پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ میں 104ویں بیج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

 پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ میں 104ویں بیج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

کوئٹہ: پولیس ٹریننگ کالج (پی ٹی سی) کوئٹہ میں 104ویں بیج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی، جس میں  747 پولیس اہلکاروں نے کامیابی کے ساتھ اپنی تربیت مکمل کی۔ پاس آؤٹ ہونے والوں میں 571 ہیڈ کانسٹیبلز شامل تھے جنہوں نے لوئر کورس مکمل کیا، جبکہ 135 ریکروٹ کانسٹیبلز  اور 41 ریکروٹ لیڈی کانسٹیبلز  نے بھی اپنی تربیت مکمل کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد خان بگٹی تھے۔ اس موقع پر  آئی جی بلوچستان محمد طاہر، پولیس کے اعلیٰ افسران اور سول اداروں کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد خان بگٹی نے کہا کہ آج پاس آؤٹ ہونے والے تمام پولیس اہلکار ہمارے بیٹے اور بیٹیاں ہیں، جنہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ٹریننگ کالج پر دہشت گرد حملے کی رات وہ سب سے پہلے موقع پر پہنچے تھے اور آج بھی ان عظیم شہداء کی یاد دل کو رنجیدہ کر دیتی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردوں کا پولیس ٹریننگ کالج بند کرنے کا خواب چکنا چور ہو چکا ہے۔ آج یہاں نہ صرف ہمارے نوجوان بلکہ ہماری بیٹیاں بھی جدید اور پیشہ ورانہ تربیت حاصل کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ عناصر بلوچ نوجوانوں کو لاحاصل جنگ کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں، مگر بلوچستان پولیس دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریاستِ پاکستان تاقیامت ایک مضبوط چٹان کی طرح قائم و دائم رہے گی۔ تقریب کے دوران تربیت میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ آئی جی بلوچستان محمد طاہر نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو یادگاری شیلڈ اور سووینئر پیش کیا، جبکہ کمانڈنٹ پی ٹی سی شہزاد اکبر نے آئی جی بلوچستان کو اعزازی شیلڈ اور سووینئر پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد خان بگٹی نے پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ میں نئی تعمیر شدہ پولیس میس، والی بال گراؤنڈ اور کرکٹ گراؤنڈ کا افتتاح بھی کیا۔

 پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ میں 104ویں بیج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

کوئٹہ: پولیس ٹریننگ کالج (پی ٹی سی) کوئٹہ میں 104ویں بیج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی، جس میں  747 پولیس اہلکاروں نے کامیابی کے ساتھ اپنی تربیت مکمل کی۔
پاس آؤٹ ہونے والوں میں 571 ہیڈ کانسٹیبلز شامل تھے جنہوں نے لوئر کورس مکمل کیا، جبکہ 135 ریکروٹ کانسٹیبلز  اور 41 ریکروٹ لیڈی کانسٹیبلز  نے بھی اپنی تربیت مکمل کی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد خان بگٹی تھے۔ اس موقع پر  آئی جی بلوچستان محمد طاہر، پولیس کے اعلیٰ افسران اور سول اداروں کے نمائندگان بھی موجود تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد خان بگٹی نے کہا کہ آج پاس آؤٹ ہونے والے تمام پولیس اہلکار ہمارے بیٹے اور بیٹیاں ہیں، جنہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ٹریننگ کالج پر دہشت گرد حملے کی رات وہ سب سے پہلے موقع پر پہنچے تھے اور آج بھی ان عظیم شہداء کی یاد دل کو رنجیدہ کر دیتی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردوں کا پولیس ٹریننگ کالج بند کرنے کا خواب چکنا چور ہو چکا ہے۔ آج یہاں نہ صرف ہمارے نوجوان بلکہ ہماری بیٹیاں بھی جدید اور پیشہ ورانہ تربیت حاصل کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ عناصر بلوچ نوجوانوں کو لاحاصل جنگ کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں، مگر بلوچستان پولیس دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ریاستِ پاکستان تاقیامت ایک مضبوط چٹان کی طرح قائم و دائم رہے گی۔
تقریب کے دوران تربیت میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ آئی جی بلوچستان محمد طاہر نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو یادگاری شیلڈ اور سووینئر پیش کیا، جبکہ کمانڈنٹ پی ٹی سی شہزاد اکبر نے آئی جی بلوچستان کو اعزازی شیلڈ اور سووینئر پیش کیا۔
تقریب کے اختتام پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد خان بگٹی نے پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ میں نئی تعمیر شدہ پولیس میس، والی بال گراؤنڈ اور کرکٹ گراؤنڈ کا افتتاح بھی کیا۔


 

 


Related News

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے علی مدد جتک سے صوبائی وزیر کے عہدے کا حلف لے لیا
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے علی مدد جتک سے صوبائی وزیر کے عہدے کا حلف لے لیا
کوئٹہ: گورنر ہاؤس کوئٹہ میں منعقدہ سادہ مگر پروقار تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک نے صوبائی وزیر کے ع...
ہارڈیننگ  آف دی سٹیٹ کانفرنس کے 21 ویں اجلاس میں صوبائی و وفاقی اداروں کی مشترکہ کوششوں پر  غور اور بلوچستان کے روشن مستقبل  کیلئے عزم مصمم کا اظہار
ہارڈیننگ  آف دی سٹیٹ کانفرنس کے 21 ویں اجلاس میں صوبائی و وفاقی اداروں کی مشترکہ کوششوں پر  غور اور بلوچستان کے روشن مستقبل  کیلئے عزم مصمم کا اظہار
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ریاستی دفاعی کانفرنس (ہارڈننگ آف دی اسٹیٹ کانفرنس) کا 21 واں...
ڈپٹی اسپیکر بلوچستان نے ذوالفقار علی بھٹو کی 98ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی
ڈپٹی اسپیکر بلوچستان نے ذوالفقار علی بھٹو کی 98ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی
کراچی/ کوئٹہ :    ڈپٹی اسپیکر بلوچستان غزالہ گولہ نے زرداری ہاؤس کراچی میں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی...
ریاست مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا انتشار اور تشدد کو جنم دیتا ہے، مؤثر تدارک ناگزیر ہے: وزیر اعلیٰ بلوچستان
ریاست مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا انتشار اور تشدد کو جنم دیتا ہے، مؤثر تدارک ناگزیر ہے: وزیر اعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ریاست کے خلاف بے بنیاد اور گمراہ کن پروپیگنڈا معاشرے م...
عدالتِ عالیہ بلوچستان: 2025 کے دوران ہزاروں مقدمات کے فیصلے، رپورٹ جاری
عدالتِ عالیہ بلوچستان: 2025 کے دوران ہزاروں مقدمات کے فیصلے، رپورٹ جاری
کوئٹہ: عدالتِ عالیہ بلوچستان نے سال 2025 کے دوران زیرِ التواء مقدمات اور فیصلوں سے متعلق تفصیلی رپورٹ جاری کر...
بلوچستان میں بارشوں اور برفباری کے باعث پی ڈی ایم اے اور ریسکیو ٹیمیں ہائی الرٹ، ہیوی مشینری تعینات
بلوچستان میں بارشوں اور برفباری کے باعث پی ڈی ایم اے اور ریسکیو ٹیمیں ہائی الرٹ، ہیوی مشینری تعینات
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جاری بارشوں اور برفباری کے پیش نظر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)...