چیف سیکرٹری بلوچستان کی زیر صدارت سیکرٹریز کمیٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس

چیف سیکرٹری بلوچستان کی زیر صدارت سیکرٹریز کمیٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس

چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت منعقدہ سیکرٹریز کمیٹی کے اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کی شفاف نگرانی، خالی آسامیوں پر شفاف تقرریوں، کیش لیس اکانومی کے فروغ اور سوشل میڈیا کے مؤثر استعمال پر اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں گڈ گورننس اور عوامی فلاح کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

 چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت سیکرٹریز کمیٹی کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں، سرکاری بھرتیوں، اور انتظامی اصلاحات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ M&E سیکشن کی فعالی سے ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی میں شفافیت اور کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہوگا، جس سے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی بروقت تکمیل ممکن بنائی جا سکے گی۔

اجلاس میں تمام محکموں کو ہدایت کی گئی کہ خالی آسامیوں پر تقرریوں کا عمل مکمل طور پر شفاف بنایا جائے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبے کے مختلف محکموں میں گریڈ 1 سے 15 کی 16 ہزار سے زائد آسامیوں جبکہ گریڈ 16 اور اس سے اوپر کی 4 ہزار آسامیوں کے اشتہارات جاری کیے جا چکے ہیں۔
چیف سیکرٹری نے کیش لیس اکانومی کے فروغ کے لیے تمام سرکاری لین دین کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر منتقل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام شفافیت اور سہولت دونوں میں اضافہ کرے گا۔
انہوں نے تمام سرکاری ملازمین کو اپنی جائے تعیناتی پر حاضری یقینی بنانے کی سخت ہدایت بھی کی۔ اس کے علاوہ ترقیاتی منصوبوں کی سوشل میڈیا پر مؤثر پروجیکشن کو ایک اہم حکمت عملی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے عوام کو منصوبوں کی حقیقی صورتحال سے آگاہی ملے گی، عوامی اعتماد بڑھے گا اور منصوبوں کی بروقت تکمیل میں مدد ملے گی۔
چیف سیکرٹری کے مطابق یہ تمام فیصلے بلوچستان میں عوامی خدمت، شفافیت اور گڈ گورننس کو مزید مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم قدم ہیں۔

Related News

Funeral Prayers Offered for Ziarat Attack Martyrs, Policemen Laid to Rest with State Honours
Funeral Prayers Offered for Ziarat Attack Martyrs, Policemen Laid to Rest with State Honours
Balochistan Delegation Visits Sukkur Barrage to Secure Province's Water Share
Balochistan Delegation Visits Sukkur Barrage to Secure Province's Water Share
Two Health Facilities in Ziarat to Be Renamed After Martyred Police Personnel
Two Health Facilities in Ziarat to Be Renamed After Martyred Police Personnel
Koila Phatak Chowk Renamed as Shuhada-e-Ziarat Chowk in Tribute to Ziarat Police Martyrs
Koila Phatak Chowk Renamed as Shuhada-e-Ziarat Chowk in Tribute to Ziarat Police Martyrs
PDMA Issues Flash Flood Alert for Balochistan Until July 23
PDMA Issues Flash Flood Alert for Balochistan Until July 23
Balochistan Government, Dharna Committee Reach Agreement on Ziarat Martyrs' Demands
Balochistan Government, Dharna Committee Reach Agreement on Ziarat Martyrs' Demands