا ہے۔


Related News

Greenland’s Ice Melting Rapidly, Coastal Regions Worldwide on Alert
Greenland’s Ice Melting Rapidly, Coastal Regions Worldwide on Alert
pakistan and china
pakistan and china