چینی اسٹارٹ اپ ڈیپ سیک نے ریاضی میں ماہر اے آئی ماڈل متعارف کرادیا

چینی اسٹارٹ اپ ڈیپ سیک نے ریاضی میں ماہر اے آئی ماڈل متعارف کرادیا

چینی اسٹارٹ اپ ڈیپ سیک نے اپنا نیا اے آئی ماڈل Math-V2  عوام کے لیے متعارف کرایا ہے، جو بین الاقوامی میتھمیٹیکل اولمپیاڈ (IMO)  میں گولڈ میڈل جیتنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس ماڈل نے اپنی استدلالی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس سال کے IMO کے گولڈ لیول کے اسکور تک پہنچنے کا کارنامہ انجام دیا ہے، جو انسانی شرکاء میں صرف تقریباً  8 فیصد ہی کر پاتے ہیں۔ ڈیپ سیک نے یہ ماڈل ڈویلپر پلیٹ فارمز جیسے Hugging Face اور GitHub  پر عوام کے لیے دستیاب کر دیا ہے، جہاں کوئی بھی اسے مفت استعمال کر سکتا ہے یا اس میں بہتری لا سکتا ہے۔ ہگنگ فیس کے شریک بانی اور سی ای او  کلیمنٹ ڈیلینگ کا کہنا تھا کہ یہ ایسا ہے جیسے دنیا کے بہترین ریاضی دانوں میں سے کسی ایک کے دماغ کو استعمال کیا جائے تاکہ تحقیق کی جا سکے اور یہ ماڈل اپنے ہارڈویئر پر چلایا جا سکے۔ یہ ماڈل تحقیق، تعلیم اور ریاضی کے پیچیدہ مسائل کو حل کرنے میں نئی راہیں کھولنے کا ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔

چینی اسٹارٹ اپ ڈیپ سیک نے ریاضی میں ماہر اے آئی ماڈل متعارف کرادیا

اقصی بلوچ 
02 دسمبر 2025

چینی اسٹارٹ اپ ڈیپ سیک نے اپنا نیا اے آئی ماڈل Math-V2  عوام کے لیے متعارف کرایا ہے، جو بین الاقوامی میتھمیٹیکل اولمپیاڈ (IMO)  میں گولڈ میڈل جیتنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اس ماڈل نے اپنی استدلالی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس سال کے IMO کے گولڈ لیول کے اسکور تک پہنچنے کا کارنامہ انجام دیا ہے، جو انسانی شرکاء میں صرف تقریباً  8 فیصد ہی کر پاتے ہیں۔
ڈیپ سیک نے یہ ماڈل ڈویلپر پلیٹ فارمز جیسے Hugging Face اور GitHub  پر عوام کے لیے دستیاب کر دیا ہے، جہاں کوئی بھی اسے مفت استعمال کر سکتا ہے یا اس میں بہتری لا سکتا ہے۔
ہگنگ فیس کے شریک بانی اور سی ای او  کلیمنٹ ڈیلینگ کا کہنا تھا کہ یہ ایسا ہے جیسے دنیا کے بہترین ریاضی دانوں میں سے کسی ایک کے دماغ کو استعمال کیا جائے تاکہ تحقیق کی جا سکے اور یہ ماڈل اپنے ہارڈویئر پر چلایا جا سکے۔
یہ ماڈل تحقیق، تعلیم اور ریاضی کے پیچیدہ مسائل کو حل کرنے میں نئی راہیں کھولنے کا ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔

Related News

New Research Explores Link Between Tourism and Health
New Research Explores Link Between Tourism and Health
Octopuses Show Mirror-Based Hunting Skills, New Study Reveals Signs of Advanced Intelligence
Octopuses Show Mirror-Based Hunting Skills, New Study Reveals Signs of Advanced Intelligence
UNICEF and EPI Balochistan Organize Training Workshop on Misinformation Management and Routine Immunization for Journalists
UNICEF and EPI Balochistan Organize Training Workshop on Misinformation Management and Routine Immunization for Journalists
A Unique Highlight of Artemis II Mission: “Rise” the Small Plush Toy Heads to Space
A Unique Highlight of Artemis II Mission: “Rise” the Small Plush Toy Heads to Space
aroba article
aroba article
China Develops Microwave Weapon to Destroy Drones from 3 km Away
China Develops Microwave Weapon to Destroy Drones from 3 km Away