فرانس کی وزارت داخلہ کی ویب سائٹس پر سائبر حملہ، حساس سرکاری ڈیٹا متاثر

 فرانس کی وزارت داخلہ کی ویب سائٹس پر سائبر حملہ، حساس سرکاری ڈیٹا متاثر

فرانس کی وزارت داخلہ کی ویب سائٹس کو ایک بڑے  سائبر حملے کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کے نتیجے میں حساس سرکاری ڈیٹا تک غیر مجاز رسائی حاصل کی گئی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کی وزارت داخلہ نے اس سائبر حملے کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔ فرانسیسی حکام کے مطابق حملے کے دوران وزارت کے پیشہ ورانہ ای میل اکاؤنٹس  متاثر ہوئے، جس کے بعد حملہ آور اہم سرکاری فائلوں تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ابتدائی اندازوں سے کہیں زیادہ سنگین ہے اور ڈیٹا کے متاثر ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے، تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ کتنا اور کس نوعیت کا ڈیٹا لیک ہوا ہے۔ رپورٹس کے مطابق متاثر ہونے والی فائلوں میں فوجداری ریکارڈ پروسیسنگ سسٹم  اور  مطلوب افراد کی فہرست (FPR)  جیسے حساس ڈیٹا بھی شامل ہیں، جو سیکیورٹی کے حوالے سے انتہائی اہم تصور کیے جاتے ہیں۔ فرانسیسی حکام نے سائبر حملے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے 22 سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار  کر لیا ہے، جبکہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں تاکہ نقصان کی نوعیت اور ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے۔


 فرانس کی وزارت داخلہ کی ویب سائٹس پر سائبر حملہ، حساس سرکاری ڈیٹا متاثر

رپورٹ : اقصی بلوچ

فرانس کی وزارت داخلہ کی ویب سائٹس کو ایک بڑے  سائبر حملے کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کے نتیجے میں حساس سرکاری ڈیٹا تک غیر مجاز رسائی حاصل کی گئی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کی وزارت داخلہ نے اس سائبر حملے کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔

 


فرانسیسی حکام کے مطابق حملے کے دوران وزارت کے پیشہ ورانہ ای میل اکاؤنٹس  متاثر ہوئے، جس کے بعد حملہ آور اہم سرکاری فائلوں تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ابتدائی اندازوں سے کہیں زیادہ سنگین ہے اور ڈیٹا کے متاثر ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے، تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ کتنا اور کس نوعیت کا ڈیٹا لیک ہوا ہے۔
رپورٹس کے مطابق متاثر ہونے والی فائلوں میں فوجداری ریکارڈ پروسیسنگ سسٹم  اور  مطلوب افراد کی فہرست (FPR)  جیسے حساس ڈیٹا بھی شامل ہیں، جو سیکیورٹی کے حوالے سے انتہائی اہم تصور کیے جاتے ہیں۔
فرانسیسی حکام نے سائبر حملے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے 22 سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار  کر لیا ہے، جبکہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں تاکہ نقصان کی نوعیت اور ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے۔


Related News

آرٹیمس ٹو مشن کا دلچسپ پہلو: “رائز” نامی ننھا کھلونا بھی خلاء کی جانب روانہ
آرٹیمس ٹو مشن کا دلچسپ پہلو: “رائز” نامی ننھا کھلونا بھی خلاء کی جانب روانہ
ناسا کے آرٹیمس ٹو مشن میں “رائز” نامی ایک چھوٹا نرم کھلونا شامل کیا گیا ہے جو خلا میں پہنچ کر بے وزنی (زیرو گر...
خاموشی کو آواز دینے والی ٹیکنالوجی: فالج کے مریضوں کے لیے اے آئی کا نیا تحفہ
خاموشی کو آواز دینے والی ٹیکنالوجی: فالج کے مریضوں کے لیے اے آئی کا نیا تحفہ
جدید سائنس اور مصنوعی ذہانت نے ایک اور ایسا سنگِ میل عبور کر لیا ہے جو فالج اور بولنے میں دشواری کا شکار افراد...
ڈرون کا مؤثر توڑ، چین نے مائیکروویو شعاعوں والا جدید ہتھیار تیار کر لیا
ڈرون کا مؤثر توڑ، چین نے مائیکروویو شعاعوں والا جدید ہتھیار تیار کر لیا
چین نے ڈرون حملوں کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ایک جدید ہتھیار تیار کر لیا ہے، جو مائیکروویو شعاعوں کے ذریعے بیک وق...
کیا ٹھنڈے پانی سے نہانے سے بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے؟ ماہرین نے خبردار کر دیا
کیا ٹھنڈے پانی سے نہانے سے بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے؟ ماہرین نے خبردار کر دیا
ٹھنڈے پانی سے نہانا بعض افراد کے لیے تازگی اور چستی کا باعث بن سکتا ہے، تاہم ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ عمل...
گوگل نے جیمنائی میں سب سے بڑی اپ ڈیٹ متعارف کروا دی
گوگل نے جیمنائی میں سب سے بڑی اپ ڈیٹ متعارف کروا دی
گوگل نے اپنے آرٹیفیشل انٹیلی جنس ماڈل جیمنائی میں اب تک کی سب سے بڑی اپ ڈیٹ متعارف کرائی ہے جسے ’پرسنل انٹیلی...
پاکستان نے اپنا پہلا سرکاری اے آئی اوتار ‘لیلا’ لانچ کر دیا
پاکستان نے اپنا پہلا سرکاری اے آئی اوتار ‘لیلا’ لانچ کر دیا
وفاقی حکومت نے پاکستان کا پہلا سرکاری مصنوعی ذہانت (اے آئی) اوتار 'لیلا' لانچ کر دیا ہے۔ وزیرِ اطلاعات و ٹیکنا...