خیالات کی طاقت! نیورالِنک چپ سے مفلوج افراد روبوٹک بازو کنٹرول کرنے لگے

خیالات کی طاقت! نیورالِنک چپ سے مفلوج افراد روبوٹک بازو کنٹرول کرنے لگے

نیورالِنک چپ لگوانے والے مفلوج افراد نے دماغ کی مدد سے روبوٹک بازو چلانا شروع کر دیا ہے۔ ایلون مسک کی کمپنی نیورالِنک کے تجرباتی پروگرام میں شامل افراد نے حیران کن کارکردگی دکھائی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ویڈیو میں دیکھا گیا کہ  راکی اسٹوٹن برگ ، جو 2006 کی چوٹ کے بعد گردن سے نیچے تک مفلوج ہیں۔ صرف اپنے خیالات کی مدد سے ایک روبوٹک بازو کو با آسانی حرکت دیتے نظر آتے ہیں۔ اس سے پہلے وہ ماؤتھ سے چلنے والے ایک خصوصی کنٹرولر کے ذریعے ویڈیو گیمز وغیرہ کھیلتے تھے۔ تجربے میں شامل ایک اور رضاکار نے بھی سوچ کی مدد سے روبوٹک بازو کو کنٹرول کرتے ہوئے گلاس اٹھایا اور اس سے مشروب پیا۔ نیورالِنک کا کہنا ہے کہ کلینیکل ٹرائل میں شامل افراد اب نہ صرف کمپیوٹر بلکہ روبوٹک بازو جیسی فزیکل ڈیوائسز بھی اپنے دماغ کے ذریعے چلانے کے قابل ہو رہے ہیں۔ کمپنی مستقبل میں مزید ایسی جدید ڈیوائسز لانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جنہیں نیورالِنک کی مدد سے کنٹرول کیا جا سکے گا۔

خیالات کی طاقت! نیورالِنک چپ سے مفلوج افراد روبوٹک بازو کنٹرول کرنے لگے

رپورٹ : اقصی بلوچ

04 ,2025دسمبر 

نیورالِنک چپ لگوانے والے مفلوج افراد نے دماغ کی مدد سے روبوٹک بازو چلانا شروع کر دیا ہے۔
ایلون مسک کی کمپنی نیورالِنک کے تجرباتی پروگرام میں شامل افراد نے حیران کن کارکردگی دکھائی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ویڈیو میں دیکھا گیا کہ  راکی اسٹوٹن برگ ، جو 2006 کی چوٹ کے بعد گردن سے نیچے تک مفلوج ہیں۔ صرف اپنے خیالات کی مدد سے ایک روبوٹک بازو کو با آسانی حرکت دیتے نظر آتے ہیں۔ اس سے پہلے وہ ماؤتھ سے چلنے والے ایک خصوصی کنٹرولر کے ذریعے ویڈیو گیمز وغیرہ کھیلتے تھے۔
تجربے میں شامل ایک اور رضاکار نے بھی سوچ کی مدد سے روبوٹک بازو کو کنٹرول کرتے ہوئے گلاس اٹھایا اور اس سے مشروب پیا۔
نیورالِنک کا کہنا ہے کہ کلینیکل ٹرائل میں شامل افراد اب نہ صرف کمپیوٹر بلکہ روبوٹک بازو جیسی فزیکل ڈیوائسز بھی اپنے دماغ کے ذریعے چلانے کے قابل ہو رہے ہیں۔ کمپنی مستقبل میں مزید ایسی جدید ڈیوائسز لانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جنہیں نیورالِنک کی مدد سے کنٹرول کیا جا سکے گا۔

Related News

New Research Explores Link Between Tourism and Health
New Research Explores Link Between Tourism and Health
Octopuses Show Mirror-Based Hunting Skills, New Study Reveals Signs of Advanced Intelligence
Octopuses Show Mirror-Based Hunting Skills, New Study Reveals Signs of Advanced Intelligence
UNICEF and EPI Balochistan Organize Training Workshop on Misinformation Management and Routine Immunization for Journalists
UNICEF and EPI Balochistan Organize Training Workshop on Misinformation Management and Routine Immunization for Journalists
A Unique Highlight of Artemis II Mission: “Rise” the Small Plush Toy Heads to Space
A Unique Highlight of Artemis II Mission: “Rise” the Small Plush Toy Heads to Space
aroba article
aroba article
China Develops Microwave Weapon to Destroy Drones from 3 km Away
China Develops Microwave Weapon to Destroy Drones from 3 km Away