پاکستان کوسٹ گارڈز کی جیونی کی سمندری حدود میں غیر قانونی ٹرالروں کے خلاف کارروائی

پاکستان کوسٹ گارڈز کی جیونی کی سمندری حدود میں غیر قانونی ٹرالروں کے خلاف کارروائی

پاکستان کوسٹ گارڈز نے جیونی کی سمندری حدود میں غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ٹرالروں کو تحویل میں لے کر 40 افراد کو گرفتار کر لیا۔ حکام کے مطابق یہ کارروائیاں ٹرالر مافیا کے خاتمے، مقامی ماہی گیروں کے حقوق کے تحفظ اور سمندری وسائل کی حفاظت کے لیے جاری رہیں گی، جسے مقامی ماہی گیروں نے خوش آئند قرار دیا ہے۔

رپورٹ: ظریف بلوچ، گوادر

پاکستان کوسٹ گارڈز نے جیونی کی سمندری حدود میں غیر قانونی ماہی گیری کرنے والے ٹرالرز کے خلاف کارروائی کی۔ اس دوران دو ٹرالرز کو تحویل میں لے کر 40 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ حکام کے مطابق گرفتار  افراد اور ٹرالرز سمندری قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر مچھلی کے شکار میں مصروف تھے۔پاکستان کوسٹ گارڈز کے حکام کا کہنا ہے کہ جیونی کی سمندری حدود کو ٹرالر مافیا سے مکمل طور پر پاک کرنے تک ایسی کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھی جائیں گی۔ یہ اقدامات مقامی ماہی گیروں کے حقوق کے تحفظ اور سمندری وسائل کے بچاؤ کے لیے اٹھائے جا رہے ہیں۔جیونی کے مقامی ماہی گیروں نے اس کارروائی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی ٹرالرز کے خلاف مؤثر کارروائی سے نہ صرف سمندری حیات محفوظ ہوگی بلکہ ان کے روزگار کو بھی تحفظ حاصل ہوگا۔

Related News

Twin Earthquakes Hit Barkhan and Nearby Areas, Three Injured
Twin Earthquakes Hit Barkhan and Nearby Areas, Three Injured
International Camel Conference Concludes at LUAWMS, Experts Stress Research for Climate Resilience
International Camel Conference Concludes at LUAWMS, Experts Stress Research for Climate Resilience
CM Balochistan, Corps Commander Review Ashura Security Arrangements at CPO Quetta
CM Balochistan, Corps Commander Review Ashura Security Arrangements at CPO Quetta
Balochistan CM Reviews Muharram Security Arrangements, Orders Strict Implementation of Safety Plan
Balochistan CM Reviews Muharram Security Arrangements, Orders Strict Implementation of Safety Plan
Over 32,000 Security Personnel Deployed Across Balochistan for Ashura Processions
Over 32,000 Security Personnel Deployed Across Balochistan for Ashura Processions
Quetta Ashura Procession Held Under Tight Security with Aerial Surveillance and Robotic Monitoring
Quetta Ashura Procession Held Under Tight Security with Aerial Surveillance and Robotic Monitoring