وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی یقین دہانیوں پر کوئٹہ دھرنا ختم، شہداء کے ورثاء کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی یقین دہانیوں پر کوئٹہ دھرنا ختم، شہداء کے ورثاء کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنا کمیٹی اور شہداء کے لواحقین نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ وزیراعلیٰ نے شہداء کے ورثاء کے لیے مالی معاوضے، سرکاری ملازمتوں اور بچوں کی تعلیم کے اخراجات حکومت کی جانب سے برداشت کرنے کا اعلان کیا۔

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بی اے مال کے قریب جاری دھرنے کے شرکاء اور شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی، جس کے دوران ہونے والے مذاکرات کامیاب رہے۔ وزیراعلیٰ کی یقین دہانیوں کے بعد دھرنا کمیٹی اور شہداء کے ورثاء نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی سطح پر حکومتی کوتاہی ہوئی ہے تو اس کا ازالہ کیا جائے گا اور متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن داد رسی یقینی بنائی جائے گی۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گرد ایک جانب بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ دوسری جانب ریاستی اداروں کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کر کے عوام میں بداعتمادی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ ایسے منفی بیانیے کا حصہ نہ بنیں اور امن و استحکام کے لیے ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑے رہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی موجودگی میں کیے گئے اہم فیصلوں پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ شہداء کے ورثاء کو مالی معاوضہ دیا جائے گا، اہل خانہ کو سرکاری ملازمتیں فراہم کی جائیں گی، جبکہ شہداء کے بچوں کی تعلیم کے تمام اخراجات حکومت بلوچستان برداشت کرے گی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، سینیٹر منظور احمد کاکڑ، کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہ زیب کاکڑ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

معاون وزیراعلیٰ بلوچستان برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند کے مطابق دھرنا کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کامیاب رہے، جس کے بعد دھرنا کمیٹی اور شہداء کے لواحقین نے وزیراعلیٰ کی یقین دہانیوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

Keywords : Sarfraz Bugti, Quetta Sit-in, Martyrs'Family, Balochistan Government

Related News

Funeral Prayers Offered for Ziarat Attack Martyrs, Policemen Laid to Rest with State Honours
Funeral Prayers Offered for Ziarat Attack Martyrs, Policemen Laid to Rest with State Honours
Balochistan Delegation Visits Sukkur Barrage to Secure Province's Water Share
Balochistan Delegation Visits Sukkur Barrage to Secure Province's Water Share
Two Health Facilities in Ziarat to Be Renamed After Martyred Police Personnel
Two Health Facilities in Ziarat to Be Renamed After Martyred Police Personnel
Koila Phatak Chowk Renamed as Shuhada-e-Ziarat Chowk in Tribute to Ziarat Police Martyrs
Koila Phatak Chowk Renamed as Shuhada-e-Ziarat Chowk in Tribute to Ziarat Police Martyrs
PDMA Issues Flash Flood Alert for Balochistan Until July 23
PDMA Issues Flash Flood Alert for Balochistan Until July 23
Balochistan Government, Dharna Committee Reach Agreement on Ziarat Martyrs' Demands
Balochistan Government, Dharna Committee Reach Agreement on Ziarat Martyrs' Demands