چین نے دوبارہ قابل استعمال راکٹ ژوقے-3 لانچ کر دیا، واپسی کا تجربہ ناکام

چین نے دوبارہ قابل استعمال راکٹ ژوقے-3 لانچ کر دیا، واپسی کا تجربہ ناکام

چین نے بدھ کے روز اپنے شمال مغربی علاقے سے ایک دوبارہ قابل استعمال کیریئر راکٹ ’ژوقے-3  لانچ کیا۔ یہ راکٹ  مائع آکسیجن اور میتھین سے چلتا ہے اور کم خرچ، زیادہ وزن اٹھانے اور بار بار استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ لانچ کے بعد راکٹ کا  دوسرا حصہ کامیابی سے مدار تک پہنچ گیا، مگر اس کا  پہلا حصہ واپسی پر لینڈنگ میں ناکام  رہا۔ واپسی کے دوران پہلے حصے میں ایندھن جلنے کا عمل ٹھیک طریقے سے نہ ہو سکا، جس کے باعث وہ لینڈنگ پیڈ پر نہیں اتر پایا۔ ماہرین نے حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ بیجنگ کی راکٹ کمپنی  لانڈ اسپیس  کے مطابق، اس مشن کے دوران راکٹ کے پورے ڈیزائن، اس کے سسٹمز اور پرواز کے دوران جمع ہونے والا اہم ڈیٹا کامیابی سے حاصل کر لیا گیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ معلومات مستقبل میں راکٹ کی باقاعدہ پروازوں اور محفوظ واپسی کے لیے بہت مددگار ثابت ہوں گی۔

چین نے دوبارہ قابل استعمال راکٹ ژوقے-3 لانچ کر دیا، واپسی کا تجربہ ناکام

رپورٹ : اقصی بلوچ

چین نے بدھ کے روز اپنے شمال مغربی علاقے سے ایک دوبارہ قابل استعمال کیریئر راکٹ ’ژوقے-3  لانچ کیا۔ یہ راکٹ  مائع آکسیجن اور میتھین سے چلتا ہے اور کم خرچ، زیادہ وزن اٹھانے اور بار بار استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
لانچ کے بعد راکٹ کا  دوسرا حصہ کامیابی سے مدار تک پہنچ گیا، مگر اس کا  پہلا حصہ واپسی پر لینڈنگ میں ناکام  رہا۔
واپسی کے دوران پہلے حصے میں ایندھن جلنے کا عمل ٹھیک طریقے سے نہ ہو سکا، جس کے باعث وہ لینڈنگ پیڈ پر نہیں اتر پایا۔ ماہرین نے حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
بیجنگ کی راکٹ کمپنی  لانڈ اسپیس  کے مطابق، اس مشن کے دوران راکٹ کے پورے ڈیزائن، اس کے سسٹمز اور پرواز کے دوران جمع ہونے والا اہم ڈیٹا کامیابی سے حاصل کر لیا گیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ معلومات مستقبل میں راکٹ کی باقاعدہ پروازوں اور محفوظ واپسی کے لیے بہت مددگار ثابت ہوں گی۔

Related News

سفر اور انسانی صحت . ایک نئی سائنسی تحقیق
سفر اور انسانی صحت . ایک نئی سائنسی تحقیق
ایک نئی تحقیق کے مطابق سفر صرف تفریح نہیں بلکہ انسانی صحت پر بھی مثبت اثر ڈال سکتا ہے۔ مثبت سفری تجربات ذہنی...
آئینے کی مدد سے شکار کا سراغ لگانے کی صلاحیت، آکٹوپس کی ذہانت کا نیا ثبوت
آئینے کی مدد سے شکار کا سراغ لگانے کی صلاحیت، آکٹوپس کی ذہانت کا نیا ثبوت
امریکہ کی ڈارٹماؤتھ یونیورسٹی کی ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ آکٹوپس آئینے کی مدد سے پوشیدہ شکار کا سراغ ل...
یونیسیف اور ای پی آئی بلوچستان کے اشتراک سے صحافیوں کیلئے “مس انفارمیشن مینجمنٹ اور روٹین ایمونائزیشن” پر تربیتی ورکشاپ
یونیسیف اور ای پی آئی بلوچستان کے اشتراک سے صحافیوں کیلئے “مس انفارمیشن مینجمنٹ اور روٹین ایمونائزیشن” پر تربیتی ورکشاپ
ای پی آئی ہیڈکوارٹر کوئٹہ میں یونیسیف اور ای پی آئی بلوچستان کے تعاون سے بلوچستان کے 37 اضلاع سے تعلق رکھنے وا...
آرٹیمس ٹو مشن کا دلچسپ پہلو: “رائز” نامی ننھا کھلونا بھی خلاء کی جانب روانہ
آرٹیمس ٹو مشن کا دلچسپ پہلو: “رائز” نامی ننھا کھلونا بھی خلاء کی جانب روانہ
ناسا کے آرٹیمس ٹو مشن میں “رائز” نامی ایک چھوٹا نرم کھلونا شامل کیا گیا ہے جو خلا میں پہنچ کر بے وزنی (زیرو گر...
خاموشی کو آواز دینے والی ٹیکنالوجی: فالج کے مریضوں کے لیے اے آئی کا نیا تحفہ
خاموشی کو آواز دینے والی ٹیکنالوجی: فالج کے مریضوں کے لیے اے آئی کا نیا تحفہ
جدید سائنس اور مصنوعی ذہانت نے ایک اور ایسا سنگِ میل عبور کر لیا ہے جو فالج اور بولنے میں دشواری کا شکار افراد...
ڈرون کا مؤثر توڑ، چین نے مائیکروویو شعاعوں والا جدید ہتھیار تیار کر لیا
ڈرون کا مؤثر توڑ، چین نے مائیکروویو شعاعوں والا جدید ہتھیار تیار کر لیا
چین نے ڈرون حملوں کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ایک جدید ہتھیار تیار کر لیا ہے، جو مائیکروویو شعاعوں کے ذریعے بیک وق...