ٹوائلٹ کیمرے کے ڈیٹا پر سوالات: کمپنی پر صارفین کا اعتماد ہلنے لگا

ٹوائلٹ کیمرے کے ڈیٹا پر سوالات: کمپنی پر صارفین کا اعتماد ہلنے لگا

امریکی کمپنی کولر  نے کچھ عرصہ پہلے ایک عجیب سا اسمارٹ کیمرہ  ڈیکوڈا  لانچ کیا تھا۔ یہ کیمرہ ٹوائلٹ کی دیوار پر لگایا جاتا ہے اور ٹوائلٹ میں موجود فضلے کی تصویر لے کر بتاتا ہے کہ آپ کی آنتوں کی صحت کیسی ہے۔ کولر کا کہنا تھا کہ کیمرہ صرف ٹوائلٹ کے اندر دیکھتا ہے اور سارا ڈیٹا  اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ  ہوتا ہے، یعنی کوئی اور اسے نہیں دیکھ سکتا۔ لیکن سیکیورٹی ماہر  سائمن فونڈری ٹیٹلر  نے بتایا کہ کمپنی کا دعویٰ درست نہیں ہے۔ ان کے مطابق کولر اصل میں  TLS انکرپشن  استعمال کر رہا ہے، جو صرف انٹرنیٹ پر ڈیٹا بھیجتے وقت محفوظ رکھتی ہے۔بالکل ویسے جیسے HTTPS ویب سائٹس ہوتی ہیں۔ جبکہ اصل  اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن وہ ہوتی ہے جس میں ڈیٹا صرف بھیجنے والے اور لینے والے تک محدود رہتا ہے، جیسے واٹس ایپ یا سگنل میں ہوتا ہے۔ ماہر نے کہا کہ اس غلط اصطلاح سے لوگ دھوکے میں رہ سکتے ہیں، خاص طور پر جب بات ٹوائلٹ کیمرے جیسی حساس چیز کی ہو، اور صارفین سوچیں کہ کمپنی ان کی تصاویر نہیں دیکھ سکتی۔ کولر کی اپنی پرائیویسی پالیسی بھی بتاتی ہے کہ ڈیٹا جب ان کے سرور پر جاتا ہے تو وہاں ڈی کرپٹ  یعنی کھولا جاتا ہے اور سروس چلانے کے لیے پراسیس کیا جاتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کمپنی کے پاس ڈیٹا تک رسائی موجود ہے۔ ریسرچر نے خدشہ ظاہر کیا کہ کمپنی اس ڈیٹا کو اپنے  اے آئی سسٹمز  کو ٹرین کرنے کے لیے استعمال کر سکتی ہے۔ کولر کا کہنا ہے کہ وہ صرف غیر شناخت شدہ ڈیٹا  استعمال کرتے ہیں، یعنی ایسا ڈیٹا جس سے صارف کی پہچان نہ ہو سکے۔ یہ کیمرہ  599 ڈالر  میں فروخت ہو رہا ہے اور اس کے ساتھ کم از کم 6.99 ڈالر ماہانہ سبسکرپشن  بھی ضروری ہے۔

ٹوائلٹ کیمرے کے ڈیٹا پر سوالات: کمپنی پر صارفین کا اعتماد ہلنے لگا

رپورٹ : اقصی بلوچ 

امریکی کمپنی کولر  نے کچھ عرصہ پہلے ایک عجیب سا اسمارٹ کیمرہ  ڈیکوڈا  لانچ کیا تھا۔ یہ کیمرہ ٹوائلٹ کی دیوار پر لگایا جاتا ہے اور ٹوائلٹ میں موجود فضلے کی تصویر لے کر بتاتا ہے کہ آپ کی آنتوں کی صحت کیسی ہے۔
کولر کا کہنا تھا کہ کیمرہ صرف ٹوائلٹ کے اندر دیکھتا ہے اور سارا ڈیٹا  اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ  ہوتا ہے، یعنی کوئی اور اسے نہیں دیکھ سکتا۔
لیکن سیکیورٹی ماہر  سائمن فونڈری ٹیٹلر  نے بتایا کہ کمپنی کا دعویٰ درست نہیں ہے۔
ان کے مطابق کولر اصل میں  TLS انکرپشن  استعمال کر رہا ہے، جو صرف انٹرنیٹ پر ڈیٹا بھیجتے وقت محفوظ رکھتی ہے۔بالکل ویسے جیسے HTTPS ویب سائٹس ہوتی ہیں۔
جبکہ اصل  اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن وہ ہوتی ہے جس میں ڈیٹا صرف بھیجنے والے اور لینے والے تک محدود رہتا ہے، جیسے واٹس ایپ یا سگنل میں ہوتا ہے۔
ماہر نے کہا کہ اس غلط اصطلاح سے لوگ دھوکے میں رہ سکتے ہیں، خاص طور پر جب بات ٹوائلٹ کیمرے جیسی حساس چیز کی ہو، اور صارفین سوچیں کہ کمپنی ان کی تصاویر نہیں دیکھ سکتی۔
کولر کی اپنی پرائیویسی پالیسی بھی بتاتی ہے کہ ڈیٹا جب ان کے سرور پر جاتا ہے تو وہاں ڈی کرپٹ  یعنی کھولا جاتا ہے اور سروس چلانے کے لیے پراسیس کیا جاتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کمپنی کے پاس ڈیٹا تک رسائی موجود ہے۔
ریسرچر نے خدشہ ظاہر کیا کہ کمپنی اس ڈیٹا کو اپنے  اے آئی سسٹمز  کو ٹرین کرنے کے لیے استعمال کر سکتی ہے۔
کولر کا کہنا ہے کہ وہ صرف غیر شناخت شدہ ڈیٹا  استعمال کرتے ہیں، یعنی ایسا ڈیٹا جس سے صارف کی پہچان نہ ہو سکے۔
یہ کیمرہ  599 ڈالر  میں فروخت ہو رہا ہے اور اس کے ساتھ کم از کم 6.99 ڈالر ماہانہ سبسکرپشن  بھی ضروری ہے۔


Related News

New Research Explores Link Between Tourism and Health
New Research Explores Link Between Tourism and Health
Octopuses Show Mirror-Based Hunting Skills, New Study Reveals Signs of Advanced Intelligence
Octopuses Show Mirror-Based Hunting Skills, New Study Reveals Signs of Advanced Intelligence
UNICEF and EPI Balochistan Organize Training Workshop on Misinformation Management and Routine Immunization for Journalists
UNICEF and EPI Balochistan Organize Training Workshop on Misinformation Management and Routine Immunization for Journalists
A Unique Highlight of Artemis II Mission: “Rise” the Small Plush Toy Heads to Space
A Unique Highlight of Artemis II Mission: “Rise” the Small Plush Toy Heads to Space
aroba article
aroba article
China Develops Microwave Weapon to Destroy Drones from 3 km Away
China Develops Microwave Weapon to Destroy Drones from 3 km Away