ایلون مسک کی جنگ سے متعلق پیشگوئی، سوشل میڈیا پر ہلچل

ایلون مسک کی جنگ سے متعلق پیشگوئی، سوشل میڈیا پر ہلچل

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ  ایلون مسک نے جنگ سے متعلق ایک مبہم پیشگوئی کی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر بحث کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ غیر ملکی رپورٹس کے مطابق ایلون مسک نے ایک پوسٹ میں کہا کہ اگلے پانچ یا زیادہ سے زیادہ دس سال کے اندر جنگ ناگزیر ہے۔ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کس جنگ کی بات کر رہے ہیں، نہ کوئی وجہ بیان کی، جس سے صارفین میں بے چینی بڑھ گئی۔ یہ بحث اُس وقت شروع ہوئی جب ایک ایکس صارف  ہنٹر ایش  نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں کی موجودگی کی وجہ سے بڑی طاقتیں براہِ راست جنگ نہیں لڑتیں، اسی وجہ سے دنیا بھر میں حکومتیں کمزور ہوگئی ہیں۔ اسی گفتگو کے جواب میں ایلون مسک نے اچانک جنگ کی پیشگوئی کر دی۔ مسک کے مبہم بیان نے صارفین کو تشویش میں مبتلا کردیا کیونکہ نہ انہوں نے کسی مخصوص ملک، نہ خطے اور نہ ہی ممکنہ وجوہات کا ذکر کیا۔ صارفین نے اس پیشگوئی کو بہتر سمجھنے کے لیے ایلون مسک کی اپنی کمپنی xAI کے چیٹ بوٹ  Grok سے سوال کیا۔ گروک نے واضح کیا کہ مسک کے بیان میں کوئی تفصیل موجود نہیں تھی۔ گروک کے مطابق مسک کا اشارہ صرف بین الاقوامی جنگ کی طرف نہیں بلکہ مستقبل میں ممکنہ  داخلی خانہ جنگیوں  یا سیاسی انتشار  کی طرف بھی ہو سکتا ہے۔

ایلون مسک کی جنگ سے متعلق پیشگوئی، سوشل میڈیا پر ہلچل


اقصی بلوچ 
03 دسمبر 2025

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ  ایلون مسک نے جنگ سے متعلق ایک مبہم پیشگوئی کی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر بحث کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
غیر ملکی رپورٹس کے مطابق ایلون مسک نے ایک پوسٹ میں کہا کہ اگلے پانچ یا زیادہ سے زیادہ دس سال کے اندر جنگ ناگزیر ہے۔ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کس جنگ کی بات کر رہے ہیں، نہ کوئی وجہ بیان کی، جس سے صارفین میں بے چینی بڑھ گئی۔
یہ بحث اُس وقت شروع ہوئی جب ایک ایکس صارف  ہنٹر ایش  نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں کی موجودگی کی وجہ سے بڑی طاقتیں براہِ راست جنگ نہیں لڑتیں، اسی وجہ سے دنیا بھر میں حکومتیں کمزور ہوگئی ہیں۔ اسی گفتگو کے جواب میں ایلون مسک نے اچانک جنگ کی پیشگوئی کر دی۔
مسک کے مبہم بیان نے صارفین کو تشویش میں مبتلا کردیا کیونکہ نہ انہوں نے کسی مخصوص ملک، نہ خطے اور نہ ہی ممکنہ وجوہات کا ذکر کیا۔
صارفین نے اس پیشگوئی کو بہتر سمجھنے کے لیے ایلون مسک کی اپنی کمپنی xAI کے چیٹ بوٹ  Grok سے سوال کیا۔ گروک نے واضح کیا کہ مسک کے بیان میں کوئی تفصیل موجود نہیں تھی۔ گروک کے مطابق مسک کا اشارہ صرف بین الاقوامی جنگ کی طرف نہیں بلکہ مستقبل میں ممکنہ  داخلی خانہ جنگیوں  یا سیاسی انتشار  کی طرف بھی ہو سکتا ہے۔

 

 


Related News

سفر اور انسانی صحت . ایک نئی سائنسی تحقیق
سفر اور انسانی صحت . ایک نئی سائنسی تحقیق
ایک نئی تحقیق کے مطابق سفر صرف تفریح نہیں بلکہ انسانی صحت پر بھی مثبت اثر ڈال سکتا ہے۔ مثبت سفری تجربات ذہنی...
آئینے کی مدد سے شکار کا سراغ لگانے کی صلاحیت، آکٹوپس کی ذہانت کا نیا ثبوت
آئینے کی مدد سے شکار کا سراغ لگانے کی صلاحیت، آکٹوپس کی ذہانت کا نیا ثبوت
امریکہ کی ڈارٹماؤتھ یونیورسٹی کی ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ آکٹوپس آئینے کی مدد سے پوشیدہ شکار کا سراغ ل...
یونیسیف اور ای پی آئی بلوچستان کے اشتراک سے صحافیوں کیلئے “مس انفارمیشن مینجمنٹ اور روٹین ایمونائزیشن” پر تربیتی ورکشاپ
یونیسیف اور ای پی آئی بلوچستان کے اشتراک سے صحافیوں کیلئے “مس انفارمیشن مینجمنٹ اور روٹین ایمونائزیشن” پر تربیتی ورکشاپ
ای پی آئی ہیڈکوارٹر کوئٹہ میں یونیسیف اور ای پی آئی بلوچستان کے تعاون سے بلوچستان کے 37 اضلاع سے تعلق رکھنے وا...
آرٹیمس ٹو مشن کا دلچسپ پہلو: “رائز” نامی ننھا کھلونا بھی خلاء کی جانب روانہ
آرٹیمس ٹو مشن کا دلچسپ پہلو: “رائز” نامی ننھا کھلونا بھی خلاء کی جانب روانہ
ناسا کے آرٹیمس ٹو مشن میں “رائز” نامی ایک چھوٹا نرم کھلونا شامل کیا گیا ہے جو خلا میں پہنچ کر بے وزنی (زیرو گر...
خاموشی کو آواز دینے والی ٹیکنالوجی: فالج کے مریضوں کے لیے اے آئی کا نیا تحفہ
خاموشی کو آواز دینے والی ٹیکنالوجی: فالج کے مریضوں کے لیے اے آئی کا نیا تحفہ
جدید سائنس اور مصنوعی ذہانت نے ایک اور ایسا سنگِ میل عبور کر لیا ہے جو فالج اور بولنے میں دشواری کا شکار افراد...
ڈرون کا مؤثر توڑ، چین نے مائیکروویو شعاعوں والا جدید ہتھیار تیار کر لیا
ڈرون کا مؤثر توڑ، چین نے مائیکروویو شعاعوں والا جدید ہتھیار تیار کر لیا
چین نے ڈرون حملوں کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ایک جدید ہتھیار تیار کر لیا ہے، جو مائیکروویو شعاعوں کے ذریعے بیک وق...