سبی اور لورالائی ڈویژن کو مکمل طور پر اے - ایریا قرار دے دیا گیا، لیویز فورس بلوچستان پولیس میں ضم

سبی اور لورالائی ڈویژن کو مکمل طور پر اے - ایریا قرار دے دیا گیا، لیویز فورس بلوچستان پولیس میں ضم

کوئٹہ: حکومتِ بلوچستان نے ایک اہم انتظامی اور سیکیورٹی فیصلہ کرتے ہوئے سبی اور لورالائی ڈویژن کے تمام ریونیو ایریاز کو باضابطہ طور پر اے-  ایریا قرار دے دیا ہے، جس کے بعد ان علاقوں میں امن و امان برقرار رکھنے کی ذمہ داری مکمل طور پر بلوچستان پولیس کے سپرد کر دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ بلوچستان پولیس ایکٹ 2011 اور بلوچستان لیویز فورس ایکٹ 2025 کے تحت کیا گیا ہے، جس کی منظوری صوبائی کابینہ نے دی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سبی اور لورالائی ڈویژن میں خدمات انجام دینے والی صوبائی اور سابق وفاقی لیویز فورس، بشمول سی پیک (CPEC) ونگ کے اہلکاروں کو ان کے موجودہ عہدوں، تنخواہوں، سروس اسٹرکچر اور مراعات کے ساتھ بلوچستان پولیس میں ضم کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی لیویز فورس سے متعلق تمام وسائل، جن میں بجٹ، اسلحہ، گولہ بارود، ناکے، چیک پوسٹس، سرکاری گاڑیاں، ریکارڈ، تفتیشی امور، تربیتی ادارے اور دیگر انفراسٹرکچر شامل ہیں، فوری طور پر بلوچستان پولیس کے حوالے کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق متعلقہ اضلاع کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو یہ اختیار بھی دیا گیا ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ اور دیگر سرکاری اداروں کو مقامی اور خصوصی قوانین کے نفاذ کے لیے پولیس نفری فراہم کر سکیں۔ حکومتِ بلوچستان نے کمشنر سبی اور کمشنر لورالائی کو ہدایت کی ہے کہ نوٹیفکیشن کے اجرا کے 30 دن کے اندر اندر لیویز فورس کی پولیس میں منتقلی اور انضمام کا عمل مکمل کیا جائے۔

سبی اور لورالائی ڈویژن کو مکمل طور پر اے - ایریا قرار دے دیا گیا، لیویز فورس بلوچستان پولیس میں ضم

کوئٹہ: حکومتِ بلوچستان نے ایک اہم انتظامی اور سیکیورٹی فیصلہ کرتے ہوئے سبی اور لورالائی ڈویژن کے تمام ریونیو ایریاز کو باضابطہ طور پر اے-  ایریا قرار دے دیا ہے، جس کے بعد ان علاقوں میں امن و امان برقرار رکھنے کی ذمہ داری مکمل طور پر بلوچستان پولیس کے سپرد کر دی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ بلوچستان پولیس ایکٹ 2011 اور بلوچستان لیویز فورس ایکٹ 2025 کے تحت کیا گیا ہے، جس کی منظوری صوبائی کابینہ نے دی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سبی اور لورالائی ڈویژن میں خدمات انجام دینے والی صوبائی اور سابق وفاقی لیویز فورس، بشمول سی پیک (CPEC) ونگ کے اہلکاروں کو ان کے موجودہ عہدوں، تنخواہوں، سروس اسٹرکچر اور مراعات کے ساتھ بلوچستان پولیس میں ضم کر دیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی لیویز فورس سے متعلق تمام وسائل، جن میں بجٹ، اسلحہ، گولہ بارود، ناکے، چیک پوسٹس، سرکاری گاڑیاں، ریکارڈ، تفتیشی امور، تربیتی ادارے اور دیگر انفراسٹرکچر شامل ہیں، فوری طور پر بلوچستان پولیس کے حوالے کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق متعلقہ اضلاع کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو یہ اختیار بھی دیا گیا ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ اور دیگر سرکاری اداروں کو مقامی اور خصوصی قوانین کے نفاذ کے لیے پولیس نفری فراہم کر سکیں۔
حکومتِ بلوچستان نے کمشنر سبی اور کمشنر لورالائی کو ہدایت کی ہے کہ نوٹیفکیشن کے اجرا کے 30 دن کے اندر اندر لیویز فورس کی پولیس میں منتقلی اور انضمام کا عمل مکمل کیا جائے۔

-

Related News

CM Bugti Urges Youth to Reject Terrorism During ISPR Summer Camp Session
CM Bugti Urges Youth to Reject Terrorism During ISPR Summer Camp Session
High-Level Committee Formed to Resolve Revenue and Land Issues in Kach Mangi
High-Level Committee Formed to Resolve Revenue and Land Issues in Kach Mangi
Government Schools and Police Stations in Ziarat to Be Renamed After Police Martyrs
Government Schools and Police Stations in Ziarat to Be Renamed After Police Martyrs
CM Balochistan Seeks Summary to Revise Compensation for Police Martyrs' Families
CM Balochistan Seeks Summary to Revise Compensation for Police Martyrs' Families
Digital Complaint Portal Ensures Swift Action on Public Grievances in Balochistan
Digital Complaint Portal Ensures Swift Action on Public Grievances in Balochistan
CM Balochistan Congratulates Women on Successful Completion of Entrepreneurship Program
CM Balochistan Congratulates Women on Successful Completion of Entrepreneurship Program