صوبائی مشیر مینا مجید بلوچ کا یونیورسٹی آف تربت کا دورہ، گرلز کامن روم کا افتتاح

صوبائی مشیر مینا مجید بلوچ کا یونیورسٹی آف تربت کا دورہ، گرلز کامن روم کا افتتاح

صوبائی مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان محترمہ مینا مجید بلوچ نے یونیورسٹی آف تربت کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طالبات کے لیے نو تعمیر شدہ گرلز کامن روم کا افتتاح کیا۔ دورے کے دوران فیز ٹو کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا گیا اور آئندہ یونیورسٹی اسپورٹس ویک کے لیے مالی تعاون کا اعلان بھی کیا گیا۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

 صوبائی مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان محترمہ مینا مجید بلوچ نے جمعے کے روز یونیورسٹی آف تربت کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن اور یونیورسٹی کے اعلیٰ حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
دورے کے دوران صوبائی مشیر نے طالبات کے لیے اپنے خصوصی فنڈ سے تعمیر کیے گئے نو تعمیر شدہ گرلز کامن روم کا افتتاح کیا۔ تقریب میں یونیورسٹی انتظامیہ، فیکلٹی ممبران، متعلقہ محکموں کے انجینئرز اور طالبات کی بڑی تعداد شریک تھی۔ انہیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبہ اعلیٰ معیار کے مطابق مقررہ مدت سے قبل مکمل کیا گیا ہے۔

محترمہ مینا مجید بلوچ نے صوبائی حکومت اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے جاری و مکمل ہونے والے فیز ٹو کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا بھی معائنہ کیا، جن میں ڈے کیئر سینٹر، مختلف کھیلوں کے گراؤنڈز، سمارٹ کلاس رومز، انوویشن لیب اور جدید جمنازیم شامل ہیں۔ انہوں نے ترقیاتی کاموں کے معیار اور رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی مشیر نے یونیورسٹی آف تربت کی تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں اور طالبات کی نمایاں تعداد کو سراہا۔ انہوں نے آئندہ ماہ منعقد ہونے والے یونیورسٹی اسپورٹس ویک کے لیے مالی تعاون فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ ڈے کیئر سینٹر اور یونیورسٹی ماڈل اسکول کے لیے فرنیچر و دیگر سہولیات کی فراہمی اور فٹ بال گراؤنڈ کی اپ گریڈیشن کے لیے وزیراعلیٰ بلوچستان سے رابطے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
محترمہ مینا مجید بلوچ نے کہا کہ مکران سمیت پورے بلوچستان میں معیاری تعلیم کا فروغ، خواتین کو بااختیار بنانا اور ترقیاتی منصوبوں کی شفاف و بروقت تکمیل صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
اس موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف تربت پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے صوبائی مشیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے طلبہ و طالبات کی سفری سہولت کے لیے گرین بس سروس کے آغاز کی ضرورت پر زور دیا، جس پر صوبائی مشیر نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Related News

Quetta Coach Muhammad Hashim Completes First Phase of FIFA-AFC B License Course in Malaysia
Quetta Coach Muhammad Hashim Completes First Phase of FIFA-AFC B License Course in Malaysia
Karachi Turns into Football Festival as FIFA World Cup 2026 Fever Grips the City
Karachi Turns into Football Festival as FIFA World Cup 2026 Fever Grips the City
Shayak Dost: From Nushki to the National Football Stage
Shayak Dost: From Nushki to the National Football Stage
Gawadar Hosts FIFA World Cup Screenings with Large Public Viewing Arrangements for Fans
Gawadar Hosts FIFA World Cup Screenings with Large Public Viewing Arrangements for Fans
Balochistan Dominates National Junior Karate Championship with Seven Gold Medals
Balochistan Dominates National Junior Karate Championship with Seven Gold Medals
National Footballer Ali Agha Receives Warm Welcome in Quetta After Pakistan’s Historic Title Win
National Footballer Ali Agha Receives Warm Welcome in Quetta After Pakistan’s Historic Title Win