جامعہ بلوچستان کی آئی ایم ایس کی طالبہ فرشتہ علی نے نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا

جامعہ بلوچستان کی آئی ایم ایس کی طالبہ فرشتہ علی نے نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا

جامعہ بلوچستان کے انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کی طالبہ فرشتہ علی نے 35ویں نیشنل گیمز کراچی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کر لیا، جس سے جامعہ اور صوبہ بلوچستان کا نام روشن ہوا۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا
جامعہ بلوچستان کے شعبہ انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز (آئی ایم ایس) کی چھٹے سمسٹر کی طالبہ فرشتہ علی دختر غلام علی نے 35ویں نیشنل گیمز، کراچی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔ نیشنل گیمز کا انعقاد 7 سے 13 دسمبر 2025 تک کراچی میں ہوا، جس میں ملک بھر سے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
فرشتہ علی کی اس کامیابی پر جامعہ بلوچستان، انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز اور صوبہ بلوچستان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ جامعہ انتظامیہ اور آئی ایم ایس کی جانب سے فرشتہ علی کو اس شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی گئی اور اس امید کا اظہار کیا گیا کہ وہ آئندہ بھی قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک و صوبے کا نام روشن کرتی رہیں گی۔
جامعہ بلوچستان کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فرشتہ علی کی کامیابی نوجوان طلبہ و طالبات کے لیے ایک مثالی مثال ہے اور اس سے صوبے میں کھیلوں کے فروغ کی حوصلہ افزائی ہوگی۔


Related News

Lyari Erupts in Celebration as Spain Clinch FIFA World Cup Title
Lyari Erupts in Celebration as Spain Clinch FIFA World Cup Title
Spain Beat Argentina in Extra Time to Win Second FIFA World Cup Title
Spain Beat Argentina in Extra Time to Win Second FIFA World Cup Title
Balochistan Hosts Live FIFA World Cup Final Screening for Football Fans at Ayub Sports Complex
Balochistan Hosts Live FIFA World Cup Final Screening for Football Fans at Ayub Sports Complex
Former World Boxing Champion Amir Khan Receives Warm Welcome at Lyari Football Stadium
Former World Boxing Champion Amir Khan Receives Warm Welcome at Lyari Football Stadium
France and Spain Reach FIFA World Cup 2026 Semi-Finals
France and Spain Reach FIFA World Cup 2026 Semi-Finals
Cristiano Ronaldo Confirms 2026 FIFA World Cup Was His Last
Cristiano Ronaldo Confirms 2026 FIFA World Cup Was His Last