ریاست مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا انتشار اور تشدد کو جنم دیتا ہے، مؤثر تدارک ناگزیر ہے: وزیر اعلیٰ بلوچستان

ریاست مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا انتشار اور تشدد کو جنم دیتا ہے، مؤثر تدارک ناگزیر ہے: وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ریاست کے خلاف بے بنیاد اور گمراہ کن پروپیگنڈا معاشرے میں انتشار، عدم استحکام اور تشدد کو جنم دیتا ہے، جس کا مؤثر تدارک وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ معاشرے کے تمام طبقات، بالخصوص نوجوانوں کو درست سمت دکھانا اور حقائق سے آگاہ کرنا ناگزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز بلوچستان سینٹر آف ایکسیلینس آن کاؤنٹر وائلنٹ ایکسٹریزم کے بورڈ آف گورننس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات، آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر خان، پرنسپل سیکرٹری بابر خان، سیکرٹری خزانہ عمران زرکون، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایا، ڈی جی لیویز عبدالغفار مگسی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ سینٹر تحقیق، آگاہی اور انسدادِ تشدد کے لیے ایک مؤثر اور مضبوط پلیٹ فارم ثابت ہوگا جو انتہاپسندانہ رجحانات کے سدباب اور مثبت بیانیے کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انتہاپسندی کے تدارک کے لیے ادارہ جاتی تعاون، مربوط حکمتِ عملی اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اقدامات ناگزیر ہیں۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ تعلیمی اداروں اور سوشل میڈیا کے ذریعے مثبت، تعمیری اور حقیقت پر مبنی بیانیے کو فروغ دیا جائے گا تاکہ نوجوان نسل کو گمراہ کن عناصر کے اثرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ پائیدار امن و امان کے قیام کے لیے نوجوانوں کی شمولیت اور شعور بیداری نہایت ضروری ہے اور صوبائی حکومت اس ضمن میں جامع اقدامات کر رہی ہے۔ اجلاس میں بلوچستان میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، انتہاپسندی کے خلاف جاری اقدامات اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر تفصیلی غور کیا گیا، جبکہ متعلقہ اداروں کو باہمی ہم آہنگی کے ساتھ مؤثر اقدامات کی ہدایت بھی کی گئی۔ دریں اثنا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پورے صوبے میں لیویز فورس کو پولیس میں ضم کر دیا گیا ہے، جس سے یکساں قانون کے نفاذ سے متعلق ایک دیرینہ انتظامی ابہام ختم ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے ریاستی ذمہ داری مزید واضح ہوئی ہے اور عوام کے تحفظ کا دائرہ مزید مضبوط ہوگا۔

ریاست مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا انتشار اور تشدد کو جنم دیتا ہے، مؤثر تدارک ناگزیر ہے: وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ریاست کے خلاف بے بنیاد اور گمراہ کن پروپیگنڈا معاشرے میں انتشار، عدم استحکام اور تشدد کو جنم دیتا ہے، جس کا مؤثر تدارک وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ معاشرے کے تمام طبقات، بالخصوص نوجوانوں کو درست سمت دکھانا اور حقائق سے آگاہ کرنا ناگزیر ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز بلوچستان سینٹر آف ایکسیلینس آن کاؤنٹر وائلنٹ ایکسٹریزم کے بورڈ آف گورننس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات، آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر خان، پرنسپل سیکرٹری بابر خان، سیکرٹری خزانہ عمران زرکون، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایا، ڈی جی لیویز عبدالغفار مگسی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ سینٹر تحقیق، آگاہی اور انسدادِ تشدد کے لیے ایک مؤثر اور مضبوط پلیٹ فارم ثابت ہوگا جو انتہاپسندانہ رجحانات کے سدباب اور مثبت بیانیے کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انتہاپسندی کے تدارک کے لیے ادارہ جاتی تعاون، مربوط حکمتِ عملی اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اقدامات ناگزیر ہیں۔
میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ تعلیمی اداروں اور سوشل میڈیا کے ذریعے مثبت، تعمیری اور حقیقت پر مبنی بیانیے کو فروغ دیا جائے گا تاکہ نوجوان نسل کو گمراہ کن عناصر کے اثرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ پائیدار امن و امان کے قیام کے لیے نوجوانوں کی شمولیت اور شعور بیداری نہایت ضروری ہے اور صوبائی حکومت اس ضمن میں جامع اقدامات کر رہی ہے۔


اجلاس میں بلوچستان میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، انتہاپسندی کے خلاف جاری اقدامات اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر تفصیلی غور کیا گیا، جبکہ متعلقہ اداروں کو باہمی ہم آہنگی کے ساتھ مؤثر اقدامات کی ہدایت بھی کی گئی۔
دریں اثنا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پورے صوبے میں لیویز فورس کو پولیس میں ضم کر دیا گیا ہے، جس سے یکساں قانون کے نفاذ سے متعلق ایک دیرینہ انتظامی ابہام ختم ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے ریاستی ذمہ داری مزید واضح ہوئی ہے اور عوام کے تحفظ کا دائرہ مزید مضبوط ہوگا۔


Related News

بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات، امن و امان اور سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال
بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات، امن و امان اور سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان کی سیاسی، انتظ...
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی پاکستان کے امن مشنز میں کردار اور خدمات کی تعریف
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی پاکستان کے امن مشنز میں کردار اور خدمات کی تعریف
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات میں امن مشنز میں پاکستان ک...
صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیارت پولیس چیک پوسٹ حملے کی شدید مذمت، شہداء کو خراجِ عقیدت
صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیارت پولیس چیک پوسٹ حملے کی شدید مذمت، شہداء کو خراجِ عقیدت
صدر مملکت آصف علی زرداری نے زیارت میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکار...
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے علی مدد جتک سے صوبائی وزیر کے عہدے کا حلف لے لیا
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے علی مدد جتک سے صوبائی وزیر کے عہدے کا حلف لے لیا
کوئٹہ: گورنر ہاؤس کوئٹہ میں منعقدہ سادہ مگر پروقار تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک نے صوبائی وزیر کے ع...
ہارڈیننگ  آف دی سٹیٹ کانفرنس کے 21 ویں اجلاس میں صوبائی و وفاقی اداروں کی مشترکہ کوششوں پر  غور اور بلوچستان کے روشن مستقبل  کیلئے عزم مصمم کا اظہار
ہارڈیننگ  آف دی سٹیٹ کانفرنس کے 21 ویں اجلاس میں صوبائی و وفاقی اداروں کی مشترکہ کوششوں پر  غور اور بلوچستان کے روشن مستقبل  کیلئے عزم مصمم کا اظہار
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ریاستی دفاعی کانفرنس (ہارڈننگ آف دی اسٹیٹ کانفرنس) کا 21 واں...
ڈپٹی اسپیکر بلوچستان نے ذوالفقار علی بھٹو کی 98ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی
ڈپٹی اسپیکر بلوچستان نے ذوالفقار علی بھٹو کی 98ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی
کراچی/ کوئٹہ :    ڈپٹی اسپیکر بلوچستان غزالہ گولہ نے زرداری ہاؤس کراچی میں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی...