شریانوں کی صفائی کے لیے ننھا منّا روبوٹ ایجاد

شریانوں کی صفائی کے لیے ننھا منّا روبوٹ ایجاد

سوئٹزرلینڈ کی ای ٹی ایچ زیورخ یونیورسٹی کے ماہرین نے ایسا نایاب  مائیکرو روبوٹ تیار کر لیا ہے جو انسانی جسم کی باریک شریانوں کے اندر آسانی سے سفر کر سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق ہماری شریانوں اور رگوں میں اگرچکنائی یا چربی جم جائے تو خون کا بہاؤ متاثر ہوتا ہے،  جس سے ہارٹ اٹیک  یا  فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ آج کل اس چکنائی کو صاف کرنے کے لیے مہنگے اور حساس آپریشن کیے جاتے ہیں۔ نیا مائیکرو روبوٹ صرف 2 ملی میٹر سے بھی چھوٹا  ہے۔ اس میں دوا بھر کر اسے شریانوں کے اندر اسی جگہ پہنچایا جا سکتا ہے جہاں چکنائی جمع ہو۔ روبوٹ وہاں جاکر دوا چھوڑ دے گا جس سے چکنائی فوری طور پر گھل کر ختم ہو جائے گی۔ اس روبوٹ کا ڈھانچا  فولادی نینو ذرّات  سے بنایا گیا ہے تاکہ ڈاکٹر باہر بیٹھ کر مقناطیسی آلے  سے اسے کنٹرول کر سکیں اور اسے جسم کے اندر مطلوبہ مقام تک پہنچا سکیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کی بدولت آئندہ سالوں میں مریضوں کو مہنگے اور پیچیدہ آپریشنوں سے نجات مل سکتی ہے۔

اقصی بلوچ
1دسمبر 2025

شریانوں کی صفائی کے لیے ننھا منّا روبوٹ ایجاد

رپورٹ : اقصی بلوچ

دسمبر 1,2025 

سوئٹزرلینڈ کی ای ٹی ایچ زیورخ یونیورسٹی کے ماہرین نے ایسا نایاب  مائیکرو روبوٹ تیار کر لیا ہے جو انسانی جسم کی باریک شریانوں کے اندر آسانی سے سفر کر سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق ہماری شریانوں اور رگوں میں اگرچکنائی یا چربی جم جائے تو خون کا بہاؤ متاثر ہوتا ہے، جس سے ہارٹ اٹیک  یا  فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ آج کل اس چکنائی کو صاف کرنے کے لیے مہنگے اور حساس آپریشن کیے جاتے ہیں۔
نیا مائیکرو روبوٹ صرف 2 ملی میٹر سے بھی چھوٹا  ہے۔ اس میں دوا بھر کر اسے شریانوں کے اندر اسی جگہ پہنچایا جا سکتا ہے جہاں چکنائی جمع ہو۔ روبوٹ وہاں جاکر دوا چھوڑ دے گا جس سے چکنائی فوری طور پر گھل کر ختم ہو جائے گی۔
اس روبوٹ کا ڈھانچا  فولادی نینو ذرّات  سے بنایا گیا ہے تاکہ ڈاکٹر باہر بیٹھ کر مقناطیسی آلے  سے اسے کنٹرول کر سکیں اور اسے جسم کے اندر مطلوبہ مقام تک پہنچا سکیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کی بدولت آئندہ سالوں میں مریضوں کو مہنگے اور پیچیدہ آپریشنوں سے نجات مل سکتی ہے۔

Related News

New Research Explores Link Between Tourism and Health
New Research Explores Link Between Tourism and Health
Octopuses Show Mirror-Based Hunting Skills, New Study Reveals Signs of Advanced Intelligence
Octopuses Show Mirror-Based Hunting Skills, New Study Reveals Signs of Advanced Intelligence
UNICEF and EPI Balochistan Organize Training Workshop on Misinformation Management and Routine Immunization for Journalists
UNICEF and EPI Balochistan Organize Training Workshop on Misinformation Management and Routine Immunization for Journalists
A Unique Highlight of Artemis II Mission: “Rise” the Small Plush Toy Heads to Space
A Unique Highlight of Artemis II Mission: “Rise” the Small Plush Toy Heads to Space
aroba article
aroba article
China Develops Microwave Weapon to Destroy Drones from 3 km Away
China Develops Microwave Weapon to Destroy Drones from 3 km Away