بلوچستان میں 3 لاکھ 28 ہزار خاندانوں کے لیے 6 ارب روپے کے رمضان پیکج کا اعلان

بلوچستان میں 3 لاکھ 28 ہزار خاندانوں کے لیے 6 ارب روپے کے رمضان پیکج کا اعلان

ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبے بھر کے 3 لاکھ 28 ہزار مستحق خاندانوں کے لیے 6 ارب روپے مالیت کا رمضان پیکج دیا جا رہا ہے۔ پیکج کی تقسیم تمام اضلاع میں آٹھ رکنی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے ذریعے شفاف انداز میں کی جائے گی، جبکہ معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل جہانزیب خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر صوبے کے 3 لاکھ 28 ہزار مستحق خاندانوں کے لیے 6 ارب روپے مالیت کا خصوصی رمضان پیکج تیار کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ پیکج صوبے کے تمام اضلاع میں تقسیم کیا جائے گا اور اس بار تقسیم کار کا طریقہ کار تبدیل کیا گیا ہے تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ پیکج کی تقسیم آٹھ رکنی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے ذریعے عمل میں لائی جائے گی۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق 20 سے زائد اضلاع میں رمضان پیکج پہلے ہی پہنچایا جا چکا ہے، جبکہ باقی اضلاع میں بھی جلد فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پیکج کے معیار پر کسی قسم کا کمپرومائز نہیں کیا جائے گا اور راشن صرف مستحق اور غریب خاندانوں تک پہنچایا جائے گا۔

جہانزیب خان کا کہنا تھا کہ راشن کی تقسیم کی نگرانی کے لیے ایک خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے جو پورے عمل کی باقاعدہ مانیٹرنگ کرے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ پیکج ہر خاندان کی 15 دن کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا گیا ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت مستحق افراد تک ریلیف کی منصفانہ اور شفاف فراہمی کو ہر صورت یقینی بنائے

Related News

Twin Earthquakes Hit Barkhan and Nearby Areas, Three Injured
Twin Earthquakes Hit Barkhan and Nearby Areas, Three Injured
International Camel Conference Concludes at LUAWMS, Experts Stress Research for Climate Resilience
International Camel Conference Concludes at LUAWMS, Experts Stress Research for Climate Resilience
CM Balochistan, Corps Commander Review Ashura Security Arrangements at CPO Quetta
CM Balochistan, Corps Commander Review Ashura Security Arrangements at CPO Quetta
Balochistan CM Reviews Muharram Security Arrangements, Orders Strict Implementation of Safety Plan
Balochistan CM Reviews Muharram Security Arrangements, Orders Strict Implementation of Safety Plan
Over 32,000 Security Personnel Deployed Across Balochistan for Ashura Processions
Over 32,000 Security Personnel Deployed Across Balochistan for Ashura Processions
Quetta Ashura Procession Held Under Tight Security with Aerial Surveillance and Robotic Monitoring
Quetta Ashura Procession Held Under Tight Security with Aerial Surveillance and Robotic Monitoring