سردیوں میں پرانی چوٹیں زیادہ کیوں درد کرنے لگتی ہیں؟ ماہرینِ صحت نے سائنسی وجوہات

 سردیوں میں پرانی چوٹیں زیادہ کیوں درد کرنے لگتی ہیں؟ ماہرینِ صحت نے سائنسی وجوہات

سردیوں کا موسم آتے ہی بہت سے افراد یہ محسوس کرتے ہیں کہ ان کی پرانی یا حتیٰ کہ معمولی چوٹیں بھی شدید درد کا باعث بننے لگتی ہیں۔ ماہرینِ صحت کے مطابق یہ کیفیت محض اتفاق نہیں بلکہ اس کے پیچھے متعدد  طبی اور موسمی عوامل  کارفرما ہوتے ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سرد موسم میں جسم کی خون کی نالیاں سکڑ جاتی ہیں، جس سے زخمی حصے تک خون کی روانی متاثر ہوتی ہے۔ خون کی روانی میں کمی کے باعث پٹھوں اور جوڑوں میں سختی پیدا ہو جاتی ہے، جو درد کو بڑھا دیتی ہے، خاص طور پر ان افراد میں جو فریکچر، موچ یا جوڑوں کی تکلیف کا شکار رہ چکے ہوں۔ ماہرین کے مطابق سردیوں میں جسم کی مجموعی لچک کم ہو جاتی ہے، جس کی وجہ سے پٹھے جلد کھنچاؤ کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہوا کے دباؤ اور نمی میں تبدیلی بھی جوڑوں اور پرانی چوٹوں میں درد اور سوجن کو بڑھا سکتی ہے۔ طبی ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ سرد موسم میں جسم کم متحرک ہو جاتا ہے، جس سے متاثرہ حصے کے اردگرد کے پٹھے کمزور پڑنے لگتے ہیں اور درد کی شدت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ ماہرینِ صحت نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ سردیوں کے موسم میں زخمی حصے کو گرم رکھا جائے، ہلکی پھلکی ورزش اور اسٹریچنگ کو معمول بنایا جائے اور اچانک ٹھنڈ کے اثر سے بچاؤ کیا جائے۔ اگر درد مسلسل بڑھتا جائے یا سوجن میں اضافہ ہو تو فوری طور پر مستند ڈاکٹر سے رجوع کرنا ضروری ہے۔ ماہرین کے مطابق بروقت احتیاط اور درست طرزِ زندگی اپنا کر سردیوں میں چوٹوں کے درد کو نمایاں حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔

 سردیوں میں پرانی چوٹیں زیادہ کیوں درد کرنے لگتی ہیں؟ ماہرینِ صحت نے سائنسی وجوہات 

رپورٹ : اقصی بلوچ

سردیوں کا موسم آتے ہی بہت سے افراد یہ محسوس کرتے ہیں کہ ان کی پرانی یا حتیٰ کہ معمولی چوٹیں بھی شدید درد کا باعث بننے لگتی ہیں۔ ماہرینِ صحت کے مطابق یہ کیفیت محض اتفاق نہیں بلکہ اس کے پیچھے متعدد  طبی اور موسمی عوامل  کارفرما ہوتے ہیں۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سرد موسم میں جسم کی خون کی نالیاں سکڑ جاتی ہیں، جس سے زخمی حصے تک خون کی روانی متاثر ہوتی ہے۔ خون کی روانی میں کمی کے باعث پٹھوں اور جوڑوں میں سختی پیدا ہو جاتی ہے، جو درد کو بڑھا دیتی ہے، خاص طور پر ان افراد میں جو فریکچر، موچ یا جوڑوں کی تکلیف کا شکار رہ چکے ہوں۔
ماہرین کے مطابق سردیوں میں جسم کی مجموعی لچک کم ہو جاتی ہے، جس کی وجہ سے پٹھے جلد کھنچاؤ کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہوا کے دباؤ اور نمی میں تبدیلی بھی جوڑوں اور پرانی چوٹوں میں درد اور سوجن کو بڑھا سکتی ہے۔
طبی ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ سرد موسم میں جسم کم متحرک ہو جاتا ہے، جس سے متاثرہ حصے کے اردگرد کے پٹھے کمزور پڑنے لگتے ہیں اور درد کی شدت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
ماہرینِ صحت نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ سردیوں کے موسم میں زخمی حصے کو گرم رکھا جائے، ہلکی پھلکی ورزش اور اسٹریچنگ کو معمول بنایا جائے اور اچانک ٹھنڈ کے اثر سے بچاؤ کیا جائے۔ اگر درد مسلسل بڑھتا جائے یا سوجن میں اضافہ ہو تو فوری طور پر مستند ڈاکٹر سے رجوع کرنا ضروری ہے۔
ماہرین کے مطابق بروقت احتیاط اور درست طرزِ زندگی اپنا کر سردیوں میں چوٹوں کے درد کو نمایاں حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔

Related News

Federal Government Restores Degree Status of 150 Balochistan Nursing Students
Federal Government Restores Degree Status of 150 Balochistan Nursing Students
Doctors End Protest, OPD and Hospital Services Resume Across Quetta
Doctors End Protest, OPD and Hospital Services Resume Across Quetta
Quetta Deputy Commissioner Orders Action Against Fake Polio Coverage During Campaign Review
Quetta Deputy Commissioner Orders Action Against Fake Polio Coverage During Campaign Review
Balochistan Strengthens Polio Response as Senior Officials Review Vaccination Efforts
Balochistan Strengthens Polio Response as Senior Officials Review Vaccination Efforts
Balochistan to Launch Seven-Day Polio Booster Campaign for Over 730,000 Children
Balochistan to Launch Seven-Day Polio Booster Campaign for Over 730,000 Children
Governor Balochistan Launches Digital Health Information System to Improve Healthcare Monitoring
Governor Balochistan Launches Digital Health Information System to Improve Healthcare Monitoring