لک پاس کسٹمز ویئر ہاؤس آتشزدگی: ایل پی جی باؤزر دھماکے میں 35 سے زائد افراد زخمی، پی ڈی ایم اے کی بروقت کارروائی

لک پاس کسٹمز ویئر ہاؤس آتشزدگی: ایل پی جی باؤزر دھماکے میں 35 سے زائد افراد زخمی، پی ڈی ایم اے کی بروقت کارروائی

کوئٹہ کے علاقے لک پاس میں واقع پاکستان کسٹمز ویئر ہاؤس میں لگنے والی آگ کے دوران ایل پی جی گیس باؤزر میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں 35 سے زائد افراد زخمی ہوگئے، جبکہ کئی اعلیٰ حکام بھی زخمی ہوئے۔ واقعے کے فوراً بعد ریلیف کمشنر و ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے بلوچستان جہانزیب خان غوریزئی، ڈائریکٹر ریسکیو نوید احمد شیخ اور ڈپٹی ڈائریکٹر اصغر علی جمالی موقع پر پہنچے اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کی۔ پی ڈی ایم اے کی ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا۔ پی ڈی ایم اے بلوچستان اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی مشترکہ فائر فائٹنگ ٹیموں نے رات بھر آپریشن جاری رکھا اور اے ایف ایف ایف فوم کے استعمال سے صبح تک تقریباً 80 فیصد آگ پر قابو پا لیا۔ متاثرہ علاقے میں کولنگ کا عمل بھی جاری ہے تاکہ دوبارہ آگ بھڑکنے کے خدشے کو ختم کیا جا سکے۔ اس وقت بھی پی ڈی ایم اے، ایف سی، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور امدادی و نگرانی کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے بلوچستان نے تمام فائر فائٹرز، ریسکیو اہلکاروں اور متعلقہ اداروں کی جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت خدمات کو سراہا۔

لک پاس کسٹمز ویئر ہاؤس آتشزدگی: ایل پی جی باؤزر دھماکے میں 35 سے زائد افراد زخمی، پی ڈی ایم اے کی بروقت کارروائی

کوئٹہ کے علاقے لک پاس میں واقع پاکستان کسٹمز ویئر ہاؤس میں لگنے والی آگ کے دوران ایل پی جی گیس باؤزر میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں 35 سے زائد افراد زخمی ہوگئے، جبکہ کئی اعلیٰ حکام بھی زخمی ہوئے۔ واقعے کے فوراً بعد ریلیف کمشنر و ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے بلوچستان جہانزیب خان غوریزئی، ڈائریکٹر ریسکیو نوید احمد شیخ اور ڈپٹی ڈائریکٹر اصغر علی جمالی موقع پر پہنچے اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کی۔ پی ڈی ایم اے کی ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا۔ پی ڈی ایم اے بلوچستان اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی مشترکہ فائر فائٹنگ ٹیموں نے رات بھر آپریشن جاری رکھا اور اے ایف ایف ایف فوم کے استعمال سے صبح تک تقریباً 80 فیصد آگ پر قابو پا لیا۔ متاثرہ علاقے میں کولنگ کا عمل بھی جاری ہے تاکہ دوبارہ آگ بھڑکنے کے خدشے کو ختم کیا جا سکے۔
اس وقت بھی پی ڈی ایم اے، ایف سی، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور امدادی و نگرانی کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے بلوچستان نے تمام فائر فائٹرز، ریسکیو اہلکاروں اور متعلقہ اداروں کی جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت خدمات کو سراہا۔

keywords :  

Quetta customs warehouse fire , 

PDMA 
بلوچستان ریسکیو آپریشن
Balochistan news , 
Balochistan news urdu

Related News

Funeral Prayers Offered for Ziarat Attack Martyrs, Policemen Laid to Rest with State Honours
Funeral Prayers Offered for Ziarat Attack Martyrs, Policemen Laid to Rest with State Honours
Balochistan Delegation Visits Sukkur Barrage to Secure Province's Water Share
Balochistan Delegation Visits Sukkur Barrage to Secure Province's Water Share
Two Health Facilities in Ziarat to Be Renamed After Martyred Police Personnel
Two Health Facilities in Ziarat to Be Renamed After Martyred Police Personnel
Koila Phatak Chowk Renamed as Shuhada-e-Ziarat Chowk in Tribute to Ziarat Police Martyrs
Koila Phatak Chowk Renamed as Shuhada-e-Ziarat Chowk in Tribute to Ziarat Police Martyrs
PDMA Issues Flash Flood Alert for Balochistan Until July 23
PDMA Issues Flash Flood Alert for Balochistan Until July 23
Balochistan Government, Dharna Committee Reach Agreement on Ziarat Martyrs' Demands
Balochistan Government, Dharna Committee Reach Agreement on Ziarat Martyrs' Demands