کوئٹہ میں آل کوئٹہ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز، سلیمان سپورٹس کی شاندار فتح

کوئٹہ میں آل کوئٹہ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز، سلیمان سپورٹس کی شاندار فتح

محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے زیر اہتمام آل کوئٹہ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا۔ افتتاحی میچ میں سلیمان سپورٹس نے وحدت گرین کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ٹورنامنٹ میں تقریباً ڈیڑھ سو ٹیمیں شریک ہیں اور مقابلے کوئٹہ کے چھ مختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے۔

رپورٹ: محمد خان کاکڑ

کوئٹہ میں ٹیپ بال کرکٹ کے فروغ اور نوجوانوں کو کھیلوں کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے زیر اہتمام آل کوئٹہ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ ایوب اسپورٹس کمپلیکس میں سلیمان سپورٹس اور وحدت گرین کے درمیان کھیلا گیا، جس میں سلیمان سپورٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 وکٹوں سے آسان فتح حاصل کی۔
وحدت گرین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 103 رنز کا ہدف دیا، جسے سلیمان سپورٹس نے ایک وکٹ کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔ سلیمان سپورٹس کے کپتان عصمت نے 54 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ احسان افغان 27 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

میچ کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس کامران خورشید تھے، ان کے ہمراہ رانا عرفان، آرگنائزنگ ٹیم کے سمیع اللہ، اسلم گرین اور شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کا دونوں ٹیموں سے تعارف بھی کروایا گیا۔
آل کوئٹہ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ میں رجسٹریشن کے ذریعے تقریباً ڈیڑھ سو ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جبکہ یہ ٹورنامنٹ کوئٹہ کے چھ مختلف مقامات پر منعقد کیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو تین لاکھ روپے جبکہ رنر اپ ٹیم کو دو لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ بہترین بلے باز، بہترین بولر اور بہترین کھلاڑی کو 30، 30 ہزار روپے نقد انعام دیا جائے گا۔
منتظمین کے مطابق ٹورنامنٹ کا مقصد کوئٹہ میں ٹیپ بال کرکٹ کو فروغ دینا، نوجوان کھلاڑیوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا اور انہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ ایسے ٹورنامنٹس باصلاحیت کھلاڑیوں کے لیے ہارڈ بال کرکٹ سمیت ضلعی، صوبائی اور قومی سطح کے مقابلوں تک رسائی کا ذریعہ بنتے ہیں۔ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کل سے روزانہ کی بنیاد پر چھ مختلف مقامات پر میچز کھیلے جائیں گے۔

Related News

Lyari Erupts in Celebration as Spain Clinch FIFA World Cup Title
Lyari Erupts in Celebration as Spain Clinch FIFA World Cup Title
Spain Beat Argentina in Extra Time to Win Second FIFA World Cup Title
Spain Beat Argentina in Extra Time to Win Second FIFA World Cup Title
Balochistan Hosts Live FIFA World Cup Final Screening for Football Fans at Ayub Sports Complex
Balochistan Hosts Live FIFA World Cup Final Screening for Football Fans at Ayub Sports Complex
Former World Boxing Champion Amir Khan Receives Warm Welcome at Lyari Football Stadium
Former World Boxing Champion Amir Khan Receives Warm Welcome at Lyari Football Stadium
France and Spain Reach FIFA World Cup 2026 Semi-Finals
France and Spain Reach FIFA World Cup 2026 Semi-Finals
Cristiano Ronaldo Confirms 2026 FIFA World Cup Was His Last
Cristiano Ronaldo Confirms 2026 FIFA World Cup Was His Last