بلوچستان بھر میں انسداد پولیو مہم کامیابی سے جاری

بلوچستان بھر میں انسداد پولیو مہم کامیابی سے جاری

بلوچستان میں انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی بھرپور انداز میں جاری ہے، جس کے تحت پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق صوبے بھر میں 26 لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ 15 ماہ کے دوران بلوچستان میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

 بلوچستان بھر میں انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی کامیابی کے ساتھ جاری ہے، جس کا مقصد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے محفوظ بنانا ہے۔
کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹر انعام الحق قریشی کے مطابق اس مہم کے دوران صوبے بھر میں 26 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس قومی مہم میں مجموعی طور پر 11 ہزار ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جو گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو ویکسین فراہم کر رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مہم کے دوران 822 فکسڈ ٹیمیں جبکہ 474 ٹرانزٹ ٹیمیں بھی تعینات کی گئی ہیں جو بس اڈوں، ریلوے اسٹیشنز اور دیگر اہم مقامات پر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی۔
انعام الحق قریشی نے بتایا کہ یہ ایک خوش آئند امر ہے کہ گزشتہ 15 ماہ کے دوران بلوچستان میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، تاہم گزشتہ سال ملک بھر میں مجموعی طور پر 31 پولیو کیسز سامنے آئے تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بلوچستان کے 23 اضلاع میں سے صرف 2 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے، جس کے پیش نظر انسداد پولیو مہم کو مزید مؤثر اور مربوط بنایا گیا ہے۔
محکمہ صحت نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور اپنے بچوں کو ہر مہم کے دوران پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ بلوچستان اور پورے ملک کو پولیو فری بنایا جا سکے۔

Related News

Funeral Prayers Offered for Ziarat Attack Martyrs, Policemen Laid to Rest with State Honours
Funeral Prayers Offered for Ziarat Attack Martyrs, Policemen Laid to Rest with State Honours
Balochistan Delegation Visits Sukkur Barrage to Secure Province's Water Share
Balochistan Delegation Visits Sukkur Barrage to Secure Province's Water Share
Two Health Facilities in Ziarat to Be Renamed After Martyred Police Personnel
Two Health Facilities in Ziarat to Be Renamed After Martyred Police Personnel
Koila Phatak Chowk Renamed as Shuhada-e-Ziarat Chowk in Tribute to Ziarat Police Martyrs
Koila Phatak Chowk Renamed as Shuhada-e-Ziarat Chowk in Tribute to Ziarat Police Martyrs
PDMA Issues Flash Flood Alert for Balochistan Until July 23
PDMA Issues Flash Flood Alert for Balochistan Until July 23
Balochistan Government, Dharna Committee Reach Agreement on Ziarat Martyrs' Demands
Balochistan Government, Dharna Committee Reach Agreement on Ziarat Martyrs' Demands