پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام کی بہتری کے لیے عالمی بینک کی 375.9 ملین ڈالر کی منظوری

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام کی بہتری کے لیے عالمی بینک کی 375.9 ملین ڈالر کی منظوری

عالمی بینک نے پاکستان کے قومی بجلی ترسیلی نظام کو جدید بنانے اور قابلِ تجدید توانائی کے فروغ کے لیے 375.9 ملین ڈالر کے منصوبے کی منظوری دے دی۔ منصوبے سے بجلی کی ترسیل میں بہتری، لوڈشیڈنگ میں کمی، توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی صلاحیت میں اضافہ متوقع ہے۔

اسلام آباد: عالمی بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے پاکستان کے قومی بجلی ترسیلی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے 375.9 ملین امریکی ڈالر کے گرڈ اسٹیبلیٹی انہانسمنٹ پراجیکٹ کی منظوری دے دی ہے۔

عالمی بینک کے مطابق یہ منصوبہ "بوسٹنگ انرجی سیکیورٹی تھرو ٹرانسمیشن اِن پاکستان (بیسٹ-پاک)" پروگرام کے تحت شروع کیا جا رہا ہے، جو 10 سالہ پروگرام کا پہلا مرحلہ ہے۔ اس کا مقصد بجلی کے ترسیلی نظام کو جدید بنانا، بجلی کی بندش میں کمی لانا اور قابلِ تجدید توانائی کو قومی گرڈ میں مؤثر انداز میں شامل کرنا ہے۔

منصوبے کے تحت اہم گرڈ اسٹیشنز پر جدید آلات نصب کیے جائیں گے، جس سے بجلی کی ترسیل مزید مستحکم ہوگی۔ اس اقدام کے ذریعے جنوبی پاکستان میں موجود 640 میگاواٹ ہوا سے پیدا ہونے والی بجلی قومی گرڈ میں شامل کی جا سکے گی، جبکہ 491 میگاواٹ نجی شعبے کے قابلِ تجدید توانائی منصوبوں کو بھی قومی گرڈ سے منسلک کرنے میں مدد ملے گی۔

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ پاکستان کو 2030 تک بجلی کے مجموعی نظام میں 60 فیصد قابلِ تجدید توانائی کے قومی ہدف کے حصول میں معاون ثابت ہوگا۔ منصوبے کے نتیجے میں سالانہ تقریباً 8 لاکھ 32 ہزار 500 ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی متوقع ہے۔

منصوبے میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسا انفراسٹرکچر اور ایسے آلات نصب کیے جائیں گے جو سیلاب اور 55 ڈگری سینٹی گریڈ تک کے درجہ حرارت میں بھی مؤثر انداز میں کام کر سکیں۔ عالمی بینک کے مطابق یہ منصوبہ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) میں جاری اصلاحات، بہتر حکمرانی، ادارہ جاتی استعداد اور بجلی کے شعبے کی طویل المدتی پائیداری کو بھی فروغ دے گا۔

Keywords: World Bank, Power Transmission, Energy Security, Renewable Energy

Related News

Funeral Prayers Offered for Ziarat Attack Martyrs, Policemen Laid to Rest with State Honours
Funeral Prayers Offered for Ziarat Attack Martyrs, Policemen Laid to Rest with State Honours
Balochistan Delegation Visits Sukkur Barrage to Secure Province's Water Share
Balochistan Delegation Visits Sukkur Barrage to Secure Province's Water Share
Two Health Facilities in Ziarat to Be Renamed After Martyred Police Personnel
Two Health Facilities in Ziarat to Be Renamed After Martyred Police Personnel
Koila Phatak Chowk Renamed as Shuhada-e-Ziarat Chowk in Tribute to Ziarat Police Martyrs
Koila Phatak Chowk Renamed as Shuhada-e-Ziarat Chowk in Tribute to Ziarat Police Martyrs
PDMA Issues Flash Flood Alert for Balochistan Until July 23
PDMA Issues Flash Flood Alert for Balochistan Until July 23
Balochistan Government, Dharna Committee Reach Agreement on Ziarat Martyrs' Demands
Balochistan Government, Dharna Committee Reach Agreement on Ziarat Martyrs' Demands