ڈنمارک بھی کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا پابندی لگانے کے قریب

ڈنمارک بھی کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا پابندی لگانے کے قریب

آسٹریلیا کے بعد اب ڈنمارک بھی کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی لگانے کی تیاری کر رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈنمارک کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی لگانے کی تجویز زیرِ غور ہے۔ یہ اقدام یورپی یونین میں نوعمروں کے سوشل میڈیا استعمال کو محدود کرنے کی ایک بڑی پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ تجویز حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کی حمایت حاصل کر چکی ہے، اور منظوری کی صورت میں یہ قانون 2026 تک نافذ کیا جا سکتا ہے۔ مجوزہ قانون کے تحت والدین 13 سال یا اس سے زیادہ عمر کے بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کی اجازت دے سکیں گے، تاہم 13 سال سے کم عمر بچوں کو خود سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ حکام کے مطابق ڈنمارک میں 13 سال سے کم عمر تقریباً 98 فیصد بچے پہلے ہی سوشل میڈیا اکاؤنٹس استعمال کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے قوانین پر عمل درآمد ایک بڑا چیلنج بن سکتا ہے۔ ڈنمارک کی وزیر برائے ڈیجیٹل امور، کیرولین اسٹیج کا کہنا ہے کہ جس طرح حقیقی دنیا میں عمر کے حساب سے پابندیاں ہوتی ہیں، اسی طرح ڈیجیٹل دنیا میں بھی نگرانی ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آن لائن دنیا میں بچوں کی حفاظت کے لیے کوئی باڈی گارڈ موجود نہیں، اس لیے حکومتی اقدامات ناگزیر ہیں۔ رپورٹس میں یہ خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ پابندی کے باعث نوجوان اپنے آن لائن دوستوں سے رابطہ برقرار نہ رکھ سکیں گے، تاہم کئی والدین نے اس فیصلے کی حمایت کی ہے۔ عمر کی تصدیق کے لیے ڈنمارک حکومت ایک ڈیجیٹل شناختی ایپ متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے، جس کے ذریعے صارفین کی عمر کی تصدیق کر کے پابندی پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے گا۔

ڈنمارک بھی کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا پابندی لگانے کے قریب

رپورٹ : اقصی بلوچ

آسٹریلیا کے بعد اب ڈنمارک بھی کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی لگانے کی تیاری کر رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈنمارک کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی لگانے کی تجویز زیرِ غور ہے۔ یہ اقدام یورپی یونین میں نوعمروں کے سوشل میڈیا استعمال کو محدود کرنے کی ایک بڑی پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔

 

رپورٹس کے مطابق یہ تجویز حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کی حمایت حاصل کر چکی ہے، اور منظوری کی صورت میں یہ قانون 2026 تک نافذ کیا جا سکتا ہے۔
مجوزہ قانون کے تحت والدین 13 سال یا اس سے زیادہ عمر کے بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کی اجازت دے سکیں گے، تاہم 13 سال سے کم عمر بچوں کو خود سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
حکام کے مطابق ڈنمارک میں 13 سال سے کم عمر تقریباً 98 فیصد بچے پہلے ہی سوشل میڈیا اکاؤنٹس استعمال کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے قوانین پر عمل درآمد ایک بڑا چیلنج بن سکتا ہے۔
ڈنمارک کی وزیر برائے ڈیجیٹل امور، کیرولین اسٹیج کا کہنا ہے کہ جس طرح حقیقی دنیا میں عمر کے حساب سے پابندیاں ہوتی ہیں، اسی طرح ڈیجیٹل دنیا میں بھی نگرانی ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آن لائن دنیا میں بچوں کی حفاظت کے لیے کوئی باڈی گارڈ موجود نہیں، اس لیے حکومتی اقدامات ناگزیر ہیں۔
رپورٹس میں یہ خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ پابندی کے باعث نوجوان اپنے آن لائن دوستوں سے رابطہ برقرار نہ رکھ سکیں گے، تاہم کئی والدین نے اس فیصلے کی حمایت کی ہے۔
عمر کی تصدیق کے لیے ڈنمارک حکومت ایک ڈیجیٹل شناختی ایپ متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے، جس کے ذریعے صارفین کی عمر کی تصدیق کر کے پابندی پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے گا۔

 


Related News

سفر اور انسانی صحت . ایک نئی سائنسی تحقیق
سفر اور انسانی صحت . ایک نئی سائنسی تحقیق
ایک نئی تحقیق کے مطابق سفر صرف تفریح نہیں بلکہ انسانی صحت پر بھی مثبت اثر ڈال سکتا ہے۔ مثبت سفری تجربات ذہنی...
آئینے کی مدد سے شکار کا سراغ لگانے کی صلاحیت، آکٹوپس کی ذہانت کا نیا ثبوت
آئینے کی مدد سے شکار کا سراغ لگانے کی صلاحیت، آکٹوپس کی ذہانت کا نیا ثبوت
امریکہ کی ڈارٹماؤتھ یونیورسٹی کی ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ آکٹوپس آئینے کی مدد سے پوشیدہ شکار کا سراغ ل...
یونیسیف اور ای پی آئی بلوچستان کے اشتراک سے صحافیوں کیلئے “مس انفارمیشن مینجمنٹ اور روٹین ایمونائزیشن” پر تربیتی ورکشاپ
یونیسیف اور ای پی آئی بلوچستان کے اشتراک سے صحافیوں کیلئے “مس انفارمیشن مینجمنٹ اور روٹین ایمونائزیشن” پر تربیتی ورکشاپ
ای پی آئی ہیڈکوارٹر کوئٹہ میں یونیسیف اور ای پی آئی بلوچستان کے تعاون سے بلوچستان کے 37 اضلاع سے تعلق رکھنے وا...
آرٹیمس ٹو مشن کا دلچسپ پہلو: “رائز” نامی ننھا کھلونا بھی خلاء کی جانب روانہ
آرٹیمس ٹو مشن کا دلچسپ پہلو: “رائز” نامی ننھا کھلونا بھی خلاء کی جانب روانہ
ناسا کے آرٹیمس ٹو مشن میں “رائز” نامی ایک چھوٹا نرم کھلونا شامل کیا گیا ہے جو خلا میں پہنچ کر بے وزنی (زیرو گر...
خاموشی کو آواز دینے والی ٹیکنالوجی: فالج کے مریضوں کے لیے اے آئی کا نیا تحفہ
خاموشی کو آواز دینے والی ٹیکنالوجی: فالج کے مریضوں کے لیے اے آئی کا نیا تحفہ
جدید سائنس اور مصنوعی ذہانت نے ایک اور ایسا سنگِ میل عبور کر لیا ہے جو فالج اور بولنے میں دشواری کا شکار افراد...
ڈرون کا مؤثر توڑ، چین نے مائیکروویو شعاعوں والا جدید ہتھیار تیار کر لیا
ڈرون کا مؤثر توڑ، چین نے مائیکروویو شعاعوں والا جدید ہتھیار تیار کر لیا
چین نے ڈرون حملوں کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ایک جدید ہتھیار تیار کر لیا ہے، جو مائیکروویو شعاعوں کے ذریعے بیک وق...