پاکستان نے ڈائمنڈ جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ کا تاریخی ٹائٹل جیت لیا، فائنل میں افغانستان کو 0-2 سے شکست

پاکستان نے ڈائمنڈ جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ کا تاریخی ٹائٹل جیت لیا، فائنل میں افغانستان کو 0-2 سے شکست

مالدیپ میں منعقدہ ڈائمنڈ جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان نے افغانستان کو 0-2 سے شکست دے کر اپنی تاریخ کا پہلا باضابطہ بین الاقوامی فٹبال ٹائٹل جیت لیا۔ سیکرٹری کھیل بلوچستان دُرا بلوچ نے قومی ٹیم اور بلوچستان کے کھلاڑی شہک دوست اور علی آغا کی شاندار کارکردگی کو

رپورٹ : محمد خان کاکڑ  

کوئٹہ: سیکرٹری کھیل و امورِ نوجوانان بلوچستان دُرا بلوچ نے مالدیپ میں منعقدہ چار ملکی ڈائمنڈ جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ جیتنے پر پاکستان فٹبال ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم نے ٹورنامنٹ کے دوران بہترین کھیل پیش کیا اور فائنل میں افغانستان کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا، جو پاکستان فٹبال کی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔

سیکرٹری کھیل نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے قومی کھلاڑیوں شہک دوست اور علی آغا کی کارکردگی کو خصوصی طور پر سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں سے بلوچستان اور پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان کھلاڑیوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور حکومت ان کی بھرپور سرپرستی جاری رکھے گی تاکہ وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر مزید کامیابیاں حاصل کر سکیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے مالدیپ میں ہونے والے ڈائمنڈ جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں افغانستان کو 0-2 سے شکست دی۔ پاکستان کی جانب سے پہلا گول شہک دوست نے اسکور کیا، جبکہ دوسرا گول کھیل کے آخری لمحات میں ہارون حامد نے کیا۔

ٹورنامنٹ کے دوران پاکستان کے خلاف کوئی بھی ٹیم گول اسکور نہ کر سکی۔ یہ پاکستان فٹبال ٹیم کا پہلا باضابطہ انفرادی بین الاقوامی فٹبال ٹورنامنٹ ٹائٹل ہے۔

اس سے قبل 1952 میں پاکستان فٹبال ٹیم سیلون کپ میں بھارت کے ساتھ مشترکہ فاتح رہی تھی، جبکہ 1991 میں پاکستان مینز سینئر ٹیم نے سیف گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔

Keywords : Pakistan Football Team, Diamond Jubilee Tournament, Afghanistan Vs Pakistan, Shehak Dost Goal

Related News

Lyari Erupts in Celebration as Spain Clinch FIFA World Cup Title
Lyari Erupts in Celebration as Spain Clinch FIFA World Cup Title
Spain Beat Argentina in Extra Time to Win Second FIFA World Cup Title
Spain Beat Argentina in Extra Time to Win Second FIFA World Cup Title
Balochistan Hosts Live FIFA World Cup Final Screening for Football Fans at Ayub Sports Complex
Balochistan Hosts Live FIFA World Cup Final Screening for Football Fans at Ayub Sports Complex
Former World Boxing Champion Amir Khan Receives Warm Welcome at Lyari Football Stadium
Former World Boxing Champion Amir Khan Receives Warm Welcome at Lyari Football Stadium
France and Spain Reach FIFA World Cup 2026 Semi-Finals
France and Spain Reach FIFA World Cup 2026 Semi-Finals
Cristiano Ronaldo Confirms 2026 FIFA World Cup Was His Last
Cristiano Ronaldo Confirms 2026 FIFA World Cup Was His Last