تیسرا سندھ بلوچستان پیپلز فٹبال ٹورنامنٹ: سکھر ڈویژن چیمپئن بن گیا

تیسرا سندھ بلوچستان پیپلز فٹبال ٹورنامنٹ: سکھر ڈویژن چیمپئن بن گیا

حب میں منعقدہ تیسرے سندھ بلوچستان پیپلز فٹبال ٹورنامنٹ کا اختتام سکھر ڈویژن کی شاندار فتح کے ساتھ ہوا۔ فائنل میں سکھر ڈویژن نے ژوب ڈویژن کو شکست دے کر چیمپئن شپ اپنے نام کی۔ فاتح اور رنر اپ ٹیموں کو نقد انعامات دیے گئے جبکہ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر محکمہ کھیل بلوچستان کی قیادت کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے زیرِ اہتمام حب میں منعقدہ تیسرے سندھ بلوچستان پیپلز فٹبال ٹورنامنٹ کا شاندار اور کامیاب اختتام سکھر ڈویژن کی فتح کے ساتھ ہوا۔ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں سکھر ڈویژن نے نہایت دلچسپ، سنسنی خیز اور سخت مقابلے کے بعد ژوب ڈویژن کو شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
فائنل میچ کے اختتام پر فاتح ٹیم سکھر ڈویژن کو ڈھائی لاکھ روپے نقد انعام جبکہ رنر اپ ژوب ڈویژن کو ڈیڑھ لاکھ روپے نقد انعام دیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما حاجی ملوک بنگلزئی تھے، جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد دی۔


کھلاڑیوں، شائقین اور فٹبال سے وابستہ حلقوں نے اس شاندار ایونٹ کے انعقاد پر حکومت بلوچستان بالخصوص محکمہ کھیل کا شکریہ ادا کیا۔ عوام نے وزیر اعلیٰ کی ایڈوائزر برائے کھیل میڈم مینا مجید بلوچ، سیکریٹری اسپورٹس و یوتھ افیئرز درا بلوچ اور ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس ڈاکٹر یاسر خان بازئی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی بھرپور سرپرستی اور مؤثر قیادت کے باعث حب میں اس معیار کا فٹبال ایونٹ ممکن ہو سکا۔
شائقین کا کہنا تھا کہ ایسے میگا اسپورٹس ایونٹس نہ صرف نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرتے ہیں بلکہ صحت مند، پُرامید اور ترقی پسند معاشرے کے قیام میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ٹورنامنٹ کی کامیابی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ محکمہ کھیل بلوچستان صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لیے سنجیدہ اور پُرعزم ہے۔
اس کامیاب فٹبال ٹورنامنٹ کا کریڈٹ بلا شبہ سیکریٹری اسپورٹس درا بلوچ، ڈی جی اسپورٹس ڈاکٹر یاسر خان بازئی اور ان کی پوری ٹیم کو جاتا ہے جنہوں نے اپنی شب و روز محنت سے اس ایونٹ کو ایک نئی پہچان دی۔


Related News

Lyari Erupts in Celebration as Spain Clinch FIFA World Cup Title
Lyari Erupts in Celebration as Spain Clinch FIFA World Cup Title
Spain Beat Argentina in Extra Time to Win Second FIFA World Cup Title
Spain Beat Argentina in Extra Time to Win Second FIFA World Cup Title
Balochistan Hosts Live FIFA World Cup Final Screening for Football Fans at Ayub Sports Complex
Balochistan Hosts Live FIFA World Cup Final Screening for Football Fans at Ayub Sports Complex
Former World Boxing Champion Amir Khan Receives Warm Welcome at Lyari Football Stadium
Former World Boxing Champion Amir Khan Receives Warm Welcome at Lyari Football Stadium
France and Spain Reach FIFA World Cup 2026 Semi-Finals
France and Spain Reach FIFA World Cup 2026 Semi-Finals
Cristiano Ronaldo Confirms 2026 FIFA World Cup Was His Last
Cristiano Ronaldo Confirms 2026 FIFA World Cup Was His Last