بلوچستان بھر میں محرم الحرام کے جلوس اور مجالس پرامن اختتام پذیر، وزیراعلیٰ کا اداروں اور عوام کو خراجِ تحسین

بلوچستان بھر میں محرم الحرام کے جلوس اور مجالس پرامن اختتام پذیر، وزیراعلیٰ کا اداروں اور عوام کو خراجِ تحسین

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں محرم الحرام کے تمام جلوس اور مجالس پرامن طور پر اختتام پذیر ہوئیں۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ، سکیورٹی اداروں، علماء کرام، رضاکاروں اور عوام کے تعاون کو سراہتے ہوئے بہتر انتظامات کو مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ قرار دیا۔

 

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں محرم الحرام کے تمام جلوس اور مجالس پرامن اور خیر و عافیت سے اختتام پذیر ہو گئے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے ضلعی انتظامیہ، پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں، رضاکاروں، علمائے کرام، منتظمینِ مجالس و جلوس اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تعاون، ذمہ داری کے مظاہرے اور بروقت رابطہ کاری کی بدولت گزشتہ برسوں کے مقابلے میں بہتر انتظامات کو یقینی بنایا گیا۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران تمام متعلقہ اداروں نے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ فرائض انجام دیے، جس کے نتیجے میں صوبے بھر میں امن و امان کی فضا برقرار رہی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ عوامی تعاون اور اداروں کی مشترکہ کاوشوں سے بلوچستان میں امن، اتحاد اور بھائی چارے کی فضا مزید مستحکم ہوگی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ صوبے اور ملک کو ہمیشہ امن، اتحاد اور استحکام کی نعمت سے مالامال رکھے۔

 
 
Keywords : Muharram 2026, Balochistan Security, Sarfraz Bugti, Peaceful Processions

Related News

Religious Scholars, Community Leaders Key to Addressing Population Growth in Balochistan
Religious Scholars, Community Leaders Key to Addressing Population Growth in Balochistan
Balochistan on Irreversible Path of Progress, Reforms and Stability: CM Bugti
Balochistan on Irreversible Path of Progress, Reforms and Stability: CM Bugti
Balochistan Assembly Approves Over Rs119 Billion in Supplementary Budget for Development and Non-Development Spending
Balochistan Assembly Approves Over Rs119 Billion in Supplementary Budget for Development and Non-Development Spending
PDMA Balochistan Finalises Emergency Rescue Plan for 9th and 10th Muharram
PDMA Balochistan Finalises Emergency Rescue Plan for 9th and 10th Muharram
Karbala Conveys Eternal Message of Truth and Justice: CM Bugti
Karbala Conveys Eternal Message of Truth and Justice: CM Bugti
Balochistan Govt Ensures Comprehensive Medical Cover for Muharram Processions
Balochistan Govt Ensures Comprehensive Medical Cover for Muharram Processions