گورنر بلوچستان کا جامعہ بلوچستان کا دورہ، جیوفزکس تربیتی ورکشاپ میں شرکت

گورنر بلوچستان کا جامعہ بلوچستان کا دورہ، جیوفزکس تربیتی ورکشاپ میں شرکت

گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے جامعہ بلوچستان کا دورہ کرتے ہوئے جیوفزکس کے عملی تربیتی ورکشاپ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ دورے کے دوران انہوں نے یونیورسٹی کی تحقیقی کاوشوں کو سراہا جبکہ سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے گورنر کا خصوصی انٹرویو بھی کیا۔ تقریب میں مائنز اینڈ منرلز، ڈینز اور اساتذہ نے شرکت کی اور ورکشاپ کے شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

 گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے جامعہ بلوچستان کا دورہ کیا اور مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے لیے جاری جیوفزیکل آلات کے عملی استعمال سے متعلق تربیتی ورکشاپ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
گورنر بلوچستان کے ہمراہ سینئر صحافی سہیل احمد وڑائچ بھی موجود تھے، جنہوں نے اس موقع پر گورنر کا خصوصی انٹرویو کیا۔ انٹرویو میں صوبے کی جامعات، اعلیٰ تعلیم کے معیار، درپیش چیلنجز اور مستقبل کی اصلاحات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ گورنر نے اس موقع پر صوبے میں اعلیٰ تعلیم، ادارہ جاتی شفافیت اور طلبہ کی فلاح و بہبود سے متعلق اپنا ویژن پیش کیا۔

رجسٹرار جامعہ بلوچستان محمد طارق جوگیزئی، ڈینز، ڈائریکٹرز اور سینئر انتظامی افسران نے گورنر بلوچستان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں جامعہ کی GIL لیبارٹری، جاری منصوبوں، تحقیقی کارکردگی اور مستقبل کے عزائم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
ورکشاپ کے دوران چیئرمین شعبہ جیوفزکس ڈاکٹر محیب اللہ نے تربیت کے مقاصد، تکنیکی پہلوؤں اور عملی فوائد پر جامع پریزنٹیشن دی۔ ورکشاپ میں ڈی جی مائنز اینڈ منرلز عبداللہ جان شاہوانی، اساتذہ، محققین اور یونیورسٹی کے انتظامی افسران نے بھی شرکت کی۔
تقریب کے اختتام پر گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل اور سینئر صحافی سہیل وڑائچ کو شیلڈز پیش کی گئیں جبکہ شرکاء میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔ بعد ازاں گورنر نے GIL لیبارٹری سمیت جامعہ کے مختلف تحقیقی و تعلیمی شعبہ جات کا معائنہ کیا اور یونیورسٹی کی علمی و تحقیقی کاوشوں کو سراہا۔

Related News

International Seminar at LUAWMS Highlights Sustainable Agribusiness for Economic Growth
International Seminar at LUAWMS Highlights Sustainable Agribusiness for Economic Growth
Balochistan Governor Announces Major Reforms in Medical Education, Targets 10,000 Skilled Professionals Annually
Balochistan Governor Announces Major Reforms in Medical Education, Targets 10,000 Skilled Professionals Annually
DigiBizz Program Celebrated for Empowering Balochistan Freelancers
DigiBizz Program Celebrated for Empowering Balochistan Freelancers
Balochistan Education Department to Create 1,372 New Teaching and Non-Teaching Posts
Balochistan Education Department to Create 1,372 New Teaching and Non-Teaching Posts
Over 11,000 Students Receive Civic Education Training Under Balochistan Youth Development Program
Over 11,000 Students Receive Civic Education Training Under Balochistan Youth Development Program
Balochistan Finalizes PPP Framework to Improve Underperforming and Community Schools
Balochistan Finalizes PPP Framework to Improve Underperforming and Community Schools