گوگل کے اے آئی گلاسز کی لانچ کی تیاریاں، جیمینائی اسسٹنٹ اب چہرے پر

گوگل کے اے آئی گلاسز کی لانچ کی تیاریاں، جیمینائی اسسٹنٹ اب چہرے پر

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں گوگل اپنے نئے اے آئی چشمے متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے۔ ان جدید گلاسز کے ذریعے کمپنی کا اے آئی اسسٹنٹ جیمینائی براہِ راست صارف کے چہرے کے سامنے موجود ہو گا، جس سے استعمال مزید آسان اور تیز ہو جائے گا۔ گوگل کے مطابق ادارہ دو قسم کے اے آئی گلاسز تیار کر رہا ہے۔ پہلی قسم ایسے چشموں پر مشتمل ہے جن میں اسکرین موجود نہیں ہوگی، مگر بلٹ اِن اسپیکرز، مائیکروفون اور کیمرا کی مدد سے صارف قدرتی انداز میں جیمینائی سے بات چیت کر سکے گا، تصاویر لے سکے گا اور فوری مدد حاصل کر سکے گا۔ دوسری قسم ڈسپلے اے آئی گلاسز  کی ہے، جن میں لینس کے اندر ایک چھوٹا ڈسپلے شامل کیا گیا ہے۔ اس ڈسپلے کے ذریعے صارف کو نجی طور پر صرف ضرورت کے وقت معلومات دکھائی جائیں گی، جیسے راستے کی رہنمائی یا کسی جملے کا فوری ترجمہ۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ گلاسز گوگل جینٹل مونسٹر اور واربی پارکر کے تعاون سے تیار کر رہا ہے، جبکہ پہلے ماڈلز کی لانچ آئندہ برس کے آغاز میں متوقع ہے۔

گوگل کے اے آئی گلاسز کی لانچ کی تیاریاں، جیمینائی اسسٹنٹ اب چہرے پر

رپورٹ : اقصی بلوچ

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں گوگل اپنے نئے اے آئی چشمے متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے۔ ان جدید گلاسز کے ذریعے کمپنی کا اے آئی اسسٹنٹ جیمینائی براہِ راست صارف کے چہرے کے سامنے موجود ہو گا، جس سے استعمال مزید آسان اور تیز ہو جائے گا۔
گوگل کے مطابق ادارہ دو قسم کے اے آئی گلاسز تیار کر رہا ہے۔ پہلی قسم ایسے چشموں پر مشتمل ہے جن میں اسکرین موجود نہیں ہوگی، مگر بلٹ اِن اسپیکرز، مائیکروفون اور کیمرا کی مدد سے صارف قدرتی انداز میں جیمینائی سے بات چیت کر سکے گا، تصاویر لے سکے گا اور فوری مدد حاصل کر سکے گا۔
دوسری قسم ڈسپلے اے آئی گلاسز  کی ہے، جن میں لینس کے اندر ایک چھوٹا ڈسپلے شامل کیا گیا ہے۔ اس ڈسپلے کے ذریعے صارف کو نجی طور پر صرف ضرورت کے وقت معلومات دکھائی جائیں گی، جیسے راستے کی رہنمائی یا کسی جملے کا فوری ترجمہ۔
بتایا جا رہا ہے کہ یہ گلاسز گوگل جینٹل مونسٹر اور واربی پارکر کے تعاون سے تیار کر رہا ہے، جبکہ پہلے ماڈلز کی لانچ آئندہ برس کے آغاز میں متوقع ہے۔

Related News

New Research Explores Link Between Tourism and Health
New Research Explores Link Between Tourism and Health
Octopuses Show Mirror-Based Hunting Skills, New Study Reveals Signs of Advanced Intelligence
Octopuses Show Mirror-Based Hunting Skills, New Study Reveals Signs of Advanced Intelligence
UNICEF and EPI Balochistan Organize Training Workshop on Misinformation Management and Routine Immunization for Journalists
UNICEF and EPI Balochistan Organize Training Workshop on Misinformation Management and Routine Immunization for Journalists
A Unique Highlight of Artemis II Mission: “Rise” the Small Plush Toy Heads to Space
A Unique Highlight of Artemis II Mission: “Rise” the Small Plush Toy Heads to Space
aroba article
aroba article
China Develops Microwave Weapon to Destroy Drones from 3 km Away
China Develops Microwave Weapon to Destroy Drones from 3 km Away