صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیارت پولیس چیک پوسٹ حملے کی شدید مذمت، شہداء کو خراجِ عقیدت

صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیارت پولیس چیک پوسٹ حملے کی شدید مذمت، شہداء کو خراجِ عقیدت

صدر مملکت آصف علی زرداری نے زیارت میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکاروں کی بہادری اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے لیے بلندیٔ درجات، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی۔

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے زیارت میں پولیس چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کی بہادری، فرض شناسی اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

صدر مملکت نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا اور دہشت گردی کے خلاف ریاستی کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی۔انہوں نےشہداء کے درجات کی بلندی، لواحقین کے لیے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کیآصف علی زرداری نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور ملک میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات اور قربانیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔

:
Ziarat Attack
Asif Ali Zardari
Balochistan Security
Counterterrorism

Related News

بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات، امن و امان اور سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال
بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات، امن و امان اور سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان کی سیاسی، انتظ...
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی پاکستان کے امن مشنز میں کردار اور خدمات کی تعریف
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی پاکستان کے امن مشنز میں کردار اور خدمات کی تعریف
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات میں امن مشنز میں پاکستان ک...
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے علی مدد جتک سے صوبائی وزیر کے عہدے کا حلف لے لیا
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے علی مدد جتک سے صوبائی وزیر کے عہدے کا حلف لے لیا
کوئٹہ: گورنر ہاؤس کوئٹہ میں منعقدہ سادہ مگر پروقار تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک نے صوبائی وزیر کے ع...
ہارڈیننگ  آف دی سٹیٹ کانفرنس کے 21 ویں اجلاس میں صوبائی و وفاقی اداروں کی مشترکہ کوششوں پر  غور اور بلوچستان کے روشن مستقبل  کیلئے عزم مصمم کا اظہار
ہارڈیننگ  آف دی سٹیٹ کانفرنس کے 21 ویں اجلاس میں صوبائی و وفاقی اداروں کی مشترکہ کوششوں پر  غور اور بلوچستان کے روشن مستقبل  کیلئے عزم مصمم کا اظہار
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ریاستی دفاعی کانفرنس (ہارڈننگ آف دی اسٹیٹ کانفرنس) کا 21 واں...
ڈپٹی اسپیکر بلوچستان نے ذوالفقار علی بھٹو کی 98ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی
ڈپٹی اسپیکر بلوچستان نے ذوالفقار علی بھٹو کی 98ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی
کراچی/ کوئٹہ :    ڈپٹی اسپیکر بلوچستان غزالہ گولہ نے زرداری ہاؤس کراچی میں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی...
ریاست مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا انتشار اور تشدد کو جنم دیتا ہے، مؤثر تدارک ناگزیر ہے: وزیر اعلیٰ بلوچستان
ریاست مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا انتشار اور تشدد کو جنم دیتا ہے، مؤثر تدارک ناگزیر ہے: وزیر اعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ریاست کے خلاف بے بنیاد اور گمراہ کن پروپیگنڈا معاشرے م...