حکومت بلوچستان اور ویژن فار ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے درمیان مفت کارنیا ٹرانسپلانٹ کے لیے معاہدہ

حکومت بلوچستان اور ویژن فار ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے درمیان مفت کارنیا ٹرانسپلانٹ کے لیے معاہدہ

حکومتِ بلوچستان اور ویژن فار ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے کارنیا ٹرانسپلانٹ کے مریضوں کو مفت علاج فراہم کرنے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے۔ معاہدے کے تحت ہر ماہ 25 کارنیا فراہم کیے جائیں گے، جبکہ ٹرانسپلانٹ، ادویات اور ایک سال تک فالو اَپ کے تمام اخراجات بھی فاؤنڈیشن برداشت کرے گی۔

کوئٹہ: حکومتِ بلوچستان اور ویژن فار ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے درمیان کارنیا ٹرانسپلانٹ کے مریضوں کو مفت علاج کی فراہمی کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کر دیے گئے۔ تقریب صوبائی وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں سیکرٹری صحت بلوچستان مجیب الرحمٰن پانیزئی، ایم ایس ہیلپر ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر اسحاق پانیزئی، ڈاکٹر امل پانیزئی، ڈاکٹر افضل مندوخیل، کارنیا ٹرانسپلانٹ پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر مہتاب مینگل، ویژن فار ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے صدر ناظم رجانی اور ڈائریکٹر ابرار حسین سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

معاہدے کا مقصد بلوچستان میں کارنیا ٹرانسپلانٹ کے منتظر مریضوں کو مفت اور معیاری علاج فراہم کرنا ہے۔ حکام کے مطابق اس وقت صوبے میں 900 سے زائد مریض رجسٹرڈ ہیں، جن میں بڑی تعداد ایسے افراد کی ہے جو مالی مشکلات کے باعث علاج سے محروم ہیں۔

ایم او یو کے تحت ویژن فار ایجوکیشن فاؤنڈیشن ہر ماہ 25 کارنیا فراہم کرے گی، جبکہ کارنیا ٹرانسپلانٹ، ادویات، علاج اور ایک سال تک فالو اَپ کے تمام اخراجات بھی برداشت کرے گی۔ اس اقدام سے مستحق مریضوں کو لاکھوں روپے مالیت کی طبی سہولیات بلا معاوضہ فراہم کی جائیں گی۔

تقریب کے اختتام پر حکومتِ بلوچستان اور ویژن فار ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے اس عزم کا اظہار کیا کہ باہمی تعاون کے ذریعے کارنیا ٹرانسپلانٹ کے منتظر مریضوں کو بروقت، معیاری اور مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ دوبارہ بینائی کی نعمت سے مستفید ہو سکیں۔

 

Keywords : Cornea Transplant, Balochistan Health Department, Vision for Education Foundation, Free Eye Treatment

 

Related News

Federal Government Restores Degree Status of 150 Balochistan Nursing Students
Federal Government Restores Degree Status of 150 Balochistan Nursing Students
Doctors End Protest, OPD and Hospital Services Resume Across Quetta
Doctors End Protest, OPD and Hospital Services Resume Across Quetta
Quetta Deputy Commissioner Orders Action Against Fake Polio Coverage During Campaign Review
Quetta Deputy Commissioner Orders Action Against Fake Polio Coverage During Campaign Review
Balochistan Strengthens Polio Response as Senior Officials Review Vaccination Efforts
Balochistan Strengthens Polio Response as Senior Officials Review Vaccination Efforts
Balochistan to Launch Seven-Day Polio Booster Campaign for Over 730,000 Children
Balochistan to Launch Seven-Day Polio Booster Campaign for Over 730,000 Children
Governor Balochistan Launches Digital Health Information System to Improve Healthcare Monitoring
Governor Balochistan Launches Digital Health Information System to Improve Healthcare Monitoring